🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
فضائل الصحابة سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

فضائل الصحابة میں نمبر سے تلاش کل احادیث (1962)
حدیث نمبر لکھیں:
فضائل الصحابة میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
فضائل الصحابة میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

546. (بَابٌ: «لَا يَدْخُلُ قَلْبَ امْرِئٍ الْإِيمَانُ حَتَّى يُحِبَّ أَهْلَ الْبَيْتِ» )
(اس بات کا بیان کہ کسی کے دل میں ایمان داخل نہیں ہوتا جب تک وہ اہل بیت سے محبت نہ کرے)۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1783
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي وَهْبُ بْنُ بَقِيَّةَ ، قَالَ: أَنَا خَالِدٌ، عَنْ يَزِيدَ، يَعْنِي: ابْنَ أَبِي زِيَادٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ، عَنْ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ بْنِ رَبِيعَةَ ، قَالَ: كُنْتُ عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَدَخَلَ عَلَيْهِ الْعَبَّاسُ وَهُوَ مُغْضَبٌ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا بَالُ قُرَيْشٍ إِذَا تَلَاقَوْا بَيْنَهُمْ تَلَاقَوْا بِوُجُوهٍ مُبْشِرَةٍ، وَإِذَا لَقُونَا لَقُونَا بِغَيْرِ ذَلِكَ؟ قَالَ: فَغَضِبَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى احْمَرَّ وَجْهُهُ ثُمَّ قَالَ: "لَا يَدْخُلُ قَلْبَ امْرِئٍ الْإِيمَانُ حَتَّى يُحِبَّكُمُ لِلَّهِ وَرَسُولِهِ" وَقَالَ: "عَمُّ الرَّجُلِ صِنْوُ أَبِيهِ".
سیدنا عبدالمطلب بن ربیعہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ بیان کرتے ہیں کہ میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھا کہ اتنے میں سیدنا عباس رضی اللہ عنہ غصے کی حالت میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کی: ”اے اللہ کے رسول! قریش کو کیا ہوا ہے کہ جب وہ آپس میں ایک دوسرے سے ملتے ہیں تو ہشاش بشاش چہروں کے ساتھ ملتے ہیں، لیکن جب ہم سے ملتے ہیں تو اس کے برعکس (بے رخی سے) ملتے ہیں؟“
راوی کہتے ہیں کہ (یہ سن کر) نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو غصہ آگیا یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا چہرہ مبارک سرخ ہو گیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کسی شخص کے دل میں اس وقت تک ایمان داخل نہیں ہو سکتا جب تک کہ وہ اللہ اور اس کے رسول کی خاطر تم سے محبت نہ کرے۔“
نیز آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”آدمی کا چچا اس کے باپ کے مانند ہوتا ہے۔“ [فضائل الصحابة/فَضَائِلُ أَبِي الْفَضْلِ الْعَبَّاسِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ عَمِّ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ/حدیث: 1783]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ:قال وصي الله عباس: إسناده ضعيف لأجل يزيد بن أبي زياد ومضى برقم ١٨٥٧ .» ‏‏‏‏
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 3758، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 5483»
«تقدم تخريجه في رقم: 1857»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں