🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

رياض الصالحين میں نمبر سے تلاش کل احادیث (1896)
حدیث نمبر لکھیں:
رياض الصالحين میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
رياض الصالحين میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

240. باب فضل السماحة في البيع والشراء والأخذ والعطاء وحسن القضاء والتقاضي وإرجاح المكيال والميزان، والنهي عن التطفيف وفضل إنظار الموسِر المُعْسِرَ والوضع عَنْهُ
باب: خرید و فروخت اور لین دین میں نرمی، اچھے طریقے سے قرض ادا کرنے اور تقاضا کرنے، ناپ تول میں جھکتا دینے کی فضیلت، کم تولنے کی ممانعت، اور مالدار کا تنگدست کو مہلت دینے اور اسے (قرض) معاف کرنے کی فضیلت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1367
وعن أَبي هريرة - رضي الله عنه: أنَّ رَجُلًا أَتَى النَّبيَّ - صلى الله عليه وسلم - يَتَقَاضَاهُ فَأغْلَظَ لَهُ، فَهَمَّ بِهِ أصْحَابُهُ، فَقَالَ رسولُ الله - صلى الله عليه وسلم: «دَعُوهُ، فَإنَّ لِصَاحِبِ الحَقِّ مَقَالًا» ثُمَّ قَالَ: «أعْطُوهُ سِنًّا مِثْلَ سِنِّهِ» قالوا: يَا رسولَ اللهِ، لا نَجِدُ إِلاَّ أمْثَلَ مِنْ سِنِّهِ، قَالَ: «أعْطُوهُ، فإنَّ خَيْرَكُمْ أحْسَنُكُمْ قَضَاءً» . متفقٌ عَلَيْهِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس (اپنے قرض کا) تقاضا کرنے آیا اور آپ سے سخت کلامی کی، تو آپ کے صحابہ نے اس (کو سزا دینے) کا ارادہ کیا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے چھوڑ دو، کیونکہ حق والے کو بات کہنے کا حق ہے۔“ پھر فرمایا: ”اسے اس کے (اونٹ کی) عمر جیسا (اونٹ) دے دو۔“ صحابہ نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! ہمیں تو اس کی عمر سے بہتر (اونٹ) ہی ملتا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہی اسے دے دو، کیونکہ تم میں سب سے بہتر وہ ہے جو (قرض کی) ادائیگی میں سب سے اچھا ہو۔“
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتَاب الجِهَاد/حدیث: 1367]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 3/ 130 (2306)، ومسلم 5/ 54 (1601) (120).

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1368
وعن جابر - رضي الله عنه: أنَّ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «رَحِمَ اللهُ رَجُلًا سَمْحًا إِذَا بَاعَ، وَإِذَا اشْتَرَى، وَإِذَا اقْتَضَى» . رواه البخاري.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ اس آدمی پر رحم فرمائے جو بیچتے وقت، خریدتے وقت اور (اپنے حق کا) تقاضا کرتے وقت نرمی اور فراخ دلی سے کام لیتا ہے۔“
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتَاب الجِهَاد/حدیث: 1368]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 3/ 75 (2076).

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه البخاري)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1369
وعن أَبي قتادة - رضي الله عنه - قَالَ: سَمِعْتُ رسولَ الله - صلى الله عليه وسلم - يقول: «مَنْ سَرَّهُ أَنْ يُنَجِّيَهُ اللهُ مِنْ كُرَبِ يَوْمِ القِيَامَةِ، فَلْيُنَفِّسْ عَنْ مُعْسِرٍ أَوْ يَضَعْ عَنْهُ» . رواه مسلم.
سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”جسے یہ بات پسند ہو کہ اللہ اسے قیامت کے دن کی سختیوں سے نجات دے، تو وہ تنگ دست (قرض دار) کو مہلت دے یا اس سے (قرض) معاف کر دے۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتَاب الجِهَاد/حدیث: 1369]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 5/ 33 (1563) (32).

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1370
وعن أَبي هريرة - رضي الله عنه: أنَّ رسولَ اللهِ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «كَانَ رَجُلٌ يُدَايِنُ النَّاسَ، وَكَانَ يَقُولُ لِفَتَاهُ: إِذَا أَتَيْتَ مُعْسِرًا فَتَجَاوَزْ عَنْهُ، لَعَلَّ اللهَ أَنْ يَتَجَاوَزَ عَنَّا، فَلَقِيَ اللهَ فَتَجَاوَزَ عَنْهُ» . متفقٌ عَلَيْهِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایک آدمی لوگوں کو قرض دیا کرتا تھا اور اپنے نوکر سے کہا کرتا تھا: جب تم کسی تنگ دست کے پاس جاؤ تو اس سے درگزر کرنا، شاید اللہ ہم سے درگزر فرمائے۔ چنانچہ وہ (مرنے کے بعد) اللہ سے ملا تو اللہ نے اس سے درگزر فرمایا۔“
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتَاب الجِهَاد/حدیث: 1370]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 4/ 214 (3480)، ومسلم 5/ 33 (1562) (31).

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1371
وعن أَبي مسعود البدريِّ - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم: «حُوسِبَ رَجُلٌ مِمَّنْ كَانَ قَبْلَكُمْ، فَلَمْ يُوجَدْ لَهُ مِنَ الخَيْرِ شَيْءٌ، إِلاَّ أنَّهُ كَانَ يُخَالِطُ النَّاسَ وَكَانَ مُوسِرًا، وَكَانَ يَأمُرُ غِلْمَانَهُ أَنْ يَتَجَاوَزُوا عَن المُعْسِر. قَالَ اللهُ - عز وجل: نَحْنُ أَحَقُّ بذلِكَ مِنْهُ؛ تَجَاوَزُوا عَنْهُ» . رواه مسلم.
سیدنا ابومسعود بدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم سے پہلے لوگوں میں سے ایک آدمی کا حساب لیا گیا تو اس کے پاس کوئی نیکی نہ ملی، سوائے اس کے کہ وہ لوگوں سے لین دین کیا کرتا تھا اور وہ مال دار تھا، اور اپنے غلاموں کو حکم دیتا تھا کہ تنگ دست سے درگزر کریں۔ اللہ عزوجل نے فرمایا: ہم اس سے زیادہ اس (درگزر) کے حق دار ہیں، اس سے درگزر کرو۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتَاب الجِهَاد/حدیث: 1371]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 5/ 33 (1561) (30).

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1372
وعن حذيفة - رضي الله عنه - قَالَ: أُتَي اللهُ تَعَالَى بِعَبْدٍ مِنْ عِبَادِهِ آتَاهُ اللهُ مَالًا، فَقَالَ لَهُ: مَاذَا عَمِلْتَ في الدُّنْيَا؟ قَالَ: «وَلاَ يَكْتُمُونَ اللهَ حَدِيثًا» قَالَ: يَا رَبِّ آتَيْتَنِي مَالَكَ، فَكُنْتُ أُبَايعُ النَّاسَ، وَكَانَ مِنْ خُلُقِي الجَوَازُ، فَكُنْتُ أَتَيَسَّرُ عَلَى المُوسِرِ، وَأُنْظِرُ المُعْسِرَ. فَقَالَ الله تَعَالَى: «أنَا أَحَقُّ بِذا مِنْكَ تَجَاوَزُوا عَنْ عَبْدِي» فَقَالَ عُقْبَةُ بن عامِر، وأبو مسعودٍ الأنصاريُّ رضي الله عنهم: هكَذا سَمِعْنَاهُ مِنْ فيِّ رسولِ الله - صلى الله عليه وسلم. رواه مسلم.
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: اللہ تعالیٰ کے پاس اس کے بندوں میں سے ایک بندہ لایا گیا جسے اللہ نے مال دیا تھا، تو (اللہ نے) اس سے فرمایا: تم نے دنیا میں کیا عمل کیا؟ (سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ نے) کہا: ”اور وہ اللہ سے کوئی بات نہیں چھپا سکیں گے۔“ اس نے کہا: اے میرے رب! تو نے مجھے اپنا مال دیا تھا، تو میں لوگوں سے خرید و فروخت کیا کرتا تھا، اور درگزر کرنا میری عادت تھی، چنانچہ میں مال دار پر آسانی کرتا تھا اور تنگ دست کو مہلت دیتا تھا۔ تو اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ”میں تم سے زیادہ اس کا حق دار ہوں، میرے بندے سے درگزر کرو۔“ پھر سیدنا عقبہ بن عامر اور سیدنا ابومسعود انصاری رضی اللہ عنہم نے کہا: ہم نے اسی طرح رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانِ مبارک سے سنا ہے۔
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتَاب الجِهَاد/حدیث: 1372]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 5/ 33 (1560) (29).

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1373
وعن أَبي هريرة - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم: «مَنْ أَنْظَرَ مُعْسِرًا، أَوْ وَضَعَ لَهُ، أظَلَّهُ اللهُ يَومَ القِيَامَةِ تَحْتَ ظِلِّ عَرْشِهِ يَومَ لا ظِلَّ إِلاَّ ظِلُّهُ» . رواه الترمذي، وقال: «حديث حسن صحيح» .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے کسی تنگ دست کو مہلت دی یا اس سے (قرض) معاف کر دیا، اللہ اسے قیامت کے دن اپنے عرش کے سائے تلے سایہ دے گا جس دن اس کے سائے کے سوا کوئی سایہ نہ ہوگا۔“
(اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور کہا ہے: یہ حدیث حسن صحیح ہے) [رياض الصالحين/كتَاب الجِهَاد/حدیث: 1373]
تخریج الحدیث: أخرجه: الترمذي (1306)، وقال: «حديث حسن صحيح غريب» .
قال الشيخ الألباني: صحيح، التعليق الرغيب (2 / 37) ، أحاديث البيوع (الترمذي 1306)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1374
وعن جابر - رضي الله عنه: أنَّ النبيَّ - صلى الله عليه وسلم - اشْتَرَى مِنْهُ بَعِيرًا، فَوَزَنَ لَهُ فَأَرْجَحَ. متفقٌ عَلَيْهِ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے ایک اونٹ خریدا، تو آپ نے انہیں (اس کی قیمت) تول کر دی اور جھکتا ہوا (زیادہ) دیا۔
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتَاب الجِهَاد/حدیث: 1374]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 3/ 211 (2604)، ومسلم 5/ 53 (715) (115).

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1375
وعن أَبي صَفْوَان سُويْدِ بنِ قيسٍ - رضي الله عنه - قَالَ: جَلَبْتُ أَنَا وَمَخْرَمَةُ العَبْدِيُّ بَزًّا مِنْ هَجَرَ، فَجَاءنا النبيُّ - صلى الله عليه وسلم - فَسَاوَمَنَا بسَرَاوِيلَ، وَعِنْدِي وَزَّانٌ يَزِنُ بِالأَجْرِ، فَقَالَ النَّبيُّ - صلى الله عليه وسلم - لِلْوَزَّانِ: «زِنْ وَأَرْجِحْ» . رواه أَبُو داود، والترمذي وقال: «حديث حسن صحيح» .
سیدنا ابوصفوان سوید بن قیس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں اور مخرمہ عبدی ہجر سے کپڑا (بیچنے کے لیے) لائے، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے اور ہم سے ایک پاجامے (شلوار) کا سودا کیا، اور میرے پاس ایک تولنے والا تھا جو اجرت پر تولتا تھا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے تولنے والے سے فرمایا: ”تولو اور جھکتا ہوا تولو۔“
(اسے ابوداود اور ترمذی نے روایت کیا ہے اور ترمذی نے کہا ہے: یہ حدیث حسن صحیح ہے) [رياض الصالحين/كتَاب الجِهَاد/حدیث: 1375]
تخریج الحدیث: أخرجه: أبو داود (3336)، وابن ماجه (2220)، والترمذي (1305)، وقال الترمذي: «وأهل العلم يستحبون الرجحان في الوزن» .
وضاحت: «بَزًّا» : کپڑے۔ (عون المعبود 9/185)
قال الشيخ الألباني: صحيح (أبو داود 3336)
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح
مشكوة المصابيح (2924)
انظر الحديث الآتي (3337)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں