🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

رياض الصالحين میں نمبر سے تلاش کل احادیث (1896)
حدیث نمبر لکھیں:
رياض الصالحين میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
رياض الصالحين میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

190. باب فضل انتظار الصلاة
باب: نماز کے انتظار کی فضیلت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1061
وعن أبي هريرة - رضي الله عنه: أنَّ رَسُول اللهِ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «لا يَزَالُ أحَدُكُمْ في صَلاَةٍ مَا دَامَتِ الصَّلاَةُ تَحْبِسُهُ، لا يَمنَعُهُ أَنْ يَنقَلِبَ إلى أهلِهِ إلاَّ الصَّلاةُ» . متفقٌ عَلَيْهِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے کوئی شخص جب تک نماز اسے روکے رکھے وہ نماز ہی میں رہتا ہے، اسے اپنے گھر والوں کی طرف لوٹنے سے نماز کے سوا کوئی چیز نہیں روکتی۔“
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتَاب الفَضَائِل/حدیث: 1061]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 1/ 168 (659)، ومسلم 2/ 129 (649) (275).

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1062
وعنه - رضي الله عنه: أنَّ رَسُول اللهِ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «الْمَلائِكَةُ تُصَلِّي عَلَى أَحَدِكُمْ مَا دَامَ فِي مُصَلاَّهُ الَّذِي صَلَّى فِيهِ، مَا لَمْ يُحْدِثْ، تَقُولُ: اللَّهُمَّ اغْفِرْ لَهُ، اللَّهُمَّ ارْحَمْهُ» . رواه البُخَارِيُّ.
انہی (سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”فرشتے تم میں سے کسی کے لیے رحمت کی دعا کرتے رہتے ہیں جب تک وہ اپنی اس جائے نماز میں رہے جہاں اس نے نماز پڑھی ہے، جب تک کہ اس کا وضو نہ ٹوٹے، وہ کہتے ہیں: «اللّٰهُمَّ اغْفِرْ لَهُ، اللّٰهُمَّ ارْحَمْهُ» (اے اللہ! اسے بخش دے، اے اللہ! اس پر رحم فرما)۔“
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتَاب الفَضَائِل/حدیث: 1062]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 1/ 121 (445).

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه البخاري)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1063
وعن أنس - رضي الله عنه: أنَّ رَسُولَ اللهِ - صلى الله عليه وسلم - أَخَّرَ لَيْلَةً صَلاَةَ العِشَاءِ إِلَى شَطْرِ اللَّيْلِ ثُمَّ أقْبَلَ عَلَيْنَا بِوَجْهِهِ بَعْدَمَا صَلَّى، فَقَالَ: «صَلَّى النَّاسُ وَرَقَدُوا، وَلَمْ تَزَالُوا في صَلاَةٍ مُنْذُ انْتَظَرْتُمُوهَا» . رواه البُخَارِيُّ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک رات عشاء کی نماز آدھی رات تک مؤخر کر دی، پھر نماز پڑھنے کے بعد اپنے چہرے کے ساتھ ہماری طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا: ”لوگ نماز پڑھ کر سو گئے، اور تم جب سے اس (نماز) کا انتظار کر رہے ہو، برابر نماز ہی میں رہے ہو۔“
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتَاب الفَضَائِل/حدیث: 1063]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 1/ 168 (661).

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه البخاري)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں