🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
فضائل الصحابة سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

فضائل الصحابة میں نمبر سے تلاش کل احادیث (1962)
حدیث نمبر لکھیں:
فضائل الصحابة میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
فضائل الصحابة میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

566. (بَابُ دَارِ الْعَبَّاسِ وَتَوْسِعَةِ الْمَسْجِدِ)
(سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کے گھر اور مسجد کی توسیع کا بیان)۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1807
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ: ، قَثَنَا شَيْبَانُ، قَالَ: نَا حَمَّادٌ، يَعْنِي: ابْنَ سَلَمَةَ ، قَثَنَا عَلِيُّ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ يُوسُفَ بْنِ مِهْرَانَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: كَانَ لِلْعَبَّاسِ دَارٌ إِلَى جَنْبِ الْمَسْجِدِ وَفِي الْمَسْجِدِ ضِيقٌ فَأَرَادَ عُمَرُ أَنْ يُدْخِلَهَا فِي الْمَسْجِدِ فَأَبَى، فَقَالَ: اجْعَلْ بَيْنِي وَبَيْنَكَ رَجُلًا مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَجَعَلَا بَيْنَهُمَا أُبَيَّ بْنَ كَعْبٍ ، فَقَضَى لِلْعَبَّاسِ عَلَى عُمَرَ ، فَقَالَ عُمَرُ: مَا أَحَدٌ مِنْ أَصْحَابِ مُحَمَّدٍ أَجْرَأَ عَلَيَّ مِنْكَ، فَقَالَ أُبَيٌّ: أَوَ أَنْصَحُ لَكَ مِنِّي؟ قَالَ: يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ، أَمَا بَلَغَكَ حَدِيثُ دَاوُدَ أَنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ أَمَرَهُ بِبِنَاءِ بَيْتِ الْمَقْدِسِ فَأَدْخَلَ فِيهِ بَيْتَ امْرَأَةٍ بِغَيْرِ إِذْنِهَا، فَلَمَّا بَلَغَ حُجَزَ الرِّجَالَ مَنَعَهُ اللَّهُ بِنَاءَهُ، قَالَ دَاوُدُ: يَا رَبِّ مَنَعْتَنِي بِنَاءَهُ، فَاجْعَلْهُ فِي عَقِبِي، فَقَالَ الْعَبَّاسُ: " أَلَيْسَ قَدْ صَارَتْ لِي وَقَضَى لِي بِهَا؟ قَالَ: فَإِنِّي أُشْهِدُكَ أَنِّي قَدْ جَعَلْتُهَا لِلَّهِ عَزَّ وَجَلَّ ".
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کا گھر مسجد کے پہلو میں تھا اور مسجد میں تنگی تھی، چنانچہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے ارادہ کیا کہ اسے مسجد میں شامل کر لیں مگر انہوں نے انکار کر دیا۔ سیدنا عباس رضی اللہ عنہ نے کہا: ”میرے اور اپنے درمیان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ میں سے کسی شخص کو (فیصل) مقرر کر لیں۔“ چنانچہ ان دونوں نے اپنے درمیان سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ کو مقرر کیا، تو انہوں نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے خلاف سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کے حق میں فیصلہ دے دیا۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے (سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے) فرمایا: ”محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ میں سے کوئی بھی آپ سے زیادہ مجھ پر جری (دلیر) نہیں ہے۔“ سیدنا ابی رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: ”یا (یہ کہیے کہ) کیا کوئی مجھ سے زیادہ آپ کا خیر خواہ ہے؟ اے امیر المؤمنین! کیا آپ کو داود علیہ السلام کا وہ واقعہ نہیں پہنچا کہ اللہ عزوجل نے انہیں بیت المقدس کی تعمیر کا حکم دیا تو انہوں نے اس میں ایک عورت کا گھر اس کی اجازت کے بغیر شامل کر لیا، پھر جب تعمیر (مردوں کی) کمر کی بلندی تک پہنچی تو اللہ تعالیٰ نے انہیں اس کی تعمیر سے روک دیا۔ داود علیہ السلام نے عرض کیا: اے میرے رب! تو نے مجھے اس کی تعمیر سے روک دیا، اب اسے میری نسل کے لیے مقدر فرما دے۔“ اس پر سیدنا عباس رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”کیا اب یہ مکان میرا نہیں ہو گیا اور میرے حق میں اس کا فیصلہ نہیں ہو گیا؟“ پھر فرمایا: ”تو میں آپ کو گواہ بناتا ہوں کہ میں نے اسے اللہ عزوجل کے لیے وقف کر دیا ہے۔“ [فضائل الصحابة/فَضَائِلُ أَبِي الْفَضْلِ الْعَبَّاسِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ عَمِّ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ/حدیث: 1807]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ:قال وصي الله عباس: إسناده ضعيف لضعف علي بن زيد بن جدعان ويوسف بن مهران البصري تابعي ثقة قال أحمد لا يعرف ولا أعرف أحداً روى عنه إلا زيد بن علي (كذا) يكتب حديثه ويذاكر به ومثله قول أبي حاتم ووثقه ابن سعد وأبو زرعة. .» ‏‏‏‏
«الطبقات الكبريٰ لابن سعد: 4/22؛ كتاب المعرفة والتاريخ للفسوي: 1/512»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1808
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي شَيْبَانُ، نَا حَمَّادٌ، قَالَ: وَحَدَّثَنِي عَلِيُّ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، بِنَحْوِهِ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے بھی اسی کے مانند مروی ہے۔ [فضائل الصحابة/فَضَائِلُ أَبِي الْفَضْلِ الْعَبَّاسِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ عَمِّ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ/حدیث: 1808]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ:قال وصي الله عباس: إسناده ضعيف كسابقه سواء. .» ‏‏‏‏
«—»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں