🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

رياض الصالحين میں نمبر سے تلاش کل احادیث (1896)
حدیث نمبر لکھیں:
رياض الصالحين میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
رياض الصالحين میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

28. باب ستر عورات المسلمين والنهي عن إشاعتها لغير ضرورة
باب: مسلمانوں کے عیبوں کی پردہ پوشی اور بلا ضرورت ان کی تشہیر کی ممانعت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 240
وعن أَبي هريرة - رضي الله عنه - عن النَّبيّ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «لاَ يَسْتُرُ عَبْدٌ عَبْدًا في الدُّنْيَا إلاَّ سَتَرَهُ اللهُ يَوْمَ القِيَامَةِ» . رواه مسلم.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو بندہ دنیا میں کسی بندے کی پردہ پوشی کرتا ہے اللہ قیامت کے دن اس کی پردہ پوشی فرمائے گا۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 240]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 8/ 21 (2590) (72).

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 241
وعنه، قَالَ: سمعت رَسُول الله - صلى الله عليه وسلم - يقول: «كُلُّ أُمَّتِي مُعَافَى إلاَّ المُجَاهِرِينَ، وَإنَّ مِنَ المُجَاهَرَةِ أَنْ يَعْمَلَ الرَّجُلُ بِاللَّيلِ عَمَلًا، ثُمَّ يُصْبحُ وَقَدْ سَتَرَهُ اللهُ عَلَيهِ، فَيقُولُ: يَا فُلانُ، عَمِلتُ البَارِحَةَ كَذَا وَكَذَا، وَقَدْ بَاتَ يَسْتُرُهُ رَبُّهُ، وَيُصبحُ يَكْشِفُ ستْرَ اللهِ عَنْه» . مُتَّفَقٌ عَلَيهِ.
انہی (سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”میری ساری امت کو معافی ملے گی سوائے کھلم کھلا گناہ کرنے والوں کے، اور یہ بھی کھلم کھلا گناہ کرنے میں سے ہے کہ آدمی رات کو کوئی (برا) کام کرے، پھر صبح کرے جبکہ اللہ نے اس پر پردہ ڈال رکھا ہو، تو وہ کہے: اے فلاں! میں نے گزشتہ رات ایسا ایسا کیا، حالانکہ اس نے اس حال میں رات گزاری کہ اس کا رب اس کی پردہ پوشی کر رہا تھا، اور وہ صبح کو اپنے اوپر سے اللہ کا پردہ ہٹا دیتا ہے۔“
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 241]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 8/ 24 (6069)، ومسلم 8/ 224 (2990) (52).
وضاحت: «المُجَاهِرِينَ» : امام نووی رحمہ اللہ شرح صحیح مسلم میں فرماتے ہیں: ”یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے اپنے گناہ کھلم کھلا کیے اور انہیں ظاہر کیا، اور جس چیز پر اللہ تعالیٰ نے ان کا پردہ رکھا تھا اسے کھول دیا، چنانچہ وہ بغیر کسی ضرورت یا حاجت کے ان (گناہوں) کو بیان کرتے ہیں۔“ (شرح صحیح مسلم للنووی 9/272)

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 242
وعنه، عن النَّبيّ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «إِذَا زَنَتِ الأَمَةُ فَتَبيَّنَ زِنَاهَا فَلْيَجْلِدْهَا الحَدَّ، وَلاَ يُثَرِّبْ عَلَيْهَا، ثُمَّ إنْ زَنَتِ الثَّانِيَةَ فَلْيَجْلِدْهَا الحَدَّ، وَلا يُثَرِّبْ عَلَيْهَا، ثُمَّ إنْ زَنَتِ الثَّالِثَةَ فَلْيَبِعْهَا وَلَوْ بِحَبْل مِنْ شَعَر» . مُتَّفَقٌ عَلَيهِ.
«التثريب» : التوبيخ.
انہی (سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب لونڈی زنا کرے اور اس کا زنا ثابت ہو جائے تو (اس کا مالک) اسے حد کے کوڑے لگائے اور اسے ملامت نہ کرے، پھر اگر وہ دوسری بار زنا کرے تو اسے حد کے کوڑے لگائے اور اسے ملامت نہ کرے، پھر اگر وہ تیسری بار زنا کرے تو اسے بیچ دے خواہ بالوں کی ایک رسی کے بدلے ہی ہو۔“
(متفق علیہ)
«التثريب»: ڈانٹ ڈپٹ، ملامت کرنا۔ [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 242]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 3/ 93 (2152)، ومسلم 5/ 123 (1703) (30).

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 243
وعنه، قَالَ: أُتِيَ النَّبيّ - صلى الله عليه وسلم - برجل قَدْ شَرِبَ خَمْرًا، قَالَ: «اضْربُوهُ»
قَالَ أَبُو هريرة: فَمِنَّا الضَّارِبُ بِيَدِهِ، والضَّارِبُ بِنَعْلِهِ، وَالضَّارِبُ بِثَوبِهِ. فَلَمَّا انْصَرَفَ، قَالَ بَعضُ القَومِ: أخْزَاكَ الله، قَالَ: «لا تَقُولُوا هكَذَا، لاَ تُعِينُوا عَلَيهِ الشَّيْطَانَ» . رواه البخاري.
انہی (سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے، انہوں نے کہا: نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک آدمی لایا گیا جس نے شراب پی تھی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے مارو۔“ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: تو ہم میں سے کوئی اپنے ہاتھ سے مارنے والا تھا، کوئی اپنے جوتے سے مارنے والا اور کوئی اپنے کپڑے سے مارنے والا۔ جب وہ واپس جانے لگا تو کچھ لوگوں نے کہا: اللہ تجھے رسوا کرے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایسا نہ کہو، اس کے خلاف شیطان کی مدد نہ کرو۔“
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 243]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 8/ 196 (6777).

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه البخاري)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں