الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
90. باب إصغاء الجليس لحديث جليسه الذي ليس بحرام واستنصات العالم والواعظ حاضري مجلسه
باب: ہم نشین کی ایسی بات کو، جو حرام نہ ہو، کان لگا کر سننے، اور عالم و واعظ کا اپنی مجلس کے حاضرین کو خاموش کروانے کا بیان
حدیث نمبر: 697
عن جرير بن عبدِ اللهِ - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ لي رسول الله - صلى الله عليه وسلم - في حَجَّةِ الْوَدَاعِ: «اسْتَنْصِتِ النَّاسَ» ثُمَّ قَالَ: «لاَ تَرْجِعُوا بَعْدِي كُفّارًا يَضْرِبُ بَعْضُكُمْ رِقَابَ بَعْضٍ» . متفقٌ عَلَيْهِ.
سیدنا جریر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حجۃ الوداع کے موقع پر مجھ سے فرمایا: ”لوگوں کو خاموش کراؤ۔“ پھر فرمایا: ”میرے بعد کافر نہ بن جانا کہ تم میں سے بعض بعض کی گردنیں مارنے لگیں۔“
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتَاب الأدَب/حدیث: 697]
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتَاب الأدَب/حدیث: 697]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 1/ 41 (121)، ومسلم 1/ 58 (65) (118).
الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)