الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
223. باب أمر الصائم بحفظ لسانه وجوارحه عن المخالفات والمشاتمة ونحوها
باب: روزے دار کو اپنی زبان اور اعضاء کو خلافِ شرع کاموں، گالی گلوچ اور اس طرح کی باتوں سے محفوظ رکھنے کا حکم
حدیث نمبر: 1240
عن أَبي هريرة - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رسولُ اللهِ - صلى الله عليه وسلم: «إِذَا كَانَ يَوْمُ صَوْمِ أَحَدِكُمْ، فَلاَ يَرْفُثْ وَلاَ يَصْخَبْ، فَإنْ سَابَّهُ أحَدٌ أَوْ قَاتَلَهُ، فَلْيَقُلْ: إنِّي صَائِمٌ» . متفقٌ عَلَيْهِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کسی کے روزے کا دن ہو تو وہ نہ فحش بات کرے اور نہ شور و غل کرے، اگر کوئی اسے گالی دے یا اس سے لڑائی کرے تو وہ کہہ دے: میں روزے دار ہوں۔“
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتَاب الفَضَائِل/حدیث: 1240]
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتَاب الفَضَائِل/حدیث: 1240]
تخریج الحدیث: انظر الحديث (1215). أخرجه: البخاري 3/ 31 (1894) و34 (1904)، ومسلم3/ 157 - 158 (1151) (163) و(164).
وضاحت: یہ حدیث نمبر 1215 پر گزر چکی ہے۔
الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
حدیث نمبر: 1241
وعنه، قَالَ: قَالَ النبيُّ - صلى الله عليه وسلم: «مَنْ لَمْ يَدَعْ قَوْلَ الزُّورِ وَالعَمَلَ بِهِ فَلَيْسَ للهِ حَاجَةٌ فِي أَنْ يَدَعَ طَعَامَهُ وَشَرَابَهُ» . رواه البخاري.
انہی (سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص جھوٹی بات اور اس پر عمل کرنا نہ چھوڑے تو اللہ تعالیٰ کو اس کی کوئی حاجت نہیں کہ وہ اپنا کھانا اور پینا چھوڑ دے۔“
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتَاب الفَضَائِل/حدیث: 1241]
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتَاب الفَضَائِل/حدیث: 1241]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 3/ 33 (1903).
الحكم على الحديث:
صحيح (رواه البخاري)