🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

رياض الصالحين میں نمبر سے تلاش کل احادیث (1896)
حدیث نمبر لکھیں:
رياض الصالحين میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
رياض الصالحين میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

188. باب فضل صلاة الصبح والعصر
باب: صبح اور عصر کی نماز کی فضیلت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1047
عن أَبي موسى - رضي الله عنه: أنَّ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «مَنْ صَلَّى البَرْدَيْنِ دَخَلَ الجَنَّةَ» . متفقٌ عَلَيْهِ.
«البَرْدَانِ» : الصُّبْحُ والعَصْرُ.
سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے دو ٹھنڈی نمازیں پڑھیں وہ جنت میں داخل ہو گا۔“
(متفق علیہ)
«البَرْدَانِ»: (دو ٹھنڈی نمازیں) صبح اور عصر ہیں۔ [رياض الصالحين/كتَاب الفَضَائِل/حدیث: 1047]
تخریج الحدیث: انظر الحديث (132). أخرجه: البخاري 1/ 150 (574)، ومسلم 2/ 114 (635).
وضاحت: یہ حدیث نمبر 132 پر گزر چکی ہے۔

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1048
وعن أَبي زهير عُمارة بن رُؤَيْبَةَ - رضي الله عنه - قَالَ: سَمِعْتُ رسولَ الله - صلى الله عليه وسلم - يقول: «لَنْ يَلِجَ النَّارَ أحَدٌ صَلَّى قَبْلَ طُلُوعِ الشَّمْسِ وَقَبْلَ غُرُوبِهَا» يعني: الفَجْرَ والعَصْرَ. رواه مسلم.
سیدنا ابوزہیر عمارہ بن رؤیبہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”وہ شخص ہرگز آگ میں داخل نہیں ہو گا جس نے سورج طلوع ہونے سے پہلے اور اس کے غروب ہونے سے پہلے نماز پڑھی۔“ یعنی فجر اور عصر۔
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتَاب الفَضَائِل/حدیث: 1048]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 5/ 114 (634) (213).

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1049
وعن جُنْدُبِ بن سفيان - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم: «مَنْ صَلَّى الصُّبْحَ فَهُوَ في ذِمَّةِ اللهِ، فَانْظُرْ يَا ابْنَ آدَمَ، لاَ يَطْلُبَنَّكَ اللهُ مِنْ ذِمَّتِهِ بِشَيءٍ» . رواه مسلم.
سیدنا جندب بن سفیان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے صبح کی نماز پڑھی وہ اللہ کی ذمہ داری (اور حفاظت) میں ہے، پس اے ابن آدم! دیکھنا، اللہ تجھ سے اپنے ذمے کی کسی چیز کا مطالبہ نہ کرے۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتَاب الفَضَائِل/حدیث: 1049]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 2/ 125 (657) (261).

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1050
وعن أَبي هريرة - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم: «يَتَعَاقَبُونَ فِيكُمْ مَلاَئِكَةٌ بِاللَّيْلِ، وَمَلاَئِكَةٌ بِالنَّهَارِ، وَيجْتَمِعُونَ في صَلاَةِ الصُّبْحِ وَصَلاَةِ العَصْرِ، ثُمَّ يَعْرُجُ الَّذِينَ بَاتُوا فِيكُمْ، فَيَسْأَلُهُمُ اللهُ - وَهُوَ أعْلَمُ بِهِمْ - كَيْفَ تَرَكْتُمْ عِبَادي؟ فَيقُولُونَ: تَرَكْنَاهُمْ وَهُمْ يُصَلُّونَ، وَأتَيْنَاهُمْ وَهُمْ يُصَلُّونَ» . متفقٌ عَلَيْهِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہارے پاس رات کے فرشتے اور دن کے فرشتے باری باری آتے ہیں، اور وہ صبح کی نماز اور عصر کی نماز میں اکٹھے ہوتے ہیں، پھر وہ (فرشتے) جنہوں نے تمہارے درمیان رات گزاری تھی اوپر چڑھ جاتے ہیں، تو اللہ ان سے پوچھتا ہے - حالانکہ وہ ان (بندوں) کو سب سے زیادہ جانتا ہے - تم نے میرے بندوں کو کس حال میں چھوڑا؟ وہ کہتے ہیں: ہم نے انہیں اس حال میں چھوڑا کہ وہ نماز پڑھ رہے تھے، اور جب ہم ان کے پاس گئے تب بھی وہ نماز پڑھ رہے تھے۔“
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتَاب الفَضَائِل/حدیث: 1050]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 1/ 145 - 146 (555)، ومسلم 2/ 113 (632) (210).

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1051
وعن جرير بن عبد الله البَجَليِّ - رضي الله عنه - قَالَ: كُنَّا عِنْدَ النبيِّ - صلى الله عليه وسلم - فَنَظَرَ إِلَى القَمَرِ لَيْلَةَ البَدْرِ، فَقَالَ: «إنَّكُمْ سَتَرَونَ رَبَّكُمْ كَمَا تَرَوْنَ هَذَا القَمَرَ، لاَ تُضَامُونَ في رُؤْيَتهِ، فَإنِ اسْتَطَعْتُمْ أَنْ لاَ تُغْلَبُوا عَلَى صَلاَةٍ قَبْلَ طُلُوعِ الشَّمْسِ وَقَبْلَ غُرُوبِهَا، فَافْعَلُوا» . متفقٌ عَلَيْهِ.
وفي رواية: «فَنَظَرَ إِلَى القَمَرِ لَيْلَةَ أرْبَعَ عَشْرَةَ» .
سیدنا جریر بن عبداللہ بجلی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس تھے، آپ نے چودھویں رات کے چاند کی طرف دیکھا اور فرمایا: ”بے شک تم اپنے رب کو اسی طرح دیکھو گے جس طرح اس چاند کو دیکھ رہے ہو، اس کے دیکھنے میں تمہیں کوئی دھکم پیل (اور دقت) نہیں ہو گی، لہٰذا اگر تم یہ کر سکو کہ سورج طلوع ہونے سے پہلے اور اس کے غروب ہونے سے پہلے کی نماز کے معاملے میں مغلوب نہ ہو (یعنی وہ نماز تم سے رہ نہ جائے) تو ضرور ایسا کرو۔“
(متفق علیہ)
اور ایک روایت میں ہے: ”آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے چودہ تاریخ کی رات چاند کی طرف دیکھا۔“ [رياض الصالحين/كتَاب الفَضَائِل/حدیث: 1051]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 1/ 145 (554)، ومسلم 2/ 113 (633) (211).

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1052
وعن بُرَيْدَة - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم: «مَنْ تَرَكَ صَلاَةَ العَصْرِ فَقَدْ حَبِطَ عَمَلُهُ» . رواه البخاري.
سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے عصر کی نماز چھوڑ دی اس کا عمل ضائع ہو گیا۔“
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتَاب الفَضَائِل/حدیث: 1052]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 1/ 145 (553).

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه البخاري)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں