الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2. باب التوبة
باب: توبہ کا بیان
حدیث نمبر: 23
وعن ابنِ عباسٍ - رضي الله عنهم - أنَّ رَسُولَ الله - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «لَوْ أنَّ لابنِ آدَمَ وَادِيًا مِنْ ذَهَبٍ أحَبَّ أَنْ يكُونَ لَهُ وَادِيانِ، وَلَنْ يَمْلأَ فَاهُ إلاَّ التُّرَابُ، وَيَتُوبُ اللهُ عَلَى مَنْ تَابَ» . مُتَّفَقٌ عليه.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر ابنِ آدم کے پاس سونے کی ایک وادی ہو تو وہ چاہے گا کہ اس کے پاس دو وادیاں ہوں، اور اس کے منہ کو مٹی کے سوا کوئی چیز نہیں بھرے گی، اور اللہ اس کی توبہ قبول فرماتا ہے جو توبہ کرے۔“
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 23]
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 23]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 8/ 115 (6436)، ومسلم 3/ 100 (1049).
وضاحت: اس حدیث میں دنیا کی حرص، اس میں مال کی کثرت کی چاہت اور اس کی رغبت کی مذمت ہے، اور (یہ کہ) انسان مرتے دم تک حریص رہتا ہے یہاں تک کہ اس کا پیٹ قبر کی مٹی سے بھر جاتا ہے۔ (شرح صحیح مسلم للنووی 4/141)
الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
حدیث نمبر: 24
وعن أبي هريرة - رضي الله عنه - أنَّ رسولَ الله - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «يَضْحَكُ اللهُ سبحانه وتعالى إِلَى رَجُلَيْنِ يَقْتلُ أَحَدهُمَا الآخَرَ يَدْخُلانِ الجَنَّةَ، يُقَاتِلُ هَذَا في سَبيلِ اللهِ فَيُقْتَلُ، ثُمَّ يتُوبُ اللهُ عَلَى القَاتلِ فَيُسْلِم فَيُسْتَشْهَدُ» . مُتَّفَقٌ عليه.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ سبحانہ و تعالیٰ ایسے دو آدمیوں (کے معاملے) پر ہنستا ہے جن میں سے ایک دوسرے کو قتل کرتا ہے، (پھر بھی) دونوں جنت میں داخل ہو جاتے ہیں: یہ (ایک) اللہ کی راہ میں لڑتا ہے اور قتل کر دیا جاتا ہے، پھر اللہ قاتل کی توبہ قبول فرماتا ہے تو وہ اسلام لے آتا ہے، پھر (وہ بھی) شہید کر دیا جاتا ہے۔“
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 24]
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 24]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 4/ 28 (2826)، ومسلم 6/ 40 (128) و(129).
الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)