🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

رياض الصالحين میں نمبر سے تلاش کل احادیث (1896)
حدیث نمبر لکھیں:
رياض الصالحين میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
رياض الصالحين میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

94. باب إكرام الضيف
باب: مہمان کی عزت و اکرام کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 705
وعن أَبي هريرة - رضي الله عنه: أنَّ النبيَّ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «مَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللهِ وَاليَوْمِ الآخِرِ فَلْيُكْرِمْ ضَيْفَهُ، وَمَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللهِ وَاليَومِ الآخِرِ، فَلْيَصِلْ رَحِمَهُ، وَمَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللهِ وَاليَومِ الآخِرِ، فَلْيَقُلْ خَيْرًا أَوْ لِيَصْمُتْ» . متفقٌ عَلَيْهِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہے وہ اپنے مہمان کی عزت کرے، اور جو اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہے وہ صلہ رحمی کرے، اور جو اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہے وہ اچھی بات کہے یا خاموش رہے۔“
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتَاب الأدَب/حدیث: 705]
تخریج الحدیث: انظر الحديث (314). أخرجه: البخاري 8/ 39 (6138)، ومسلم 1/ 49 (47) (74).
وضاحت: یہ حدیث نمبر 314 پر گزر چکی ہے۔

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 706
وعن أَبي شُرَيْح خُوَيْلِدِ بن عَمرو الخُزَاعِيِّ - رضي الله عنه - قَالَ: سَمِعْتُ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - يقول: «مَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللهِ وَاليَوْمِ الآخِرِ فَلْيُكْرِمْ ضَيْفَهُ جَائِزَتَهُ»
قالوا: وَمَا جَائِزَتُهُ؟ يَا رسول الله، قَالَ: «يَوْمُهُ وَلَيْلَتُهُ، وَالضِّيَافَةُ ثَلاَثَةُ أيَّامٍ، فَمَا كَانَ وَرَاءَ ذَلِكَ فَهُوَ صَدَقَةٌ عَلَيْهِ» . متفقٌ عَلَيْهِ.
وفي رواية لِمسلمٍ: «لاَ يَحِلُّ لِمُسْلِمٍ أَنْ يُقِيمَ عِنْدَ أخِيهِ حَتَّى يُؤْثِمَهُ» قالوا: يَا رسول الله، وَكيْفَ يُؤْثِمُهُ؟ قَالَ: «يُقِيمُ عِنْدَهُ وَلاَ شَيْءَ لَهُ يُقْرِيه بِهِ» .
سیدنا ابوشریح خویلد بن عمرو خزاعی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”جو اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہے وہ اپنے مہمان کی اس کے جائزہ کے ساتھ عزت کرے۔“ صحابہ نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! اس کا جائزہ کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایک دن اور ایک رات (کی خاص خاطر تواضع)، اور مہمانی تین دن ہے، اور جو اس سے زیادہ ہو وہ اس پر صدقہ ہے۔“
(متفق علیہ)
اور مسلم کی ایک روایت میں ہے: ”کسی مسلمان کے لیے حلال نہیں کہ وہ اپنے بھائی کے پاس (اتنا) ٹھہرے کہ اسے گناہ میں ڈال دے۔“ صحابہ نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! وہ اسے گناہ میں کیسے ڈالے گا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ اس کے پاس ٹھہرا رہے اور اس (میزبان) کے پاس کچھ نہ ہو جس سے وہ اس کی مہمان نوازی کرے۔“ [رياض الصالحين/كتَاب الأدَب/حدیث: 706]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 8/ 13 (6019)، ومسلم 5/ 138 (48) (14) و(15).

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں