🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

رياض الصالحين میں نمبر سے تلاش کل احادیث (1896)
حدیث نمبر لکھیں:
رياض الصالحين میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
رياض الصالحين میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

114. باب بيان جواز الشرب قائمًا وبيان أنَّ الأكمل والأفضل الشرب قاعدًا
باب: کھڑے ہو کر پینے کے جواز کا بیان، اور اس بات کا بیان کہ زیادہ کامل اور افضل بیٹھ کر پینا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 766
وعن ابن عباس رضي الله عنهم، قَالَ: سَقَيْتُ النَّبيَّ - صلى الله عليه وسلم - مِنْ زَمْزَمَ، فَشَربَ وَهُوَ قَائِمٌ. متفق عَلَيْهِ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو زمزم پلایا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کھڑے کھڑے پیا۔
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتاب أدب الطعام/حدیث: 766]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 2/ 191 (1637)، ومسلم 6/ 111 (2027) (117).

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 767
وعن النَّزَّالِ بن سَبْرَةَ - رضي الله عنه - قَالَ: أَتَى عَلِيٌّ - رضي الله عنه - بَابَ الرَّحْبَةِ، فَشَربَ قائِمًا، وقال: إنِّي رَأَيْتُ رسولَ الله - صلى الله عليه وسلم - فَعَلَ كما رَأَيْتُمُوني فَعَلْتُ. رواه البخاري.
نزال بن سبرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: سیدنا علی رضی اللہ عنہ (کوفہ کے) رحبہ کے دروازے پر آئے اور کھڑے ہو کر پیا، اور فرمایا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ایسے ہی کرتے دیکھا ہے جیسے تم نے مجھے کرتے دیکھا ہے۔
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتاب أدب الطعام/حدیث: 767]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 7/ 143 (5615).

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه البخاري)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 768
وعن ابن عمر رضي الله عنهم، قَالَ: كُنَّا عَلَى عهدِ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - نَأكُلُ وَنَحْنُ نَمْشِي، وَنَشْرَبُ ونَحْنُ قِيامٌ. رواه الترمذي، وقال: «حديث حسن صحيح» .
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں چلتے ہوئے کھا لیتے تھے اور کھڑے ہو کر پی لیتے تھے۔
(اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور کہا ہے: یہ حدیث حسن صحیح ہے) [رياض الصالحين/كتاب أدب الطعام/حدیث: 768]
تخریج الحدیث: أخرجه: ابن ماجه (3301)، والترمذي (1880). وقال: «حديث حسن صحيح غريب» .
قال الشيخ الألباني: صحيح، المشكاة (4275) (الترمذي 1880)
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 769
وعن عمرو بن شعيب، عن أبيه، عن جَدِّهِ - رضي الله عنه - قَالَ: رأيتُ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - يَشْرَبُ قَائِمًا وقَاعِدًا. رواه الترمذي، وقال: «حديث حسن صحيح» .
عمرو بن شعیب اپنے والد سے، اور وہ ان کے دادا (سیدنا عبداللہ بن عمرو) رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کھڑے ہو کر اور بیٹھ کر (دونوں طرح) پیتے دیکھا۔
(اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور کہا ہے: یہ حدیث حسن صحیح ہے) [رياض الصالحين/كتاب أدب الطعام/حدیث: 769]
تخریج الحدیث: أخرجه: الترمذي (1883) وقال: «حديث حسن» .
قال الشيخ الألباني: حسن، المشكاة (4276) ، مختصر الشمائل (177) (الترمذي 1883)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 770
وعن أنس - رضي الله عنه - عن النبيِّ - صلى الله عليه وسلم: أنه نَهى أن يَشْرَبَ الرَّجُلُ قَائِمًا. قَالَ قتادة: فَقُلْنَا لأَنَسٍ: فالأَكْلُ؟ قَالَ: ذَلِكَ أَشَرُّ - أَوْ أخْبَثُ. رواه مسلم. وفي رواية لَهُ: أنَّ النبيَّ - صلى الله عليه وسلم - زَجَرَ عَن الشُّرْب قائِمًا.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بات سے منع فرمایا کہ آدمی کھڑے ہو کر پیے۔ قتادہ رحمہ اللہ کہتے ہیں: ہم نے انس رضی اللہ عنہ سے کہا: اور کھانا؟ انہوں نے کہا: وہ تو زیادہ برا ہے - یا (کہا:) زیادہ خبیث ہے۔
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
اور مسلم ہی کی ایک روایت میں ہے: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کھڑے ہو کر پینے پر ڈانٹا (سختی سے منع فرمایا)۔ [رياض الصالحين/كتاب أدب الطعام/حدیث: 770]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 6/ 110 (2024) (112) و(113).

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 771
وعن أَبي هريرة - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم: «لاَ يَشْرَبَنَّ أحَدٌ مِنْكُمْ قَائِمًا، فَمَنْ نَسِيَ فَلْيَسْتَقِيء» . رواه مسلم.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے کوئی ہرگز کھڑے ہو کر نہ پیے، اور جو بھول جائے وہ قے کر دے۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتاب أدب الطعام/حدیث: 771]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 6/ 110 (2026) (116).

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں