🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

رياض الصالحين میں نمبر سے تلاش کل احادیث (1896)
حدیث نمبر لکھیں:
رياض الصالحين میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
رياض الصالحين میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

160. باب الموعظة عند القبر
باب: قبر کے پاس وعظ و نصیحت کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 945
عن عَلِيٍّ - رضي الله عنه - قَالَ: كُنَّا فِي جَنَازَةٍ في بَقيعِ الغَرْقَدِ، فَأتَانَا رسولُ الله - صلى الله عليه وسلم - فَقَعَدَ، وَقَعَدْنَا حَوْلَهُ وَمَعَهُ مِخْصَرَةٌ فَنَكَّسَ وَجَعَلَ يَنْكُتُ بِمِخْصَرَتِهِ، ثُمَّ قَالَ: «مَا مِنْكُمْ مِنْ أحَدٍ إِلاَّ وَقَدْ كُتِبَ مَقْعَدُهُ مِنَ النَّارِ وَمَقْعَدُهُ مِنَ الجَنَّةِ» فقالوا: يَا رسولَ الله، أفَلا نَتَّكِلُ عَلَى كِتَابنَا؟ فَقَالَ: «اعْمَلُوا؛ فكلٌّ مُيَسَّرٌ لِمَا خُلِقَ لَهُ...» وذكَر تَمَامَ الحديث. متفقٌ عَلَيْهِ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ہم بقیع غرقد میں ایک جنازے میں تھے، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے اور بیٹھ گئے، اور ہم بھی آپ کے اردگرد بیٹھ گئے، آپ کے پاس ایک چھڑی تھی، آپ نے سر جھکا لیا اور اپنی چھڑی سے زمین کریدنے لگے، پھر فرمایا: ”تم میں سے کوئی ایک بھی نہیں مگر اس کا ٹھکانا جہنم میں اور اس کا ٹھکانا جنت میں لکھا جا چکا ہے۔“ صحابہ نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! کیا ہم اپنے (اس) لکھے ہوئے پر بھروسا نہ کر لیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عمل کرو، کیونکہ ہر ایک کے لیے وہی (عمل) آسان کر دیا گیا ہے جس کے لیے وہ پیدا کیا گیا ہے ...“ اور (راوی نے) پوری حدیث ذکر کی۔
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتاب عيَادة المريض وَتشييع المَيّت والصّلاة عليه وَحضور دَفنهِ وَالمكث عِنْدَ قبرهِ بَعدَ دَفنه/حدیث: 945]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 6/ 212 (4949)، ومسلم 8/ 47 (2647) (6).
وضاحت: «مِخْصَرَةٌ» : وہ چیز جسے انسان ہاتھ میں پکڑ کر رکھتا ہے، جیسے لاٹھی یا عصا وغیرہ۔ (النہایہ 2/36)

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں