الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
164. باب فضل من مات لَهُ أولاد صغار
باب: اس شخص کی فضیلت جس کے چھوٹے بچے فوت ہو جائیں
حدیث نمبر: 952
وعن أنسٍ - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم: «مَا مِنْ مُسْلِمٍ يَمُوتُ لَهُ ثَلاَثَةٌ لَمْ يَبْلُغوا الحِنْثَ إِلاَّ أدْخَلَهُ اللهُ الجَنَّةَ بِفَضْلِ رَحْمَتِهِ إيَّاهُمْ» . متفقٌ عَلَيْهِ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس مسلمان کے تین (بچے) فوت ہو جائیں جو بلوغت کو نہ پہنچے ہوں، تو اللہ تعالیٰ ان (بچوں) پر اپنی رحمت کے فضل سے اسے جنت میں داخل فرمائے گا۔“
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتاب عيَادة المريض وَتشييع المَيّت والصّلاة عليه وَحضور دَفنهِ وَالمكث عِنْدَ قبرهِ بَعدَ دَفنه/حدیث: 952]
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتاب عيَادة المريض وَتشييع المَيّت والصّلاة عليه وَحضور دَفنهِ وَالمكث عِنْدَ قبرهِ بَعدَ دَفنه/حدیث: 952]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 2/ 125 (1381) ولم يخرجه مسلم عن أنس.
الحكم على الحديث:
صحيح (رواه البخاري)
حدیث نمبر: 953
وعن أَبي هريرة - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم: «لاَ يَمُوتُ لأَحَدٍ مِنَ المُسْلِمينَ ثَلاَثَةٌ مِنَ الوَلَدِ لاَ تَمسُّهُ النَّارُ إِلاَّ تَحِلَّةَ القَسَمِ» . متفقٌ عَلَيْهِ.
وَ«تَحِلَّةُ القَسَمِ» قول الله تَعَالَى: ﴿وَإنْ مِنْكُمْ إِلاَّ وَارِدُهَا﴾ وَالوُرُودُ: هُوَ العُبُورُ عَلَى الصِّرَاطِ، وَهُوَ جِسْرٌ مَنْصُوبٌ عَلَى ظَهْرِ جَهَنَّمَ، عَافَانَا اللهُ مِنْهَا.
وَ«تَحِلَّةُ القَسَمِ» قول الله تَعَالَى: ﴿وَإنْ مِنْكُمْ إِلاَّ وَارِدُهَا﴾ وَالوُرُودُ: هُوَ العُبُورُ عَلَى الصِّرَاطِ، وَهُوَ جِسْرٌ مَنْصُوبٌ عَلَى ظَهْرِ جَهَنَّمَ، عَافَانَا اللهُ مِنْهَا.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مسلمانوں میں سے جس کسی کے تین بچے فوت ہو جائیں، اسے آگ نہیں چھوئے گی مگر صرف قسم پوری کرنے کے لیے۔“
(متفق علیہ)
«تَحِلَّةُ الْقَسَمِ» (قسم پوری کرنا) سے مراد اللہ تعالیٰ کا یہ فرمان ہے: ”اور تم میں سے کوئی نہیں مگر وہ اس (جہنم) پر وارد ہونے والا ہے۔“ اور ورود سے مراد پل صراط پر سے گزرنا ہے، اور وہ ایک پل ہے جو جہنم کی پشت پر نصب کیا گیا ہے، اللہ تعالیٰ ہمیں اس سے عافیت میں رکھے۔ [رياض الصالحين/كتاب عيَادة المريض وَتشييع المَيّت والصّلاة عليه وَحضور دَفنهِ وَالمكث عِنْدَ قبرهِ بَعدَ دَفنه/حدیث: 953]

تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 2/ 93 (1251)، ومسلم 8/ 39 (2632) (150).
الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
حدیث نمبر: 954
وعن أَبي سعيد الخدري - رضي الله عنه - قَالَ: جَاءتِ امْرأةٌ إِلَى رسولِ الله - صلى الله عليه وسلم - فَقَالَتْ: يَا رسولَ الله، ذَهبَ الرِّجَالُ بِحَدِيثكَ، فَاجْعَلْ لَنَا مِنْ نَفْسِكَ يَوْمًا نَأتِيكَ فِيهِ تُعَلِّمُنَا مِمَّا عَلَّمَكَ اللهُ، قَالَ: «اجْتَمِعْنَ يَوْمَ كَذَا وَكَذَا» فَاجْتَمَعْنَ، فَأَتَاهُنَّ النبيُّ - صلى الله عليه وسلم فَعَلَّمَهُنَّ مِمَّا عَلَّمَهُ اللهُ، ثُمَّ قَالَ: «مَا مِنْكُنَّ مِنِ امْرَأةٍ تُقَدِّمُ ثَلاَثَةً مِنَ الوَلَدِ إِلاَّ كَانُوا لَهَا حِجَابًا مِنَ النَّارِ» فقالتِ امْرَأةٌ: وَاثْنَينِ؟ فَقَالَ رسولُ الله - صلى الله عليه وسلم: «وَاثْنَيْنِ» . متفقٌ عَلَيْهِ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ایک عورت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئی اور عرض کیا: اے اللہ کے رسول! مرد آپ کی باتیں (حدیثیں) لے گئے، تو آپ اپنی طرف سے ہمارے لیے بھی ایک دن مقرر فرما دیں جس میں ہم آپ کے پاس آئیں اور آپ ہمیں اس میں سے سکھائیں جو اللہ نے آپ کو سکھایا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم فلاں فلاں دن جمع ہو جاؤ۔“ چنانچہ وہ جمع ہوئیں تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ان کے پاس تشریف لائے اور انہیں اس میں سے سکھایا جو اللہ نے آپ کو سکھایا تھا، پھر فرمایا: ”تم میں سے جو عورت بھی اپنے تین بچے آگے بھیجے (یعنی وہ اس کی زندگی میں فوت ہو جائیں)، وہ اس کے لیے آگ سے پردہ (رکاوٹ) بن جائیں گے۔“ ایک عورت نے عرض کیا: اور دو؟ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اور دو (بھی)۔“
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتاب عيَادة المريض وَتشييع المَيّت والصّلاة عليه وَحضور دَفنهِ وَالمكث عِنْدَ قبرهِ بَعدَ دَفنه/حدیث: 954]
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتاب عيَادة المريض وَتشييع المَيّت والصّلاة عليه وَحضور دَفنهِ وَالمكث عِنْدَ قبرهِ بَعدَ دَفنه/حدیث: 954]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 1/ 36 (101)، ومسلم 8/ 39 (2633) (152).
الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)