🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

رياض الصالحين میں نمبر سے تلاش کل احادیث (1896)
حدیث نمبر لکھیں:
رياض الصالحين میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
رياض الصالحين میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

62. باب الإيثار والمواساة
باب: ایثار اور غم خواری (ہمدردی)
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 563
وعن أَبي هريرة - رضي الله عنه - قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النبيِّ - صلى الله عليه وسلم - فَقَالَ: إنِّي مَجْهُودٌ، فَأرسَلَ إِلَى بَعْضِ نِسَائِهِ، فَقالت: وَالَّذي بَعَثَكَ بِالحَقِّ مَا عِنْدِي إِلاَّ مَاءٌ، ثُمَّ أرْسَلَ إِلَى أُخْرَى، فَقَالَتْ مِثلَ ذَلِكَ، حَتَّى قُلْنَ كُلُّهُنَّ مِثلَ ذَلِكَ: لا وَالَّذِي بَعَثَكَ بالحَقِّ مَا عِنْدِي إِلاَّ مَاءٌ. فَقَالَ النبي - صلى الله عليه وسلم: «مَنْ يُضيفُ هَذَا اللَّيْلَةَ؟» فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الأنْصَارِ: أنَا يَا رسولَ الله، فَانْطَلَقَ بِهِ إِلَى رَحْلِهِ، فَقَالَ لامْرَأَتِهِ: أكرِمِي ضَيْفَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم.
وفي روايةٍ قَالَ لامْرَأَتِهِ: هَلْ عِنْدَكِ شَيْءٌ؟ فقَالَتْ: لاَ، إِلاَّ قُوتَ صِبيَانِي. قَالَ: فَعَلِّليهم بِشَيْءٍ وَإذَا أرَادُوا العَشَاءَ فَنَوِّمِيهمْ، وَإِذَا دَخَلَ ضَيْفُنَا فَأطْفِئي السِّرَاجَ، وَأريهِ أنَّا نَأكُلُ. فَقَعَدُوا وَأكَلَ الضَّيْفُ وَبَاتَا طَاوِيَيْنِ، فَلَمَّا أصْبَحَ غَدَا عَلَى النَّبيِّ - صلى الله عليه وسلم - فَقَالَ: «لَقَدْ عَجبَ الله مِنْ صَنِيعِكُمَا بِضَيْفِكُمَا اللَّيْلَةَ» . متفقٌ عَلَيْهِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ایک آدمی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور عرض کیا: میں (بھوک سے) بے حال ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی ایک زوجہ محترمہ کے پاس (پیغام) بھیجا تو انہوں نے کہا: اس ذات کی قسم جس نے آپ کو حق کے ساتھ بھیجا! میرے پاس پانی کے سوا کچھ نہیں۔ پھر آپ نے دوسری کے پاس بھیجا تو انہوں نے بھی ایسا ہی کہا، یہاں تک کہ سب نے یہی کہا: نہیں، اس ذات کی قسم جس نے آپ کو حق کے ساتھ بھیجا! میرے پاس پانی کے سوا کچھ نہیں۔ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”آج رات اس کی مہمان نوازی کون کرے گا؟“ انصار میں سے ایک آدمی نے کہا: میں، اے اللہ کے رسول! چنانچہ وہ اسے اپنے گھر لے گیا اور اپنی بیوی سے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے مہمان کی عزت کرو۔
اور ایک روایت میں ہے: اس نے اپنی بیوی سے کہا: کیا تمہارے پاس کچھ ہے؟ اس نے کہا: نہیں، سوائے میرے بچوں کی خوراک کے۔ اس نے کہا: انہیں کسی چیز سے بہلا دو، اور جب وہ رات کا کھانا مانگیں تو انہیں سلا دو، اور جب ہمارا مہمان اندر آئے تو چراغ بجھا دینا اور اسے یہ ظاہر کرنا کہ ہم بھی کھا رہے ہیں۔ چنانچہ وہ بیٹھ گئے، مہمان نے کھانا کھایا اور ان دونوں نے بھوکے رات گزاری۔ جب صبح ہوئی تو وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس گئے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”آج رات تم دونوں نے اپنے مہمان کے ساتھ جو سلوک کیا اس پر اللہ تعالیٰ نے تعجب فرمایا۔“
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 563]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 5/ 42 - 43 (3798)، ومسلم 6/ 127 (2054) (172).
وضاحت: «مَجْهُودٌ» : یعنی حاجت اور بھوک کی وجہ سے مشقت میں ہوں۔ (النہایہ 1/320)

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 564
وعنه، قَالَ: قَالَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم: «طَعَامُ الاثْنَيْنِ كَافِي الثَّلاَثَةِ، وَطَعَامُ الثَّلاَثَةِ كَافِي الأربَعَةِ» . متفقٌ عَلَيْهِ.
وفي رواية لمسلمٍ عن جابر - رضي الله عنه - عن النبي - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «طَعَامُ الوَاحِدِ يَكْفِي الاثْنَيْنِ، وَطَعَامُ الاثْنَيْنِ يَكْفِي الأَرْبَعَةَ، وَطَعَامُ الأَرْبَعَة يَكْفِي الثَّمَانِية» .
انہی (سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دو آدمیوں کا کھانا تین کے لیے کافی ہے، اور تین کا کھانا چار کے لیے کافی ہے۔“
(متفق علیہ)
اور مسلم کی ایک روایت میں سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایک آدمی کا کھانا دو کو کافی ہوتا ہے، دو کا کھانا چار کو کافی ہوتا ہے، اور چار کا کھانا آٹھ کو کافی ہوتا ہے۔“ [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 564]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 7/ 92 (5392)، ومسلم 6/ 132 (2058) (178) و(2059) (179).

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 565
وعن أَبي سعيد الخدري - رضي الله عنه - قَالَ: بَيْنَمَا نَحْنُ فِي سَفَرٍ مَعَ النَّبيِّ - صلى الله عليه وسلم - إذْ جَاءَ رَجُلٌ عَلَى رَاحِلَةٍ لَهُ، فَجَعَلَ يَصرِفُ بَصَرَهُ يَمينًا وَشِمَالًا، فَقَالَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم: «مَنْ كَانَ مَعَهُ فَضْلُ ظَهْرٍ فَليَعُدْ بِهِ عَلَى مَنْ لاَ ظَهرَ لَهُ، وَمَنْ كَانَ لَهُ فَضْلٌ مِنْ زَادٍ، فَلْيَعُدْ بِهِ عَلَى مَنْ لاَ زَادَ لَهُ» ، فَذَكَرَ مِنْ أصْنَافِ المالِ مَا ذكر حَتَّى رَأيْنَا أنَّهُ لاَ حَقَّ لأحَدٍ مِنَّا في فَضْلٍ. رواه مسلم.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک سفر میں تھے کہ ایک آدمی اپنی سواری پر آیا اور اپنی نگاہ دائیں بائیں پھیرنے لگا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس کے پاس زائد سواری ہو وہ اسے اس شخص کو دے دے جس کے پاس سواری نہیں، اور جس کے پاس زائد زادِ راہ ہو وہ اسے اس شخص کو دے دے جس کے پاس زادِ راہ نہیں۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مال کی مختلف قسموں کا ذکر فرمایا جو ذکر فرمایا، یہاں تک کہ ہم نے سمجھا کہ ہم میں سے کسی کا بھی زائد (مال) میں کوئی حق نہیں۔
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 565]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 5/ 138 (1728) (18).

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 566
وعن سهل بن سعدٍ - رضي الله عنه: أنَّ أمْرَأةً جَاءَتْ إِلَى رسول الله - صلى الله عليه وسلم - بِبُرْدَةٍ مَنْسُوجَةٍ، فَقَالَتْ: نَسَجْتُها بِيَدَيَّ لأَكْسُوكَهَا، فَأَخَذَهَا النَّبيُّ - صلى الله عليه وسلم - مُحْتَاجًا إِلَيْهَا، فَخَرَجَ إِلَيْنَا وَإنَّهَا إزَارُهُ، فَقَالَ فُلانٌ: اكْسُنِيهَا مَا أحْسَنَهَا! فَقَالَ: «نَعَمْ» فَجَلَسَ النَّبيُّ - صلى الله عليه وسلم - في المَجْلِسُ، ثُمَّ رَجَعَ فَطَواهَا، ثُمَّ أرْسَلَ بِهَا إِلَيْهِ: فَقَالَ لَهُ الْقَومُ: مَا أحْسَنْتَ! لَبِسَهَا النَّبيُّ - صلى الله عليه وسلم - مُحتَاجًا إِلَيْهَا، ثُمَّ سَألْتَهُ وَعَلِمْتَ أنَّهُ لا يَرُدُّ سَائِلًا، فَقَالَ: إنّي وَاللهِ مَا سَألْتُهُ لألْبِسَهَا، إنَّمَا سَألْتُهُ لِتَكُونَ كَفنِي. قَالَ سَهْلٌ: فَكَانَتْ كَفَنَهُ. رواه البخاري.
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک عورت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک بُنی ہوئی چادر لائی اور کہا: میں نے اسے اپنے ہاتھوں سے بُنا ہے تاکہ آپ کو پہناؤں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے لے لیا جبکہ آپ کو اس کی ضرورت تھی، پھر آپ ہمارے پاس تشریف لائے تو وہی آپ کا تہبند تھی۔ فلاں شخص نے کہا: یہ مجھے پہنا دیجیے، یہ کتنی اچھی ہے! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں۔“ پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم مجلس میں بیٹھے، پھر واپس گئے اور اسے تہہ کیا، پھر اسے اس کے پاس بھیج دیا۔ لوگوں نے اس سے کہا: تم نے اچھا نہیں کیا! نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے ضرورت کی وجہ سے پہنا تھا، پھر تم نے آپ سے مانگ لی حالانکہ تم جانتے تھے کہ آپ کسی سائل کو رد نہیں کرتے۔ اس نے کہا: اللہ کی قسم! میں نے یہ پہننے کے لیے نہیں مانگی، میں نے تو اس لیے مانگی ہے کہ یہ میرا کفن بنے۔ سہل (رضی اللہ عنہ) کہتے ہیں: چنانچہ وہی اس کا کفن بنی۔
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 566]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 8/ 16 (6036).

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه البخاري)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 567
وعن أَبي موسى - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم: «إنَّ الأشْعَرِيِّينَ إِذَا أرْمَلُوا في الغَزْوِ، أَوْ قَلَّ طَعَامُ عِيَالِهِمْ بالمَديِنَةِ، جَمَعُوا مَا كَانَ عِنْدَهُمْ في ثَوْبٍ وَاحِدٍ، ثُمَّ اقْتَسَمُوهُ بَيْنَهُمْ في إنَاءٍ وَاحدٍ بالسَّوِيَّةِ، فَهُمْ مِنِّي وَأنَا مِنْهُمْ» . متفقٌ عَلَيْهِ.
«أرْمَلُوا» : فَرَغَ زَادُهُمْ أَوْ قَارَبَ الفَرَاغَ.
سیدنا ابوموسیٰ (اشعری) رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک اشعری لوگوں کا جب جہاد میں زادِ راہ ختم ہو جاتا ہے، یا مدینہ میں ان کے بال بچوں کا کھانا کم پڑ جاتا ہے، تو جو کچھ ان کے پاس ہوتا ہے اسے ایک کپڑے میں جمع کر لیتے ہیں، پھر ایک برتن سے (ناپ کر) آپس میں برابر برابر تقسیم کر لیتے ہیں، تو وہ مجھ سے ہیں اور میں ان سے ہوں۔“
(متفق علیہ)
«أَرْمَلُوا»: ان کا زادِ راہ ختم ہو گیا یا ختم ہونے کے قریب ہو گیا۔ [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 567]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 3/ 181 (2486)، ومسلم 7/ 171 (2500) (167).

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں