الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
199. باب سنة الظهر
باب: ظہر کی سنتیں
حدیث نمبر: 1113
عن ابن عمر رضي الله عنهم، قَالَ: صَلَّيْتُ مَعَ رَسُولِ اللهِ - صلى الله عليه وسلم - رَكْعَتَيْنِ قَبْلَ الظُّهْرِ وَرَكْعَتَيْنِ بَعْدَهَا. متفقٌ عَلَيهِ.
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ظہر سے پہلے دو رکعتیں اور اس کے بعد دو رکعتیں پڑھیں۔
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتَاب الفَضَائِل/حدیث: 1113]
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتَاب الفَضَائِل/حدیث: 1113]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 2/ 72 (1172)، ومسلم 2/ 162 (729) (104).
الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
حدیث نمبر: 1114
وعن عائشة رضي الله عنها: أنَّ النَّبيَّ - صلى الله عليه وسلم - كَانَ لا يَدَعُ أرْبَعًا قَبْلَ الظُّهْرِ. رَوَاهُ البُخَارِيُّ.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ظہر سے پہلے کی چار رکعتیں نہیں چھوڑتے تھے۔
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتَاب الفَضَائِل/حدیث: 1114]
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتَاب الفَضَائِل/حدیث: 1114]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 2/ 74 (1182).
الحكم على الحديث:
صحيح (رواه البخاري)
حدیث نمبر: 1115
وعنها، قالت: كَانَ النَّبِيُّ - صلى الله عليه وسلم - يُصَلِّي في بَيْتِي قَبْلَ الظُّهْرِ أرْبَعًا، ثُمَّ يَخْرُجُ، فَيُصَلِّي بِالنَّاسِ، ثُمَّ يَدْخُلُ فَيُصَلِّي رَكْعَتَيْنِ. وَكَانَ يُصَلِّي بِالنَّاسِ المَغْرِبَ، ثُمَّ يَدْخُلُ فَيُصَلِّي رَكْعَتَيْنِ، وَيُصَلِّي بِالنَّاسِ العِشَاءِ، وَيَدْخُلُ بَيتِي فَيُصَلِّي رَكْعَتَيْنِ. رَوَاهُ مُسلِم.
انہی (سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا) سے روایت ہے، انہوں نے کہا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم میرے گھر میں ظہر سے پہلے چار رکعتیں پڑھتے، پھر (مسجد) تشریف لے جاتے اور لوگوں کو نماز پڑھاتے، پھر (گھر) آتے اور دو رکعتیں پڑھتے۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں کو مغرب کی نماز پڑھاتے، پھر (گھر) آتے اور دو رکعتیں پڑھتے، اور لوگوں کو عشاء کی نماز پڑھاتے اور میرے گھر آتے اور دو رکعتیں پڑھتے۔
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتَاب الفَضَائِل/حدیث: 1115]
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتَاب الفَضَائِل/حدیث: 1115]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 2/ 162 (730) (105).
الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
حدیث نمبر: 1116
وعن أُمّ حَبِيبَةَ رضي الله عنها، قالت: قال رَسُولُ اللهِ - صلى الله عليه وسلم: «مَنْ حَافَظَ عَلَى أرْبَعِ رَكَعَاتٍ قَبْلَ الظُّهْرِ، وَأرْبَعٍ بَعْدَهَا، حَرَّمَهُ اللَّهُ عَلَى النَّارِ» . رواه أبُو دَاوُدَ وَالتِّرمِذِيُّ، وَقَالَ: «حَدِيثٌ حَسَنٌ صحيح» .
سیدہ ام حبیبہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے ظہر سے پہلے چار رکعتوں اور اس کے بعد چار رکعتوں کی پابندی کی، اللہ تعالیٰ اسے آگ پر حرام کر دے گا۔“
(اسے ابوداود اور ترمذی نے روایت کیا ہے، اور ترمذی نے کہا ہے: یہ حدیث حسن صحیح ہے) [رياض الصالحين/كتَاب الفَضَائِل/حدیث: 1116]
(اسے ابوداود اور ترمذی نے روایت کیا ہے، اور ترمذی نے کہا ہے: یہ حدیث حسن صحیح ہے) [رياض الصالحين/كتَاب الفَضَائِل/حدیث: 1116]
تخریج الحدیث: أخرجه: أبو داود (1269)، وابن ماجه (1160)، والترمذي (427) وقال: «حديث حسن غريب» .
قال الشيخ الألباني: صحيح (أبو داود 1269)
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح
مشكوة المصابيح (1167)
أخرجه النسائي (1816) وللحديث طرق عند الترمذي (427، 428) والنسائي (1813) وابن ماجه (1160) وغيرھم
مشكوة المصابيح (1167)
أخرجه النسائي (1816) وللحديث طرق عند الترمذي (427، 428) والنسائي (1813) وابن ماجه (1160) وغيرھم
حدیث نمبر: 1117
وعن عبد الله بن السائب - رضي الله عنه: أنَّ رَسُولَ اللهِ - صلى الله عليه وسلم - كَانَ يُصَلِّي أرْبَعًا بَعْدَ أَنْ تَزُولَ الشَّمْسُ قَبْلَ الظُّهْرِ، وقَالَ: «إنَّهَا سَاعَةٌ تُفْتَحُ فِيها أبْوَابُ السَّمَاءِ، فَأُحِبُّ أَنْ يَصْعَدَ لِي فيهَا عَمَلٌ صَالِحٌ» . رواه التِّرمِذِيُّ، وَقَالَ: «حَدِيثٌ حَسَنٌ» .
سیدنا عبداللہ بن سائب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سورج ڈھلنے کے بعد ظہر سے پہلے چار رکعتیں پڑھتے تھے، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ ایسی گھڑی ہے جس میں آسمان کے دروازے کھولے جاتے ہیں، اس لیے میں پسند کرتا ہوں کہ اس (گھڑی) میں میرا کوئی نیک عمل (اوپر) چڑھے۔“
(اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور کہا ہے: یہ حدیث حسن ہے) [رياض الصالحين/كتَاب الفَضَائِل/حدیث: 1117]
(اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور کہا ہے: یہ حدیث حسن ہے) [رياض الصالحين/كتَاب الفَضَائِل/حدیث: 1117]
تخریج الحدیث: أخرجه: الترمذي (478)، والنسائي في «الكبرى» (331)، وقال: «حديث حسن غريب» .
قال الشيخ الألباني: صحيح، ابن ماجة (1157) (الترمذي 478)
حدیث نمبر: 1118
وعن عائشة رضي الله عنها: أنَّ النَّبيَّ - صلى الله عليه وسلم - كَانَ إذا لَمْ يُصَلِّ أربَعًا قَبلَ الظُّهْرِ، صَلاَّهُنَّ بَعْدَهَا. رَوَاهُ التِّرمِذِيُّ، وَقَالَ: «حَدِيثٌ حَسَنٌ» .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب ظہر سے پہلے چار رکعتیں نہ پڑھ پاتے تو انہیں ظہر کے بعد پڑھ لیتے۔
(اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور کہا ہے: یہ حدیث حسن ہے) [رياض الصالحين/كتَاب الفَضَائِل/حدیث: 1118]
(اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور کہا ہے: یہ حدیث حسن ہے) [رياض الصالحين/كتَاب الفَضَائِل/حدیث: 1118]
تخریج الحدیث: أخرجه: ابن ماجه (1158)، والترمذي (426) وقال: «حديث حسن غريب» .
قال الشيخ الألباني: حسن، ابن ماجة (1158) (الترمذي 426)
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
قيس بن الربيع: ضعيف ضعفه الجمهور
وحديث الترمذي (426) ھو المحفوظ
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 418
إسناده ضعيف
قيس بن الربيع: ضعيف ضعفه الجمهور
وحديث الترمذي (426) ھو المحفوظ
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 418