الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
فضائل الصحابة سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
614. (بَابُ طَلَبِ ابْنِ عَبَّاسٍ لِلْعِلْمِ وَطَرِيقَةِ تَعْلِيمِهِ)
(سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کے علم حاصل کرنے اور ان کے طریقۂ تعلیم کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1873
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي ، قَثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، نَا مَعْمَرٌ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدِ بْنِ جُدْعَانَ ، أَنَّ ابْنَ عَبَّاسٍ ، لَمَّا دَفَنَ زَيْدَ بْنَ ثَابِتٍ حَثَا عَلَيْهِ التُّرَابَ، ثُمَّ قَالَ: "هَكَذَا يُدْفَنُ الْعِلْمُ" قَالَ عَلِيٌّ فَحَدَّثْتُ بِهِ عَلِيُّ بْنُ حُسَيْنٍ ، فَقَالَ: وَابْنُ عَبَّاسٍ وَاللَّهِ قَدْ دُفِنَ بِهِ عِلْمٌ كَثِيرٌ.
علی بن زید بن جدعان رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے جب سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ کو دفن کیا تو ان پر مٹی ڈالی، پھر فرمایا: ”علم اسی طرح دفن کیا جاتا ہے۔“
علی بن زید رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے یہ واقعہ علی بن حسین رحمہ اللہ کو سنایا تو انہوں نے فرمایا: ”اللہ کی قسم! سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کے ساتھ بھی بہت سا علم دفن ہو چکا ہے۔“ [فضائل الصحابة/فَضَائِلُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ/حدیث: 1873]

تخریج الحدیث: «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ:قال وصي الله عباس: إسناده حسن. علي بن زيد بن جدعان ضعيف لكنه توبع بقتادة وعمار بن أبي عمار فيما رواه ابن سعد (٢: ٣٦١). .»
«الطبقات الكبريٰ لابن سعد: 361/2»
«الطبقات الكبريٰ لابن سعد: 361/2»
الحكم على الحديث:
إسناده حسن
حدیث نمبر: 1874
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي ، قَثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، قَالَ: سَمِعْتُ مَعْمَرًا يَقُولُ: كَانَ ابْنُ عَبَّاسٍ يَقُولُ لِأَخٍ لَهُ مِنَ الْأَنْصَارِ " اذْهَبْ بِنَا إِلَى أَصْحَابِ مُحَمَّدٍ فَلَعَلَّهُ أَنْ يُحْتَاجَ إِلَيْنَا، فَقَالَ: وَكَانَ إِذَا صَلَّى أَجْلِسَ غِلْمَانَهُ خَلْفَهُ، فَإِذَا مَرَّ بِآيَةٍ لَمْ يَسْمَعْ فِيهَا شَيْئًا، رَدَّدَهَا فَكَتَبُوهَا فَإِذَا خَرَجَ سَأَلَ عَنْهَا ".
معمر رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما اپنے ایک انصاری بھائی سے فرمایا کرتے تھے: ”ہمیں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کے پاس لے چلو، شاید کہ (آئندہ) ہماری ضرورت پڑ جائے۔“
اور معمر رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ آپ جب نماز پڑھتے تو اپنے خادموں کو اپنے پیچھے بٹھا لیتے، پس جب کسی ایسی آیت پر سے گزرتے جس کے متعلق انہوں نے (پہلے) کچھ نہ سنا ہوتا تو اسے بار بار دہراتے، چنانچہ وہ اسے لکھ لیتے، پھر جب آپ (نماز سے) فارغ ہوتے تو اس کے بارے میں دریافت فرماتے۔ [فضائل الصحابة/فَضَائِلُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ/حدیث: 1874]

تخریج الحدیث: «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ:قال وصي الله عباس: إسناده ضعيف لانقطاعه بين معمر وابن عباس. .»
«كتاب المعرفة والتاريخ للفسوي: 548/1»
«كتاب المعرفة والتاريخ للفسوي: 548/1»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف