🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
فضائل الصحابة سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

فضائل الصحابة میں نمبر سے تلاش کل احادیث (1962)
حدیث نمبر لکھیں:
فضائل الصحابة میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
فضائل الصحابة میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

191. (بَابٌ: قَاتِلُ الزُّبَيْرِ فِي النَّارِ)
(سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ کے قاتل کے جہنمی ہونے کا بیان)۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1291
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: اسْتَأْذَنَ ابْنُ جُرْمُوزٍ الَّذِي قَتَلَ الزُّبَيْرَ أَوْ أَشْرَكَ فِي قَتْلِهِ عَلَى عَلِيٍّ ، فَرَأَى فِي الْإِذْنِ جَفْوَةً، فَلَمَّا دَخَلَ عَلَى عَلِيٍّ ، قَالَ: أَمَّا فُلَانٌ فُلَانٌ فَيُؤْذَنُ لَهُمَا، وَأَمَّا أَنَا فَلَا، قَاتِلُ الزُّبَيْرِ، قَالَ لَهُ عَلِيٌّ: "بِفِيكِ التُّرَابُ، بِفِيكِ التُّرَابُ، إِنِّي لَأَرْجُو إِنْ أَكُونَ أَنَا وَالزُّبَيْرُ، وَطَلْحَةُ مِنَ الَّذِينَ قَالَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ: وَنَزَعْنَا مَا فِي صُدُورِهِمْ مِنْ غِلٍّ إِخْوَانًا عَلَى سُرُرٍ مُتَقَابِلِينَ ".
ابراہیم رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ ابنِ جرموز، جس نے سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ کو قتل کیا تھا یا ان کے قتل میں شریک تھا، اس نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے اندر آنے کی اجازت طلب کی، تو اسے اجازت دینے کے انداز میں کچھ سرد مہری اور روکھا پن محسوس ہوا۔ جب وہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوا تو کہنے لگا: ”فلاں اور فلاں کو تو (بخوشی) اجازت مل جاتی ہے، لیکن مجھے نہیں ملی، (کیا اس لیے کہ میں) زبیر کا قاتل (ہوں)؟“ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے اسے فرمایا: «بِفِيكِ التُّرَابُ، بِفِيكِ التُّرَابُ» ”تیرے منہ میں خاک ہو، تیرے منہ میں خاک ہو! مجھے قوی امید ہے کہ میں، زبیر اور طلحہ (رضی اللہ عنہم) ان لوگوں میں شامل ہوں گے جن کے متعلق اللہ عزوجل نے فرمایا ہے: ﴿وَنَزَعْنَا مَا فِي صُدُورِهِمْ مِنْ غِلٍّ إِخْوَانًا عَلَى سُرُرٍ مُتَقَابِلِينَ﴾ اور ہم نے ان کے سینوں میں جو کینہ (وغیرہ) تھا اسے نکال دیا، اب وہ بھائی بھائی بن کر تختوں پر آمنے سامنے بیٹھے ہوں گے“۔ [فضائل الصحابة/فَضَائِلُ طَلْحَةَ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ/حدیث: 1291]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ:قال وصي الله عباس: إسناده ضعيف لانقطاعه فإن ابراهيم النخعي لم يلق أحداً من الصحابة، وأخرجه ابن سعد = ۳: ۱۱۳ وابن جرير في تفسيره ١٤: ٢٥ من طريق منصور عن ابراهيم ومضى في ۱۲۷۳ بإسناد حسن متصل . .» ‏‏‏‏
«الطبقات الكبريٰ لابن سعد: 113/3»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں