🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

رياض الصالحين میں نمبر سے تلاش کل احادیث (1896)
حدیث نمبر لکھیں:
رياض الصالحين میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
رياض الصالحين میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

107. باب الأمر بالأكل من جانب القصعة والنهي عن الأكل من وسطها
باب: پیالے کے کنارے سے کھانے کا حکم اور اس کے درمیان سے کھانے کی ممانعت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 743
وعن ابن عباس رضي الله عنهم، عن النبيِّ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «البَرَكَةُ تَنْزِلُ وَسَطَ الطعَامِ؛ فَكُلُوا مِنْ حَافَتَيْهِ، وَلاَ تَأكُلُوا مِنْ وَسَطِهِ» . رواه أَبُو داود والترمذي، وقال: «حديث حسن صحيح» .
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”برکت کھانے کے درمیان میں نازل ہوتی ہے، لہٰذا اس کے کناروں سے کھاؤ اور اس کے درمیان سے نہ کھاؤ۔“
(اسے ابوداود اور ترمذی نے روایت کیا ہے اور ترمذی نے کہا ہے: یہ حدیث حسن صحیح ہے) [رياض الصالحين/كتاب أدب الطعام/حدیث: 743]
تخریج الحدیث: أخرجه: أبو داود (3772)، وابن ماجه (3277)، والترمذي (1805)، والنسائي في «الكبرى» (6762).
قال الشيخ الألباني: صحيح (أبو داود 3772)
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده حسن
مشكوة المصابيح (4211)
أخرجه ابن ماجه (3277 وسنده حسن)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 744
وعن عبد الله بن بُسْرٍ - رضي الله عنه - قَالَ: كَانَ للنَّبِيِّ - صلى الله عليه وسلم - قَصْعَةٌ يُقَالُ لَهَا: الغَرَّاءُ يَحْمِلُهَا أرْبَعَةُ رجالٍ؛ فَلَمَّا أَضْحَوْا وَسَجَدُوا الضُّحَى أُتِيَ بِتِلْكَ الْقَصْعَةِ؛ يعني وَقَدْ ثُردَ فِيهَا، فَالتَفُّوا عَلَيْهَا، فَلَمَّا كَثُرُوا جَثَا رسولُ الله - صلى الله عليه وسلم. فَقَالَ أعرابيٌّ: مَا هذِهِ الجِلْسَةُ؟ فَقَالَ رسولُ الله - صلى الله عليه وسلم: «إنَّ اللهَ جَعَلَنِي عَبْدًا كَريمًا، وَلَمْ يَجْعَلْنِي جَبَّارًا عَنِيدًا» ، ثُمَّ قَالَ رسولُ الله - صلى الله عليه وسلم: «كُلُوا مِنْ حَوَالَيْهَا، وَدَعُوا ذِرْوَتَها يُبَارَكْ فِيهَا» . رواه أَبُو داود بإسنادٍ جيد.
«ذِرْوَتها» : أعْلاَهَا بكسر الذال وضمها.
سیدنا عبداللہ بن بسر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ایک بڑا پیالہ تھا جسے ”غراء“ کہا جاتا تھا، اسے چار آدمی اٹھاتے تھے، جب لوگ چاشت کے وقت میں داخل ہوئے اور چاشت کی نماز پڑھ لی تو وہ پیالہ لایا گیا، یعنی اس میں ثرید بنایا گیا تھا، تو وہ اس کے گرد جمع ہو گئے، جب لوگ زیادہ ہو گئے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم گھٹنوں کے بل بیٹھ گئے۔ تو ایک دیہاتی نے کہا: یہ کیسا بیٹھنا ہے؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک اللہ نے مجھے معزز (بااخلاق) بندہ بنایا ہے اور مجھے سرکش اور ضدی نہیں بنایا۔“ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس کے اطراف سے کھاؤ اور اس کی چوٹی (درمیانی اونچے حصے) کو چھوڑ دو، اس میں برکت دی جائے گی۔“
(اسے ابوداود نے جید سند کے ساتھ روایت کیا ہے)
«ذِرْوَتَهَا»: اس کا سب سے اونچا حصہ، (یہ لفظ) ذال کے کسرہ اور ضمہ (دونوں) کے ساتھ ہے۔ [رياض الصالحين/كتاب أدب الطعام/حدیث: 744]
تخریج الحدیث: أخرجه: أبو داود (3773)، وابن ماجه (3263).
قال الشيخ الألباني: صحيح (أبو داود 3773)
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده حسن
مشكوة المصابيح (4251)
أخرجه ابن ماجه (3263 وسنده حسن)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں