الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
252. باب في مسائل من الدعاء
باب: دعا سے متعلق چند مسائل
حدیث نمبر: 1496
وعن أسَامة بن زيد رضي الله عنهم، قَالَ: قَالَ رسُولُ الله - صلى الله عليه وسلم: «مَنْ صُنِعَ إِلَيْهِ مَعْرُوفٌ، فَقَالَ لِفاعِلهِ: جَزَاكَ اللهُ خَيرًا، فَقَدْ أبْلَغَ فِي الثَّنَاءِ» . رواه الترمذي، وقال: «حديث حسن صحيح» .
سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس شخص کے ساتھ کوئی بھلائی کی جائے اور وہ بھلائی کرنے والے سے کہے: «جَزَاكَ اللهُ خَيْرًا» (اللہ تجھے بہتر بدلہ دے) تو اس نے تعریف (اور شکریے) کا حق پوری طرح ادا کر دیا۔“
(اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور کہا ہے: یہ حدیث حسن صحیح ہے) [رياض الصالحين/كتَاب الدَعَوات/حدیث: 1496]
(اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور کہا ہے: یہ حدیث حسن صحیح ہے) [رياض الصالحين/كتَاب الدَعَوات/حدیث: 1496]
تخریج الحدیث: أخرجه: الترمذي (2035)، وقال: «حديث جيد غريب» .
قال الشيخ الألباني: صحيح، المشكاة (3024) ، التعليق الرغيب (2 / 55) ، الروض النضير (8) (الترمذي 2035)
قال الشيخ زبير على زئي:(2035) إسناده ضعيف
سليمان التيمي مدلس وعنعن (د 1488) ولبعض الحديث شواھد . فائدة: أثر عبد الملك بن عبد العزيز بن جريح : سنده حسن .
سليمان التيمي مدلس وعنعن (د 1488) ولبعض الحديث شواھد . فائدة: أثر عبد الملك بن عبد العزيز بن جريح : سنده حسن .
حدیث نمبر: 1497
وعن جابر - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رسُولُ الله - صلى الله عليه وسلم: «لا تَدْعُوا عَلَى أَنْفُسِكُمْ؛ وَلاَ تَدعُوا عَلَى أوْلادِكُمْ، وَلاَ تَدْعُوا عَلَى أموَالِكُمْ، لا تُوافِقُوا مِنَ اللهِ سَاعَةً يُسألُ فِيهَا عَطَاءً فَيَسْتَجِيبَ لَكُمْ» . رواه مسلم.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنے آپ کو بددعا نہ دو، اپنی اولاد کو بددعا نہ دو اور اپنے مالوں کو بددعا نہ دو، (ایسا نہ ہو کہ) تم اللہ کی طرف سے ایسی گھڑی پا لو جس میں (اللہ سے) جو کچھ مانگا جائے وہ عطا کر دیا جاتا ہے، تو وہ تمہاری (بددعا) قبول کر لے۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتَاب الدَعَوات/حدیث: 1497]
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتَاب الدَعَوات/حدیث: 1497]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 8/ 233 (3009).
الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
حدیث نمبر: 1498
وعن أَبي هريرة - رضي الله عنه: أنَّ رسولَ اللهِ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «أقْرَبُ مَا يكونُ العَبْدُ مِنْ رَبِّهِ وَهُوَ سَاجِدٌ، فَأكْثِرُوا الدُّعَاءَ» . رواه مسلم.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بندہ اپنے رب کے سب سے زیادہ قریب اس وقت ہوتا ہے جب وہ سجدے میں ہوتا ہے، لہٰذا (سجدے میں) کثرت سے دعا کیا کرو۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتَاب الدَعَوات/حدیث: 1498]
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتَاب الدَعَوات/حدیث: 1498]
تخریج الحدیث: انظر الحديث (1428). أخرجه: مسلم 2/ 49 (482) (215).
وضاحت: یہ حدیث نمبر 1428 پر گزر چکی ہے۔
الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
حدیث نمبر: 1499
وعنه: أنَّ رسُولَ الله - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «يُسْتَجَابُ لأَحَدِكُمْ مَا لَمْ يَعْجَلْ: يقُولُ: قَدْ دَعْوتُ رَبِّي، فَلَمْ يسْتَجب لِي» متفق عَلَيْهِ.
وفي روايةٍ لمسلمٍ: «لا يَزالُ يُسْتَجَابُ لِلعَبْدِ مَا لَمْ يَدْعُ بإثْمٍ، أَوْ قَطيعَةِ رحِمٍ، مَا لَمْ يَسْتَعْجِلْ» قيل: يَا رسولَ اللهِ مَا الاستعجال؟ قَالَ: «يقول: قَدْ دَعوْتُ، وَقَدْ دَعَوْتُ، فَلَمْ أرَ يسْتَجِبُ لي، فَيَسْتحْسِرُ عِنْدَ ذَلِكَ وَيَدَعُ الدُّعَاءَ» .

انہی (سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے ہر ایک کی دعا قبول کی جاتی ہے جب تک وہ جلد بازی نہ کرے، (جلد بازی یہ کہ) وہ کہنے لگے: میں نے اپنے رب سے دعا کی تھی مگر اس نے میری دعا قبول نہیں کی۔“
(متفق علیہ)
اور مسلم کی ایک روایت میں ہے: ”بندے کی دعا ہمیشہ قبول ہوتی رہتی ہے جب تک وہ کسی گناہ یا قطع رحمی کی دعا نہ کرے، (اور) جب تک جلد بازی نہ کرے۔“ عرض کیا گیا: اے اللہ کے رسول! جلد بازی کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ کہے: میں نے دعا کی، اور میں نے (پھر) دعا کی، لیکن میں نے نہیں دیکھا کہ وہ میری دعا قبول کرتا ہو، پھر وہ اس وقت تھک ہار جاتا ہے اور دعا کرنا چھوڑ دیتا ہے۔“ [رياض الصالحين/كتَاب الدَعَوات/حدیث: 1499]

تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 8/ 92 (6340)، ومسلم 8/ 87 (2735) (90) و(91) و(92).
وضاحت: امام نووی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث میں (یہ بات) ہے کہ دعا ہمیشہ جاری رکھنی چاہیے اور قبولیت کو دیر سے ہونے والا نہیں سمجھنا چاہیے۔“ (شرح صحیح مسلم للنووی 9/46)
الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
حدیث نمبر: 1500
وعن أَبي أمامة - رضي الله عنه - قَالَ: قيل لِرسولِ اللهِ - صلى الله عليه وسلم: أيُّ الدُّعاءِ أَسْمَعُ؟ قَالَ: «جَوْفَ اللَّيْلِ الآخِرِ، وَدُبُرَ الصَّلَواتِ المَكْتُوباتِ» . رواه الترمذي، وقال: «حديث حسن» .
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا گیا: کون سی دعا زیادہ سنی جاتی (اور قبول ہوتی) ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”رات کے آخری حصے کے درمیان (کی دعا) اور فرض نمازوں کے بعد (کی دعا)۔“
(اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور کہا ہے: یہ حدیث حسن ہے) [رياض الصالحين/كتَاب الدَعَوات/حدیث: 1500]
(اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور کہا ہے: یہ حدیث حسن ہے) [رياض الصالحين/كتَاب الدَعَوات/حدیث: 1500]
تخریج الحدیث: أخرجه: الترمذي (3499).
قال الشيخ الألباني: حسن، التعليق الرغيب (2 / 276) ، الكلم الطيب (113 / 70 / التحقيق الثاني) (الترمذي 3499)
قال الشيخ زبير على زئي:(3499) إسناده ضعيف
عبدالرحمن بن سابط لم يسمع من أبى أمامة رضى الله عنه (انظر جامع التحصيل للعلائي ص 222)
عبدالرحمن بن سابط لم يسمع من أبى أمامة رضى الله عنه (انظر جامع التحصيل للعلائي ص 222)
حدیث نمبر: 1501
وعن عُبَادَةَ بنِ الصامت - رضي الله عنه: أنَّ رسولَ اللهِ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «مَا عَلَى الأرْضِ مُسْلِمٌ يَدْعُو الله تَعَالَى بِدَعْوَةٍ إِلاَّ آتَاهُ اللهُ إيَّاها، أَوْ صَرفَ عَنْهُ مِنَ السُّوءِ مِثْلَهَا، مَا لَمْ يَدْعُ بإثْمٍ، أَوْ قَطِيعَةِ رَحِمٍ» ، فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ القَومِ: إِذًا نُكْثِرُ قَالَ: «اللهُ أكْثَرُ» . رواه الترمذي، وقال: «حديث حسن صحيح» .
ورواه الحاكم من روايةِ أَبي سعيدٍ وزاد فِيهِ: «أَوْ يَدخِرَ لَهُ مِن الأَجْرِ مثْلَها» .
ورواه الحاكم من روايةِ أَبي سعيدٍ وزاد فِيهِ: «أَوْ يَدخِرَ لَهُ مِن الأَجْرِ مثْلَها» .
سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”روئے زمین پر جو بھی مسلمان اللہ تعالیٰ سے کوئی دعا کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ اسے وہی چیز عطا کر دیتا ہے، یا اس سے اسی کے برابر کوئی برائی (اور مصیبت) ٹال دیتا ہے، جب تک وہ کسی گناہ یا قطع رحمی کی دعا نہ کرے۔“ تو لوگوں میں سے ایک آدمی نے کہا: تب تو ہم (دعا) کثرت سے کریں گے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ (کی عطا) اس سے بھی زیادہ ہے۔“
(اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور کہا ہے: یہ حدیث حسن صحیح ہے)
اور حاکم نے اسے سیدنا ابوسعید (خدری) رضی اللہ عنہ کی روایت سے بیان کیا ہے اور اس میں یہ اضافہ کیا ہے: ”یا وہ اس کے لیے اسی کے برابر اجر ذخیرہ کر دیتا ہے۔“ [رياض الصالحين/كتَاب الدَعَوات/حدیث: 1501]

تخریج الحدیث: أخرجه: الترمذي (3573)، وقال: «حديث حسن صحيح غريب» ، ورواية الحاكم في " المستدرك " 1/ 493.
قال الشيخ الألباني: حسن صحيح، التعليق الرغيب (2 / 271 - 272) (الترمذي 3573)
حدیث نمبر: 1502
وعن ابنِ عباس رضي الله عنهم: أنَّ رسولَ الله - صلى الله عليه وسلم - كَانَ يقولُ عِنْدَ الكَرْبِ: «لاَ إلهَ إِلاَّ اللهُ العَظِيمُ الحَليمُ، لاَ إلهَ إِلاَّ اللهُ رَبُّ العَرْشِ العَظيمِ، لاَ إلهَ إِلاَّ اللهُ رَبُّ السَّمَاواتِ، وَرَبُّ الأَرْضِ، وَرَبُّ العَرْشِ الكَرِيمِ» متفق عَلَيْهِ.
سیدنا (عبداللہ) بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بے چینی (اور مصیبت) کے وقت یہ کہا کرتے تھے: «لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ الْعَظِيمُ الْحَلِيمُ، لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ، لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ رَبُّ السَّمَاوَاتِ، وَرَبُّ الْأَرْضِ، وَرَبُّ الْعَرْشِ الْكَرِيمِ» (اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں جو عظمت والا، بردبار ہے۔ اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں جو عرشِ عظیم کا رب ہے۔ اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں جو آسمانوں کا رب، زمین کا رب اور عرشِ کریم کا رب ہے۔)
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتَاب الدَعَوات/حدیث: 1502]
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتَاب الدَعَوات/حدیث: 1502]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 8/ 93 (6346)، ومسلم 8/ 85 (2730) (83).
الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)