🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

رياض الصالحين میں نمبر سے تلاش کل احادیث (1896)
حدیث نمبر لکھیں:
رياض الصالحين میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
رياض الصالحين میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

24. باب تغليظ عقوبة من أمر بمعروف أَوْ نهى عن منكر وخالف قوله فعله
باب: اس شخص کی سزا کی سختی کا بیان جو نیکی کا حکم دے یا برائی سے روکے اور اس کا عمل اس کے قول کے خلاف ہو
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 198
وعن أَبي زيد أسامة بن حارثة رضي الله عنهم، قَالَ: سمعت رَسُول الله - صلى الله عليه وسلم - يقول: «يُؤْتَى بالرَّجُلِ يَوْمَ القيَامَةِ فَيُلْقَى في النَّارِ، فَتَنْدَلِقُ أقْتَابُ بَطْنِهِ فَيدُورُ بِهَا كَمَا يَدُورُ الحِمَارُ في الرَّحَى، فَيَجْتَمِعُ إِلَيْه أهْلُ النَّارِ، فَيَقُولُونَ: يَا فُلانُ، مَا لَكَ؟ أَلَمْ تَكُ تَأمُرُ بالمعْرُوفِ وَتنهَى عَنِ المُنْكَرِ؟ فَيقُولُ: بَلَى، كُنْتُ آمُرُ بِالمَعْرُوفِ وَلا آتِيهِ، وأنْهَى عَنِ المُنْكَرِ وَآتِيهِ» . مُتَّفَقٌ عَلَيهِ.
قوله: «تَنْدلِقُ» هُوَ بالدالِ المهملةِ، ومعناه تَخرُجُ. وَ«الأَقْتَابُ» : الأمعاءُ، واحدها قِتْبٌ.
سیدنا ابوزید اسامہ بن (زید بن) حارثہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”قیامت کے دن ایک آدمی کو لایا جائے گا اور آگ میں ڈال دیا جائے گا، تو اس کے پیٹ کی آنتیں باہر نکل آئیں گی، وہ انہیں لے کر اس طرح گھومے گا جیسے گدھا چکی کے گرد گھومتا ہے، تو جہنمی اس کے پاس جمع ہو کر کہیں گے: اے فلاں! تمہیں کیا ہوا؟ کیا تم نیکی کا حکم نہیں دیتے تھے اور برائی سے نہیں روکتے تھے؟ وہ کہے گا: کیوں نہیں، میں نیکی کا حکم دیتا تھا مگر خود اس پر عمل نہیں کرتا تھا، اور برائی سے روکتا تھا مگر خود اس کا ارتکاب کرتا تھا۔“
(متفق علیہ)
«تَنْدلِقُ» دال مہملہ کے ساتھ ہے، اور اس کا معنی ہے: باہر نکل آئیں گی۔
«الأَقْتَابُ»: آنتیں، اس کا واحد «قِتْبٌ» ہے۔ [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 198]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 4/ 147 (3267)، ومسلم 8/ 224 (2989) (51).

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں