الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
فضائل الصحابة سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
200. (بَابُ قَوْلِ عَلِيٍّ فِي طَلْحَةَ وَالزُّبَيْرِ: ﴿وَنَزَعْنَا مَا فِي صُدُورِهِمْ مِنْ غِلٍّ﴾)
(سیدنا طلحہ و زبیر رضی اللہ عنہما کے بارے میں سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے قول ﴿وَنَزَعْنَا مَا فِي صُدُورِهِمْ مِنْ غِلٍّ﴾ کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1300
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا وَكِيعٌ ، قَثَنَا أَبَانُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْبَجَلِيُّ ، عَنْ نُعَيْمِ بْنِ أَبِي هِنْدَ ، عَنْ رِبْعِيِّ بْنِ حِرَاشٍ قَالَ قَالَ عَلِيٌّ: " إِنِّي لَأَرْجُو إِنْ أَكُونَ أَنَا وَالزُّبَيْرُ، وَطَلْحَةُ، مِمَّنْ قَالَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ: وَنَزَعْنَا مَا فِي صُدُورِهِمْ مِنْ غِلٍّ إِخْوَانًا عَلَى سُرُرٍ مُتَقَابِلِينَ ". قَالَ: فَقَامَ رَجُلٌ مِنْ هَمْدَانَ فَقَالَ: اللَّهُ أَعْدَلُ مِنْ ذَلِكَ يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ، قَالَ: فَصَاحَ بِهِ عَلِيٌّ صَيْحَةً: إِنَّ الْقَصْرَ يُدَهْدِهُ لَهَا، ثُمَّ قَالَ: "مَنْ هُمْ؟ إِذَا لَمْ نَكُنْ نَحْنُ هُمْ؟".
ربعی بن حراش رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”بے شک میں امید رکھتا ہوں کہ میں، سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ اور سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ ان لوگوں میں سے ہوں گے جن کے متعلق اللہ عزوجل نے فرمایا ہے: ﴿وَنَزَعْنَا مَا فِي صُدُورِهِمْ مِنْ غِلٍّ إِخْوَانًا عَلَى سُرُرٍ مُتَقَابِلِينَ﴾ ”اور ان کے سینوں میں جو کچھ کینہ ہوگا ہم اسے نکال دیں گے، وہ بھائی بھائی بن کر آمنے سامنے تختوں پر (براجمان) ہوں گے“۔“
راوی کہتے ہیں: (یہ سن کر) ہمدان کا ایک شخص کھڑا ہوا اور کہنے لگا: اے امیر المؤمنین! اللہ اس سے کہیں زیادہ عادل ہے۔ راوی کہتے ہیں: سیدنا علی رضی اللہ عنہ اس پر اتنی زور سے چلائے کہ اس آواز سے محل لرزنے لگا، پھر آپ نے فرمایا: ”اگر وہ لوگ ہم نہیں ہیں، تو پھر وہ اور کون ہیں؟“ [فضائل الصحابة/فَضَائِلُ طَلْحَةَ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ/حدیث: 1300]

تخریج الحدیث: «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ:قال وصي الله عباس: إسناده صحيح، وأخرجه ابن جرير في تفسيره ١٤: ٢٥ من طريق وكيع عن ابان وابن سعد ٣: ٢٢٥ من طريق ابان مثله . .»
«الطبقات الكبريٰ لابن سعد: 225/3؛ جامع البيان في تاويل القرآن للطبري: 25/14»
«الطبقات الكبريٰ لابن سعد: 225/3؛ جامع البيان في تاويل القرآن للطبري: 25/14»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح