🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
فضائل الصحابة سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

فضائل الصحابة میں نمبر سے تلاش کل احادیث (1962)
حدیث نمبر لکھیں:
فضائل الصحابة میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
فضائل الصحابة میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

204. (بَابُ حِرَاسَةِ سَعْدٍ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ)
(سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کے نبی ﷺ کی پہرہ داری کرنے کا بیان)۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1305
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، قَالَ: أَنَا يَحْيَى، قَالَ: سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَامِرِ بْنِ رَبِيعَةَ ، يُحَدِّثُ أَنَّ عَائِشَةَ كَانَتْ تُحَدِّثُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَهِرَ ذَاتَ لَيْلَةٍ وَهِيَ إِلَى جَنْبِهِ قَالَتْ: فَقُلْتُ: مَا شَأْنُكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ: فَقَالَ: "لَيْتَ رَجُلًا صَالِحًا مِنْ أَصْحَابِي يَحْرُسُنِي اللَّيْلَةَ" قَالَتْ: فَبَيْنَا أَنَا عَلَى ذَلِكَ إِذْ سَمِعْتُ صَوْتَ السِّلَاحِ، فَقَالَ: "مَنْ هَذَا؟" فَقَالَ: سَعْدُ بْنُ مَالِكٍ قَالَ: "مَا جَاءَ بِكَ؟" قَالَ: جِئْتُ لِأَحْرُسَكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَتْ: فَسَمِعْتُ غَطِيطَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي نَوْمِهِ.
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک رات بیدار رہے (انہیں نیند نہیں آ رہی تھی) جبکہ وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پہلو میں تھیں، انہوں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! آپ کو کیا ہوا ہے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «لَيْتَ رَجُلًا صَالِحًا مِنْ أَصْحَابِي يَحْرُسُنِي اللَّيْلَةَ» ”کاش! میرے صحابہ میں سے کوئی نیک مرد آج رات میرا پہرہ دیتا۔“ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ ابھی ہم اسی حالت میں تھے کہ اچانک میں نے ہتھیاروں کے کھڑکنے کی آواز سنی، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: «مَنْ هَذَا؟» ”یہ کون ہے؟“ انہوں نے جواب دیا: ”سیدنا سعد بن مالک رضی اللہ عنہ۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: «مَا جَاءَ بِكَ؟» ”تم کس لیے آئے ہو؟“ انہوں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! میں آپ کی پہرے داری کے لیے حاضر ہوا ہوں۔“ وہ فرماتی ہیں کہ (اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم اطمینان سے سو گئے اور) میں نے نیند کی حالت میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے خراٹوں کی آواز سنی۔ [فضائل الصحابة/فَضَائِلُ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ/حدیث: 1305]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ:قال وصي الله عباس: اسناده صحيح وهو في المسند ٦: ١٤١ مثله سندا ومتنا وأخرجه ابن أبي عاصم في السنة ل ۱۲۸ ب عن يزيد بن هارون والبخاري ٦: ۸۱ و ۱۳: ۲۱۹ ومسلم ٤: ۱۸۷۵ والترمذي ٦: ٦٥٠ كلهم من طريق يحيى . .» ‏‏‏‏
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 2729، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2410، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 3756، وأخرجه مسند أحمد برقم: 24569، وأخرجه فتح الباري برقم: 2729، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 6180، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 6986»
«صحيح البخاري: 81/6؛ صحيح مسلم: 1875/4؛ مسند الامام احمد: 141/6»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں