🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
فضائل الصحابة سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

فضائل الصحابة میں نمبر سے تلاش کل احادیث (1962)
حدیث نمبر لکھیں:
فضائل الصحابة میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
فضائل الصحابة میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

347. (بَابُ كَرَامَاتِ سَعْدِ بْنِ مُعَاذٍ عِنْدَ مَوْتِهِ)
(سیدنا سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ کی وفات کے وقت ظاہر ہونے والی کرامات کا بیان)۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1504
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا بَهْزٌ قَالَ نَا حَمَّادٌ، قَالَ: أَنَا سِمَاكٌ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَدَّادٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَادَ سَعْدَ بْنَ مُعَاذٍ ، قَالَ: فَدَعَا لَهُ، فَلَمَّا خَرَجَ مِنْ عِنْدَهُ مَرَّتْ بِهِ رِيحٌ طَيِّبَةٌ قَالَ: فَقَالَ: "هَذَا رُوحُ سَعْدٍ قَدْ مُرَّ بِهِ" قَالَ: فَلَمَّا وُضِعَ فِي قَبْرِهِ قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ سَعْدًا كَانَ رَجُلًا بَادِنًا وَإِنَّا وَجَدْنَاهُ خَفِيفًا قَالَ: فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ "أَحَسِبْتُمْ أَنَّكُمْ حَمَلْتُمُوهُ وَحْدَكُمْ، أَعَانَتْكُمْ عَلَيْهِ الْمَلَائِكَةُ".
عبد اللہ بن شداد رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ کی عیادت فرمائی اور ان کے لیے دعا کی۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان کے پاس سے باہر تشریف لائے تو وہاں سے ایک پاکیزہ خوشبو گزری، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کی روح ہے جسے لے جایا گیا ہے۔“
راوی کہتے ہیں کہ پھر جب انہیں ان کی قبر میں اتارا گیا تو لوگوں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! سیدنا سعد رضی اللہ عنہ ایک بھاری بھرکم اور پرگوشت شخص تھے، مگر ہم نے انہیں (اٹھانے میں) بہت ہلکا پایا۔“ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کیا تم نے یہ گمان کیا کہ انہیں صرف تم ہی نے اٹھا رکھا تھا؟ ان کے اٹھانے میں فرشتوں نے بھی تمہاری مدد کی ہے۔“ [فضائل الصحابة/فَضَائِلُ سَعْدِ بْنِ مُعَاذٍ رَحِمَهُ اللَّهُ/حدیث: 1504]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ:قال وصي الله عباس: إسناده ضعيف لعلة الإرسال. وجزء خفة جنازته وحمل الملائكة لها صحيح. انظر ١٤٩١. .» ‏‏‏‏
«السيرة النبوية لابن هشام: 213/4»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں