الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
229. باب استحباب صوم الإثنين والخميس
باب: سوموار اور جمعرات کا روزہ رکھنا مستحب ہے
حدیث نمبر: 1255
عن أَبي قتادة - رضي الله عنه: أنَّ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - سُئِلَ عَنْ صَومِ يَوْمِ الإثْنَيْنِ، فَقَالَ: «ذَلِكَ يَومٌ وُلِدْتُ فِيهِ، وَيَومٌ بُعِثْتُ، أَوْ أُنْزِلَ عَلَيَّ فِيهِ» . رواه مسلم.
سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوموار کے دن کے روزے کے بارے میں پوچھا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ وہ دن ہے جس میں میں پیدا ہوا، اور وہ دن ہے جس میں مجھے مبعوث کیا گیا، یا (فرمایا:) جس میں مجھ پر (وحی) نازل کی گئی۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتَاب الفَضَائِل/حدیث: 1255]
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتَاب الفَضَائِل/حدیث: 1255]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 3/ 167 (1162) (197).
الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
حدیث نمبر: 1256
وعن أَبي هريرة - رضي الله عنه - عن رسول الله - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «تُعْرَضُ الأَعْمَالُ يَومَ الإثْنَيْنِ وَالخَمِيسِ، فَأُحِبُّ أَنْ يُعْرَضَ عَمَلِي وَأنَا صَائِمٌ» . رواه الترمذي، وقال: «حديث حسن» ، ورواه مسلم بغير ذِكر الصوم.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سوموار اور جمعرات کے دن اعمال (اللہ کے حضور) پیش کیے جاتے ہیں، تو میں پسند کرتا ہوں کہ میرا عمل اس حال میں پیش کیا جائے کہ میں روزے سے ہوں۔“
(اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور کہا ہے: یہ حدیث حسن ہے، اور مسلم نے اسے روزے کے ذکر کے بغیر روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتَاب الفَضَائِل/حدیث: 1256]
(اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور کہا ہے: یہ حدیث حسن ہے، اور مسلم نے اسے روزے کے ذکر کے بغیر روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتَاب الفَضَائِل/حدیث: 1256]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 8/ 11 (2565) (36)، والترمذي (747) وقال: «حديث حسن غريب» .
الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
حدیث نمبر: 1257
وعن عائشة رضي الله عنها، قالت: كَانَ رسولُ الله - صلى الله عليه وسلم - يَتَحَرَّى صَومَ الإثْنَيْنِ وَالخَمِيس. رواه الترمذي، وقال: «حديث حسن» .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سوموار اور جمعرات کے روزے کا خاص اہتمام فرماتے تھے۔
(اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور کہا ہے: یہ حدیث حسن ہے) [رياض الصالحين/كتَاب الفَضَائِل/حدیث: 1257]
(اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور کہا ہے: یہ حدیث حسن ہے) [رياض الصالحين/كتَاب الفَضَائِل/حدیث: 1257]
تخریج الحدیث: أخرجه: ابن ماجه (1739)، والترمذي (745)، والنسائي في «الكبرى» (2497) وقال الترمذي: «حديث حسن غريب» .
قال الشيخ الألباني: صحيح، ابن ماجة (1739) (الترمذي 745)
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح