🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
فضائل الصحابة سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

فضائل الصحابة میں نمبر سے تلاش کل احادیث (1962)
حدیث نمبر لکھیں:
فضائل الصحابة میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
فضائل الصحابة میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

478. (بَابُ هَدْمِ جَرِيرٍ ذَا الْخَلَصَةِ)
(سیدنا جریر رضی اللہ عنہ کے ذوالخلصہ کو منہدم کرنے کا بیان)۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1694
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا يَحْيَى، عَنْ إِسْمَاعِيلَ، قَالَ: حَدَّثَنِي قَيْسٌ، قَالَ لِي جَرِيرٌ: قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "أَلَا تُرِيحُنِي مِنْ ذِي الْخَلَصَةِ" وَكَانَ بَيْتًا فِي خَثْعَمٍ يُسَمَّى كَعْبَةَ الْيَمَانِيَةَ، قَالَ: فَانْطَلَقْتُ فِي خَمْسِينَ وَمِائَةِ فَارِسٍ مِنْ أَحْمَسَ قَالَ: وَكَانُوا أَصْحَابَ خَيْلٍ، فَأَخْبَرْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنِّي لَا أَثْبُتُ عَلَى الْخَيْلِ، فَضَرَبَ فِي صَدْرِي، حَتَّى رَأَيْتُ أَثَرَ أَصَابِعِهِ فِي صَدْرِي قَالَ: "اللَّهُمَّ ثَبِّتْهُ، وَاجْعَلْهُ هَادِيًا مَهْدِيًّا"، فَانْطَلَقَ إِلَيْهَا فَكَسَرَهَا وَحَرَّقَهَا، فَأَرْسَلَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُبَشِّرُهُ، قَالَ: يَعْلَى فِي هَذَا الْحَدِيثِ: ثُمَّ بَعَثَ حُصَيْنَ بْنَ رَبِيعَةَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُبَشِّرُهُ، فَقَالَ رَسُولُ جَرِيرٍ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: وَالَّذِي بَعَثَكَ بِالْحَقِّ، مَا جِئْتُكَ حَتَّى تَرَكْتُهَا كَأَنَّهَا جَمَلٌ أَجْرَبُ، فَبَارَكَ عَلَى خَيْلِ أَحْمَسَ وَرِجَالِهَا خَمْسَ مَرَّاتٍ.
قیس رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ مجھ سے سیدنا جریر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: ”کیا تم مجھے ذوالخلصہ سے راحت نہیں پہنچاؤ گے؟“ اور وہ قبیلہ خثعم میں ایک بت خانہ تھا جسے کعبہ یمانیہ کہا جاتا تھا۔ انہوں نے فرمایا کہ پھر میں قبیلہ احمس کے ایک سو پچاس شہسواروں کو لے کر روانہ ہوا۔ وہ لوگ ماہر شہسوار تھے، جبکہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو بتایا کہ میں گھوڑے کی پشت پر جم کر نہیں بیٹھ سکتا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے سینے پر اپنا دستِ مبارک مارا یہاں تک کہ میں نے اپنے سینے پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی انگلیوں کے نشانات دیکھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا فرمائی: «اللَّهُمَّ ثَبِّتْهُ، وَاجْعَلْهُ هَادِيًا مَهْدِيًّا» ”اے اللہ! اسے ثابت قدم رکھ، اور اسے ہدایت دینے والا اور ہدایت یافتہ بنا دے۔“ پھر وہ وہاں گئے، اسے مسمار کیا اور جلا ڈالا، پھر نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف خوشخبری دینے کے لیے قاصد روانہ کیا۔ یعلی رحمہ اللہ نے اس حدیث میں بیان کیا ہے کہ پھر انہوں نے سیدنا حصین بن ربیعہ رضی اللہ عنہ کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف خوشخبری دے کر بھیجا۔ سیدنا جریر رضی اللہ عنہ کے قاصد نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں عرض کیا: ”اس ذات کی قسم جس نے آپ کو حق کے ساتھ مبعوث فرمایا! میں آپ کے پاس اس وقت تک حاضر نہیں ہوا جب تک میں نے اسے (جلا کر) خارش زدہ اونٹ کی مانند (سیاہ) نہیں کر دیا۔“ پس آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے قبیلہ احمس کے گھوڑوں اور ان کے مردوں کے لیے پانچ مرتبہ برکت کی دعا فرمائی۔ [فضائل الصحابة/فَضَائِلُ جَرِيرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ/حدیث: 1694]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ:قال وصي الله عباس: إسناده صحيح، وهو في المسند (٤: ٣٦٢) مثله، ورواه أيضاً من طريقين آخرين مختصراً و ٣٦٥ قريباً منه . .» ‏‏‏‏
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 2911، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2475، 4524، 2476، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 2772، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 159، وأخرجه مسند أحمد برقم: 18703، 18722، 18764، وأخرجه فتح الباري برقم: 4097، 4098، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2219، 2220، 2222، 2223، 2253، 2254، 2289، 2296، 2480، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 219، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 116»
«صحيح البخاري: 6/189، 154؛ صحيح مسلم: 4/1925، 1926»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں