🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

رياض الصالحين میں نمبر سے تلاش کل احادیث (1896)
حدیث نمبر لکھیں:
رياض الصالحين میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
رياض الصالحين میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

21. باب في التعاون على البر والتقوى
باب: نیکی اور تقویٰ میں ایک دوسرے سے تعاون
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 177
وعن أَبي عبد الرحمان زيد بن خالد الجهني - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رسولُ الله - صلى الله عليه وسلم: «مَنْ جَهَّزَ غَازِيًا في سَبيلِ اللهِ فَقَدْ غَزَا، وَمَنْ خَلَفَ غَازيًا في أهْلِهِ بِخَيرٍ فَقَدْ غَزَا» . مُتَّفَقٌ عَلَيهِ.
سیدنا ابوعبدالرحمن زید بن خالد جہنی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے اللہ کے راستے میں کسی جہاد کرنے والے کو سامان مہیا کیا تو یقیناً اس نے (بھی) جہاد کیا، اور جس نے کسی جہاد کرنے والے کے پیچھے اس کے گھر والوں کی اچھی طرح دیکھ بھال کی تو یقیناً اس نے (بھی) جہاد کیا۔“
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 177]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 4/ 32 (2843)، ومسلم 6/ 41 (1895) (135).

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 178
وعن أَبي سعيد الخدري - رضي الله عنه: أن رَسُول الله - صلى الله عليه وسلم - بعث بعثًا إِلَى بني لِحْيَان مِنْ هُذَيْلٍ، فَقَالَ: «لِيَنْبَعِثْ مِنْ كُلِّ رَجُلَيْنِ أَحَدُهُمَا وَالأجْرُ بَيْنَهُمَا» . رواه مسلم.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے (قبیلہ) ہذیل کی شاخ بنو لحیان کی طرف ایک لشکر بھیجا اور فرمایا: ”ہر دو آدمیوں میں سے ایک (جہاد کے لیے) نکلے، اور اجر دونوں کے درمیان (مشترک) ہو گا۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 178]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 6/ 42 (1896) (137).

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 179
وعن ابن عباس رضي الله عنهم: أنَّ رَسُول الله - صلى الله عليه وسلم - لَقِيَ رَكْبًا بالرَّوْحَاءِ، فَقَالَ: «مَنِ القَوْمُ؟» قالوا: المسلمون، فقالوا: من أنتَ؟ قَالَ: «رَسُول الله» ، فرفعت إِلَيْه امرأةٌ صبيًا، فَقَالَتْ: ألِهَذَا حَجٌّ؟ قَالَ: «نَعَمْ، وَلَكِ أجْرٌ» . رواه مسلم.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مقامِ روحاء پر ایک قافلے سے ملے تو فرمایا: ”یہ کون لوگ ہیں؟“ انہوں نے کہا: مسلمان ہیں۔ پھر انہوں نے پوچھا: آپ کون ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ کا رسول۔“ تو ایک عورت نے آپ کی طرف ایک بچہ اٹھا کر کہا: کیا اس کا حج ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں، اور تمہارے لیے اجر ہے۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 179]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 4/ 101 (1336) (409).
وضاحت: «الرَّوْحَاءِ» : مدینہ سے تقریباً چالیس میل کے فاصلے پر ایک جگہ ہے۔ (مراصد الاطلاع 2/637)

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 180
وعن أَبي موسى الأشعري - رضي الله عنه - عن النَّبيّ - صلى الله عليه وسلم - أنَّه قَالَ: «الخَازِنُ المُسْلِمُ الأمِينُ الَّذِي يُنفِذُ مَا أُمِرَ بِهِ فيُعْطيهِ كَامِلًا مُوَفَّرًا طَيِّبَةً بِهِ نَفْسُهُ فَيَدْفَعُهُ إِلَى الَّذِي أُمِرَ لَهُ بِهِ، أحَدُ المُتَصَدِّقين» . مُتَّفَقٌ عَلَيهِ.
وفي رواية: «الَّذِي يُعْطِي مَا أُمِرَ بِهِ» وضبطوا «المُتَصَدِّقَينِ» بفتح القاف مَعَ كسر النون عَلَى التثنية، وعكسه عَلَى الجمعِ وكلاهما صحيح.
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”امانت دار مسلمان خزانچی، جو اسے دیا گیا حکم نافذ کرتا ہے اور پورا پورا، بھرپور طریقے سے، دل کی خوشی کے ساتھ دیتا ہے، اور اسے اس شخص کے حوالے کرتا ہے جس کے لیے اسے حکم دیا گیا ہے، وہ (بھی) صدقہ کرنے والوں میں سے ایک ہے۔“
(متفق علیہ)
اور ایک روایت میں ہے: ”جو وہ دیتا ہے جس کا اسے حکم دیا گیا۔“
اور علماء نے «الْمُتَصَدِّقَيْنِ» کو تثنیہ کی بنا پر قاف کے فتحہ اور نون کے کسرہ کے ساتھ ضبط کیا ہے، اور جمع کی بنا پر اس کے برعکس (قاف کے کسرہ اور نون کے فتحہ کے ساتھ)، اور دونوں صحیح ہیں۔ [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 180]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 2/ 142 (1438)، ومسلم 3/ 90 (1023) (79).

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں