🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

رياض الصالحين میں نمبر سے تلاش کل احادیث (1896)
حدیث نمبر لکھیں:
رياض الصالحين میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
رياض الصالحين میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

166. باب استحباب الخروج يوم الخميس، واستحبابه أول النهار
باب: جمعرات کے دن (سفر کے لیے) نکلنا اور دن کے شروع میں نکلنا مستحب ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 956
عن كعب بن مالك - رضي الله عنه: أنَّ النبيَّ - صلى الله عليه وسلم - خَرَجَ في غَزْوَةِ تَبُوكَ يَوْمَ الخَمِيس، وَكَانَ يُحِبُّ أَنْ يَخْرُجَ يَوْمَ الْخَميسِ. متفقٌ عَلَيْهِ.
وفي رواية في الصحيحين: لقَلَّمَا كَانَ رسولُ الله - صلى الله عليه وسلم - يَخْرُجُ إِلاَّ في يَوْمِ الخَمِيسِ.
سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم غزوۂ تبوک کے لیے جمعرات کے دن نکلے، اور آپ جمعرات کے دن (سفر کے لیے) نکلنا پسند فرماتے تھے۔
(متفق علیہ)
اور صحیحین کی ایک روایت میں ہے: بہت کم ایسا ہوتا تھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جمعرات کے سوا کسی اور دن (سفر کے لیے) نکلتے۔ [رياض الصالحين/كتَاب آداب السَّفَر/حدیث: 956]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 4/ 59 (2949) و(2950)، ولم نجده عند مسلم وكذا لم يعزه لمسلم المزي في تحفة الأشراف 7/ 566 (11147).

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه البخاري)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 957
وعن صخر بن وَداعَةَ الغامِدِيِّ الصحابيِّ - رضي الله عنه: أنَّ رسولَ الله - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «اللَّهُمَّ بَارِكْ لأُمَّتِي في بُكُورِهَا» وَكَانَ إِذَا بَعَثَ سَرِيَّةً أَوْ جَيْشًا بَعَثَهُمْ مِنْ أوَّلِ النَّهَارِ. وَكَانَ صَخْرٌ تَاجِرًا، وَكَانَ يَبْعَثُ تِجَارَتَهُ أوَّلَ النَّهَار، فَأَثْرَى وَكَثُرَ مَالُهُ. رواه أَبُو داود والترمذي، وقال: «حديث حسن» .
سیدنا صخر بن وداعہ غامدی صحابی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے اللہ! میری امت کے لیے اس کے صبح سویرے (کے اوقات) میں برکت عطا فرما۔“ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم جب کوئی سریہ (چھوٹا دستہ) یا لشکر بھیجتے تو انہیں دن کے شروع میں بھیجتے۔ اور صخر (رضی اللہ عنہ) تاجر تھے، وہ اپنا تجارتی سامان دن کے شروع میں بھیجتے تھے، تو وہ مالدار ہو گئے اور ان کا مال بہت زیادہ ہو گیا۔
(اسے ابوداود اور ترمذی نے روایت کیا ہے اور (ترمذی نے) کہا ہے: یہ حدیث حسن ہے) [رياض الصالحين/كتَاب آداب السَّفَر/حدیث: 957]
تخریج الحدیث: أخرجه: أبو داود (2606)، وابن ماجه (2236)، والترمذي (1212)، والنسائي في «الكبرى» (8833).
وضاحت: «بُكُورِهَا» : بُکرہ کا معنی صبح سویرے کا وقت اور اس وقت میں نکلنا ہے۔ (لسان العرب 1/469)
قال الشيخ الألباني: صحيح (أبو داود 2606)
قال الشيخ زبير على زئي:حسن
مشكوة المصابيح (3908)
أخرجه الترمذي (1212 وسنده حسن) وابن ماجه (2236 وسنده حسن) عمارة بن حديد حسن الحديث علي الراجح وثقه العجلي وابن خزيمة وغيرھما

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں