الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
فضائل الصحابة سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
367. (بَابُ تَأْمِيرِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُسَامَةَ بْنَ زَيْدٍ)
(نبی ﷺ کے سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہما کو امیر مقرر کرنے کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1529
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، قَالَ: أَنَا مَعْمَرٌ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ. أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَطَبَ يَوْمًا فَقَالَ: "يَلُومُنِي النَّاسُ فِي تَأْمِيرِي أُسَامَةَ، كَمَا لَامُونِي فِي تَأْمِيرِي أَبَاهُ قَبْلَهُ، وَأَنَّ أَبَاهُ كَانَ أَحَبَّكُمْ إِلَيَّ، وَأَنَّهُ مِنْ أَحَبِّكُمْ إِلَيَّ بَعْدَهُ".
عروہ بن زبیر رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک دن خطبہ ارشاد فرمایا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”لوگ سیدنا اسامہ رضی اللہ عنہ کو امیر مقرر کرنے پر مجھے ملامت کر رہے ہیں، جس طرح انہوں نے اس سے پہلے ان کے والد کو امیر مقرر کرنے پر مجھے ملامت کی تھی، حالانکہ ان کے والد مجھے تم سب میں سب سے زیادہ محبوب تھے، اور یہ (سیدنا اسامہ رضی اللہ عنہ) بھی ان کے بعد میرے نزدیک تم میں سب سے زیادہ محبوب لوگوں میں سے ہیں۔“ [فضائل الصحابة/فَضَائِلُ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ/حدیث: 1529]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ:قال وصي الله عباس: إسناده ضعيف لإرساله، وهو في مصنف عبدالرزاق (١١: ٢٢٤) مثله ومضى بمعناه في ١٥٢٥ . .»
«مصنف عبدالرزاق: 224/11»
«مصنف عبدالرزاق: 224/11»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف