الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
203. باب سنة الجمعة
باب: جمعہ کی سنتیں
حدیث نمبر: 1126
عن أَبي هريرة - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم: «إِذَا صَلَّى أَحَدُكُم الجُمُعَةَ، فَلْيُصَلِّ بَعْدَهَا أرْبعًا» . رواه مسلم.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی جمعہ پڑھ لے تو اس کے بعد چار رکعتیں پڑھے۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتَاب الفَضَائِل/حدیث: 1126]
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتَاب الفَضَائِل/حدیث: 1126]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 3/ 16 (881) (67).
الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
حدیث نمبر: 1127
وعن ابن عمر رضي الله عنهم: أنَّ النَّبيَّ - صلى الله عليه وسلم - كَانَ لاَ يُصَلِّي بَعْدَ الجُمُعَةِ حَتَّى يَنْصَرِفَ، فَيُصَلِّي رَكْعَتَيْنِ في بَيْتِهِ. رواه مسلم.
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جمعہ کے بعد (مسجد میں) نماز نہیں پڑھتے تھے یہاں تک کہ (گھر) لوٹ آتے، پھر اپنے گھر میں دو رکعتیں پڑھتے۔
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتَاب الفَضَائِل/حدیث: 1127]
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتَاب الفَضَائِل/حدیث: 1127]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 3/ 17 (882) (71).
الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)