🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

رياض الصالحين میں نمبر سے تلاش کل احادیث (1896)
حدیث نمبر لکھیں:
رياض الصالحين میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
رياض الصالحين میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

192. باب الحث عَلَى حضور الجماعة في الصبح والعشاء
باب: صبح اور عشاء کی نماز میں جماعت کے ساتھ حاضر ہونے کی ترغیب
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1071
عن عثمان بن عفان - رضي الله عنه - قَالَ: سَمِعْتُ رَسُول اللهِ - صلى الله عليه وسلم - يقول: «مَنْ صَلَّى العِشَاءَ فِي جَمَاعَةٍ، فَكَأنَّمَا قَامَ نِصْفَ اللَّيْلِ، وَمَنْ صَلَّى الصُّبْحَ في جَمَاعَةٍ، فَكَأنَّمَا صَلَّى اللَّيْلَ كُلَّهُ» . رواه مُسلِم. وفي رواية الترمذي عن عثمان بن عفان - رضي الله عنه - قَالَ: قال رَسُول اللهِ - صلى الله عليه وسلم: «مَنْ شَهِدَ العِشَاءَ فِي جَمَاعَةٍ كَانَ لَهُ قِيَامُ نِصْفَ لَيلَةٍ، وَمَنْ صَلَّى العِشَاءَ وَالفَجْرَ فِي جَمَاعَةٍ، كَانَ لَهُ كَقِيَامِ لَيْلَةٍ» قَالَ الترمذي: «حديث حسن صحيح» .
سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”جس نے عشاء کی نماز جماعت کے ساتھ پڑھی تو گویا اس نے آدھی رات قیام کیا، اور جس نے صبح کی نماز جماعت کے ساتھ پڑھی تو گویا اس نے ساری رات نماز پڑھی۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
اور ترمذی کی روایت میں سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ سے ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو عشاء میں جماعت کے ساتھ حاضر ہوا اس کے لیے آدھی رات کے قیام (کا ثواب) ہے، اور جس نے عشاء اور فجر جماعت کے ساتھ پڑھیں اس کے لیے پوری رات کے قیام کی طرح (ثواب) ہے۔“
(ترمذی نے کہا: یہ حدیث حسن صحیح ہے) [رياض الصالحين/كتَاب الفَضَائِل/حدیث: 1071]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 2/ 125 (656) (260)، والترمذي (221).

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1072
وعن أبي هريرة - رضي الله عنه: أنَّ رَسُول اللهِ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «وَلَوْ يَعْلَمُونَ مَا في العَتَمَةِ وَالصُّبْحِ لأَتَوْهُمَا وَلَوْ حَبْوًا» . متفقٌ عَلَيهِ. وقد سبق بِطولِهِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اور اگر لوگ جان لیں کہ عشاء اور صبح (کی نماز) میں کیا (اجر) ہے تو ان دونوں میں ضرور آئیں، خواہ گھٹنوں کے بل گھسٹ کر آنا پڑے۔“
(متفق علیہ)
یہ حدیث پوری تفصیل کے ساتھ پہلے گزر چکی ہے۔ [رياض الصالحين/كتَاب الفَضَائِل/حدیث: 1072]
تخریج الحدیث: انظر الحديث (1033). أخرجه: البخاري 1/ 159 - 160 (615)، ومسلم 2/ 31 (437) و(129).
وضاحت: یہ حدیث نمبر 1033 پر گزر چکی ہے۔

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1073
وعنه، قَالَ: قال رَسُول اللهِ - صلى الله عليه وسلم: «لَيْسَ صَلاَةٌ أثْقَلَ عَلَى المُنَافِقِينَ مِنْ صَلاَةِ الفَجْرِ وَالعِشَاءِ، وَلَوْ يَعْلَمُونَ مَا فِيهِمَا لأَتَوْهُمَا وَلَوْ حَبْوًا» . متفقٌ عَلَيهِ.
انہی (سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”منافقوں پر فجر اور عشاء کی نماز سے زیادہ بھاری کوئی نماز نہیں، اور اگر وہ جان لیں کہ ان دونوں میں کیا (اجر) ہے تو ان میں ضرور آئیں، خواہ گھٹنوں کے بل گھسٹ کر آنا پڑے۔“
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتَاب الفَضَائِل/حدیث: 1073]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 1/ 167 (657)، ومسلم 2/ 123 (651) (252).

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں