الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
149. باب جواز قول المريض: أنَا وجع، أَوْ شديد الوجع أَوْ مَوْعُوكٌ أَوْ وارأساه ونحو ذلك. وبيان أنَّه لا كراهة في ذلك إِذَا لَمْ يكن عَلَى سبيل التسخط وإظهار الجزع
باب: مریض کا یہ کہنا جائز ہے: مجھے درد ہے، یا مجھے شدید درد ہے، یا مجھے بخار ہے، یا ہائے میرا سر! وغیرہ، اور اس بات کا بیان کہ اس میں کوئی کراہت نہیں جبکہ یہ ناراضی اور بے صبری کے اظہار کے طور پر نہ ہو
حدیث نمبر: 914
عن ابن مسعود - رضي الله عنه - قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى النَّبيِّ - صلى الله عليه وسلم - وَهُوَ يُوعَكُ، فَمَسَسْتُهُ، فَقلتُ: إنَّكَ لَتُوعَكُ وَعَكًا شَديدًا، فَقَالَ: «أجَلْ، إنِّي أُوعَكُ كَمَا يُوعَكُ رَجُلانِ مِنْكُمْ» . متفقٌ عَلَيْهِ.
سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس گیا جبکہ آپ کو بخار تھا، میں نے آپ کو چھوا اور عرض کیا: آپ کو تو بہت سخت بخار ہے! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں، مجھے اتنا بخار ہوتا ہے جتنا تم میں سے دو آدمیوں کو ہوتا ہے۔“
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتاب عيَادة المريض وَتشييع المَيّت والصّلاة عليه وَحضور دَفنهِ وَالمكث عِنْدَ قبرهِ بَعدَ دَفنه/حدیث: 914]
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتاب عيَادة المريض وَتشييع المَيّت والصّلاة عليه وَحضور دَفنهِ وَالمكث عِنْدَ قبرهِ بَعدَ دَفنه/حدیث: 914]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 7/ 155 (5667)، ومسلم 8/ 14 (2571) (45).
الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
حدیث نمبر: 915
وعن سعدِ بن أَبي وقاصٍ - رضي الله عنه - قَالَ: جَاءني رسولُ الله - صلى الله عليه وسلم - يَعُودُنِي مِنْ وَجَعٍ اشْتَدَّ بِي، فقلتُ: بَلَغَ بِي مَا تَرَى، وَأنَا ذُو مَالٍ، وَلاَ يَرِثُنِي إِلاَّ ابْنَتِي.. وذَكر الحديث. متفقٌ عَلَيْهِ.
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک ایسی تکلیف میں میری عیادت کے لیے تشریف لائے جو مجھے شدید ہو گئی تھی، میں نے عرض کیا: مجھے جو تکلیف پہنچی ہے وہ آپ دیکھ رہے ہیں، اور میں مالدار ہوں اور میری وارث صرف میری ایک بیٹی ہے … اور (راوی نے پوری) حدیث ذکر کی۔
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتاب عيَادة المريض وَتشييع المَيّت والصّلاة عليه وَحضور دَفنهِ وَالمكث عِنْدَ قبرهِ بَعدَ دَفنه/حدیث: 915]
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتاب عيَادة المريض وَتشييع المَيّت والصّلاة عليه وَحضور دَفنهِ وَالمكث عِنْدَ قبرهِ بَعدَ دَفنه/حدیث: 915]
تخریج الحدیث: انظر الحديث (6). أخرجه: البخاري 1/ 22 (56)، ومسلم 5/ 71 (1628) (5).
وضاحت: یہ حدیث نمبر 6 پر گزر چکی ہے۔
الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
حدیث نمبر: 916
وعن القاسم بن محمد، قَالَ: قالت عائشةُ رضي الله عنها: وَارَأسَاهُ! فَقَالَ النَّبيُّ - صلى الله عليه وسلم: «بَلْ أنَا، وَارَأسَاهُ!» ... وذكر الحديث. رواه البخاري.
قاسم بن محمد رحمہ اللہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا: ہائے میرا سر! تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بلکہ میں (کہتا ہوں): ہائے میرا سر!“ … اور (راوی نے پوری) حدیث ذکر کی۔
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتاب عيَادة المريض وَتشييع المَيّت والصّلاة عليه وَحضور دَفنهِ وَالمكث عِنْدَ قبرهِ بَعدَ دَفنه/حدیث: 916]
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتاب عيَادة المريض وَتشييع المَيّت والصّلاة عليه وَحضور دَفنهِ وَالمكث عِنْدَ قبرهِ بَعدَ دَفنه/حدیث: 916]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 7/ 155 (5666).
الحكم على الحديث:
صحيح (رواه البخاري)