🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
فضائل الصحابة سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

فضائل الصحابة میں نمبر سے تلاش کل احادیث (1962)
حدیث نمبر لکھیں:
فضائل الصحابة میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
فضائل الصحابة میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

445. (بَابُ إِيثَارِ عُمَرَ عَائِشَةَ بِالْعَطَاءِ)
(سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کو عطیے میں ترجیح دینے کا بیان)۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1642
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ ، قَثَنَا عُمَرُ بْنُ سَعِيدٍ، قَثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي مُلَيْكَةَ ، عَنْ ذَكْوَانَ مَوْلَى عَائِشَةَ، عَنْ عَائِشَةَ، أَنَّ دُرْجًا أَتَى عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ فَنَظَرَ إِلَيْهِ وَنَظَرَ إِلَيْهِ أَصْحَابُهُ فَلَمْ يَعْرِفُوا قِيمَتَهُ فَقَالَ: أَتَأْذَنُونَ لِي إِنْ أَبْعَثَ بِهِ إِلَى عَائِشَةَ لِحُبِّ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِيَّاهَا؟ فَقَالُوا: نَعَمْ، فَأَتَى بِهِ عَائِشَةَ فَفَتَحَتْهُ وَقِيلَ لَهَا: هَذَا أَرْسَلَ بِهِ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ ، فَقَالَتْ: "مَاذَا فَتْحَ عَلَيَّ ابْنُ الْخَطَّابِ بَعْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اللَّهُمَّ لَا تُبْقِنِي لِعَطِيَّتِهِ لِقَابِلٍ".
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے پاس جواہرات کا ایک ڈبہ لایا گیا، انہوں نے اور ان کے ساتھیوں نے اسے دیکھا تو وہ اس کی قیمت کا اندازہ نہ کر سکے، تب سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”کیا تم مجھے اس بات کی اجازت دیتے ہو کہ میں یہ (تحفہ) سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کو بھیج دوں، کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان سے بے حد محبت فرماتے تھے؟“ انہوں نے عرض کیا: ”جی ہاں۔“ چنانچہ وہ ڈبہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں لایا گیا، انہوں نے اسے کھولا اور انہیں بتایا گیا کہ یہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے بھیجا ہے، تو انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد ابنِ خطاب نے مجھ پر (دنیا کی) کیسی کیسی فتوحات کر دی ہیں! «اللَّهُمَّ لَا تُبْقِنِي لِعَطِيَّتِهِ لِقَابِلٍ» ”اے اللہ! مجھے ان کا عطیہ لینے کے لیے آئندہ سال تک زندہ نہ رکھنا۔““ [فضائل الصحابة/فَضَائِلُ عَائِشَةَ أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا/حدیث: 1642]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ:قال وصي الله عباس: إسناده حسن ومضى برقم ان من زيادات عبدالله نحوه . .» ‏‏‏‏
«المستدرك علي الصحيحين للحاكم: 9/4»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں