🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
فضائل الصحابة سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

فضائل الصحابة میں نمبر سے تلاش کل احادیث (1962)
حدیث نمبر لکھیں:
فضائل الصحابة میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
فضائل الصحابة میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

503. (بَابُ الْأَمْرِ بِلُزُومِ الشَّامِ)
(شام کو لازم پکڑنے کے حکم کا بیان)۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1725
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي ، قَثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، قَالَ: أَنَا مَعْمَرٌ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "يَكُونُ بِالشَّامِ جُنْدٌ، وَبِالْعِرَاقِ جُنْدٌ، وَبِالْيَمَنِ جُنْدٌ" قَالَ: فَقَالَ رَجُلٌ: خِرْ لِي يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ: "عَلَيْكَ بِالشَّامِ فَمَنْ أَبَى فَلْيَلْحَقْ بِيَمَنِهِ وَلْيَسْتَقِ بِغُدُرِهِ، فَإِنَّ اللَّهَ قَدْ تَوَكَّلَ لِي بِالشَّامِ، وَأَهْلِهِ".
ابو قلابہ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”شام میں ایک لشکر ہوگا، عراق میں ایک لشکر ہوگا اور یمن میں ایک لشکر ہوگا۔“ وہ بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! میرے لیے (کسی ایک مقام کا) انتخاب فرما دیجیے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم پر شام لازم ہے، پھر جو (وہاں جانے سے) انکار کرے تو وہ اپنے یمن سے جا ملے اور اس کے تالابوں سے پانی پیے، کیونکہ اللہ تعالیٰ نے میرے لیے شام اور اس کے باشندوں کی ضمانت لی ہے۔“ [فضائل الصحابة/فَضَائِلُ قَوْمٍ شَتَّى مِنْ أَهْلِ الشَّامِ/حدیث: 1725]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ:قال وصي الله عباس: مرسل رجاله ثقات. والحديث صحيح موصولا مرفوعاً كما مر برقم ١٧٠٧. .» ‏‏‏‏
«أخرجه سنن أبي داود برقم: 2483، وأخرجه مسند أحمد برقم: 19843، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 8603، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 16647»
«تقدم تخريجه في رقم: 1707»

الحكم على الحديث:
مرسل، رجاله ثقات
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں