🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

رياض الصالحين میں نمبر سے تلاش کل احادیث (1896)
حدیث نمبر لکھیں:
رياض الصالحين میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
رياض الصالحين میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

236. باب فضل العتق
باب: غلام آزاد کرنے کی فضیلت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1358
وعن أَبي هريرة - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ لي رسول الله - صلى الله عليه وسلم: «مَنْ أَعْتَقَ رَقَبَةً مُسْلِمَةً أَعْتَقَ اللهُ بِكُلِّ عُضْوٍ مِنْهُ، عُضْوًا مِنْهُ في النَّارِ، حَتَّى فَرْجَهُ بِفَرْجِهِ» . متفقٌ عَلَيْهِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: ”جس نے کسی مسلمان غلام کو آزاد کیا، اللہ اس (غلام) کے ہر عضو کے بدلے اس (آزاد کرنے والے) کا ایک عضو جہنم سے آزاد کر دے گا، یہاں تک کہ اس کی شرمگاہ کے بدلے اس کی شرمگاہ (بھی)۔“
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتَاب الجِهَاد/حدیث: 1358]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 8/ 181 (6715)، ومسلم 4/ 217 (1509) (22) و(23).

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1359
وعن أَبي ذرٍ - رضي الله عنه - قَالَ: قُلْتُ: يَا رسول الله، أيُّ الأعمَالِ أفْضَلُ؟ قَالَ: «الإيمَانُ بِاللهِ، وَالجِهَادُ في سَبيلِ اللهِ» قَالَ: قُلْتُ: أيُّ الرِّقَابِ أفْضَلُ؟ قَالَ: «أنْفَسُهَا عِنْدَ أَهْلِهَا، وَأَكْثَرُهَا ثَمَنًا» . متفقٌ عَلَيْهِ.
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! کون سے اعمال افضل ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ پر ایمان اور اللہ کی راہ میں جہاد۔“ میں نے عرض کیا: کون سے غلام (آزاد کرنا) افضل ہیں؟ فرمایا: ”جو اپنے مالکوں کے نزدیک سب سے زیادہ نفیس ہو اور قیمت میں سب سے زیادہ ہو۔“
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتَاب الجِهَاد/حدیث: 1359]
تخریج الحدیث: انظر الحديث (117). أخرجه: البخاري 3/ 188 (2518)، ومسلم 1/ 62 (84).
وضاحت: یہ حدیث نمبر 117 پر گزر چکی ہے۔

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں