🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

رياض الصالحين میں نمبر سے تلاش کل احادیث (1896)
حدیث نمبر لکھیں:
رياض الصالحين میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
رياض الصالحين میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

182. باب استحباب تحسين الصوت بالقرآن وطلب القراءة من حسن الصوت والاستماع لها
باب: قرآن کو خوش آوازی سے پڑھنے، خوش آواز شخص سے قراءت کی فرمائش کرنے اور اسے سننے کا استحباب
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1004
وعن أَبي هريرة - رضي الله عنه - قَالَ: سَمِعْتُ رسولَ اللهِ - صلى الله عليه وسلم - يقول: «مَا أَذِنَ اللهُ لِشَيءٍ مَا أَذِنَ لِنَبِيٍّ حَسَنِ الصَّوْتِ يَتَغَنَّى بِالقُرْآنِ يَجْهَرُ بِهِ» . متفقٌ عَلَيْهِ.
مَعْنَى «أَذِنَ الله» : أي اسْتَمَعَ، وَهُوَ إشَارَةٌ إِلَى الرِّضَا والقَبولِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”اللہ تعالیٰ کسی چیز کو اس طرح (توجہ سے) نہیں سنتا جس طرح وہ اس خوش آواز نبی کو سنتا ہے جو قرآن کو خوش الحانی سے بلند آواز کے ساتھ پڑھتا ہے۔“
(متفق علیہ)
«أَذِنَ اللهُ» کا معنی ہے: سنا، اور یہ رضا اور قبولیت کی طرف اشارہ ہے۔ [رياض الصالحين/كتَاب الفَضَائِل/حدیث: 1004]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 9/ 193 (7544)، ومسلم 2/ 192 (792) (233).

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1005
وعن أَبي موسى الأَشعري - رضي الله عنه: أنَّ رسولَ الله - صلى الله عليه وسلم - قَالَ لَهُ: «لَقدْ أُوتِيتَ مِزْمَارًا مِنْ مَزَامِيرِ آلِ دَاوُدَ» . متفقٌ عَلَيْهِ.
وفي رواية لمسلمٍ: أنَّ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - قَالَ لَهُ: «لَوْ رَأيْتَنِي وَأنَا أسْتَمِعُ لِقِراءتِكَ الْبَارِحَةَ» .
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”یقیناً تمہیں آلِ داود (علیہ السلام) کی خوش الحانیوں میں سے ایک خوش الحانی (مزمار) عطا کی گئی ہے۔“
(متفق علیہ)
اور مسلم کی ایک روایت میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”کاش تم مجھے دیکھتے جب میں گزشتہ رات تمہاری قراءت سن رہا تھا۔“ [رياض الصالحين/كتَاب الفَضَائِل/حدیث: 1005]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 6/ 241 (5048)، ومسلم 2/ 192 (793) (235) و(236).
وضاحت: «مِزْمَارًا» : مزمار وہ آلہ ہے جس سے بانسری کی طرح بجایا جاتا ہے (یہاں مراد خوش آوازی ہے)۔ (النہایہ 2/312)

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1006
وعن البَراءِ بنِ عازِبٍ رضي الله عنهم، قَالَ: سَمِعْتُ النبيَّ - صلى الله عليه وسلم - قَرَأَ فِي الْعِشَاءِ بالتِّينِ وَالزَّيْتُونِ، فَمَا سَمِعْتُ أحَدًا أحْسَنَ صَوْتًا مِنْهُ. متفقٌ عَلَيْهِ.
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو عشاء کی نماز میں سورۃ التین (وَالتِّينِ وَالزَّيْتُونِ) پڑھتے سنا، تو میں نے کسی کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے زیادہ خوبصورت آواز والا نہیں سنا۔
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتَاب الفَضَائِل/حدیث: 1006]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 9/ 194 (7546)، ومسلم 2/ 41 (464) (177).

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1007
وعن أَبي لُبَابَةَ بشير بن عبد المنذر - رضي الله عنه: أنَّ النبيَّ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «مَنْ لَمْ يَتَغَنَّ بِالقُرْآنِ فَلَيْسَ مِنَّا» . رواه أَبُو داود بإسنادٍ جيدٍ.
معنى «يَتَغَنَّى» : يُحَسِّنُ صَوْتَهُ بِالقُرْآنِ.
سیدنا ابولبابہ بشیر بن عبدالمنذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو قرآن کو خوش آوازی سے نہ پڑھے وہ ہم میں سے نہیں۔“
(اسے ابوداود نے عمدہ سند کے ساتھ روایت کیا ہے)
«يَتَغَنَّى» کا معنی ہے: قرآن (پڑھنے) میں اپنی آواز کو خوبصورت بناتا ہے۔ [رياض الصالحين/كتَاب الفَضَائِل/حدیث: 1007]
تخریج الحدیث: أخرجه: أبو داود (1471).
قال الشيخ الألباني: حسن صحيح (أبو داود 1471)
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده صحيح
وله شواھد عند البخاري (7527) وغيره

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1008
وعن ابن مسعودٍ - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ لِي النَّبيُّ - صلى الله عليه وسلم: «اقْرَأْ عَلَيَّ القُرْآنَ» ، فقلتُ: يَا رسولَ الله، أَقْرَأُ عَلَيْكَ، وَعَلَيْكَ أُنْزِلَ؟! قَالَ: «إنِّي أُحِبُّ أَنْ أسْمَعَهُ مِنْ غَيْرِي» فَقَرَأْتُ عَلَيْهِ سُورَةَ النِّسَاءِ، حَتَّى جِئْتُ إِلَى هذِهِ الآية: ﴿فَكَيْفَ إِذَا جِئْنَا مِنْ كُلِّ أُمَّةٍ بِشَهِيدٍ وَجِئْنَا بِكَ عَلَى هَؤُلاَءِ شَهِيدًا﴾ قَالَ: «حَسْبُكَ الآنَ» فَالْتَفَتُّ إِلَيْهِ، فَإذَا عَيْنَاهُ تَذْرِفَانِ. متفقٌ عَلَيْهِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: ”مجھے قرآن پڑھ کر سناؤ۔“ میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! کیا میں آپ کو پڑھ کر سناؤں حالانکہ آپ ہی پر تو نازل ہوا ہے؟! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں چاہتا ہوں کہ اسے کسی اور سے سنوں۔“ تو میں نے آپ کو سورۃ النساء پڑھ کر سنائی، یہاں تک کہ جب میں اس آیت پر پہنچا: ”پھر کیا حال ہوگا جب ہم ہر امت میں سے ایک گواہ لائیں گے اور آپ کو ان لوگوں پر گواہ بنا کر لائیں گے“ (سورۃ النساء: 41)، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بس اب کافی ہے۔“ میں نے آپ کی طرف دیکھا تو آپ کی دونوں آنکھیں آنسو بہا رہی تھیں۔
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتَاب الفَضَائِل/حدیث: 1008]
تخریج الحدیث: انظر الحديث (446). أخرجه: البخاري 6/ 241 (5050)، ومسلم 2/ 195 (800) (247).
وضاحت: یہ حدیث نمبر 446 پر گزر چکی ہے۔

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں