الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
259. باب ذمِّ ذِي الوَجْهَيْن
باب: دو رُخے (دوغلے) شخص کی مذمت
حدیث نمبر: 1540
وعن أَبي هريرة - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم: «تَجِدُونَ النَّاسَ مَعادِنَ: خِيَارُهُم في الجَاهِلِيَّةِ خِيَارُهُمْ في الإسْلاَمِ إِذَا فَقُهُوا، وتَجِدُونَ خِيَارَ النَّاسِ في هَذَا الشَّأنِ أَشَدَّهُمْ كَرَاهِيَةً لَهُ، وَتَجِدُونَ شَرَّ النَّاسِ ذَا الوَجْهَينِ، الَّذِي يَأتِي هؤُلاءِ بِوَجْهٍ، وَهَؤُلاءِ بِوَجْهٍ» . متفق عَلَيْهِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم لوگوں کو کانوں کی طرح (مختلف) پاؤ گے؛ جو جاہلیت میں بہتر تھے وہ اسلام میں بھی بہتر ہیں جب وہ دین کی سمجھ حاصل کر لیں۔ اور تم اس معاملے (یعنی امارت و حکومت) میں سب سے بہتر ان لوگوں کو پاؤ گے جو اسے سب سے زیادہ ناپسند کرنے والے ہوں۔ اور تم لوگوں میں سب سے برا دو رُخے شخص کو پاؤ گے جو ان لوگوں کے پاس ایک چہرے کے ساتھ آتا ہے اور ان لوگوں کے پاس دوسرے چہرے کے ساتھ۔“
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتَاب الأمُور المَنهي عَنْهَا/حدیث: 1540]
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتَاب الأمُور المَنهي عَنْهَا/حدیث: 1540]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 4/ 216 (3493)، ومسلم 7/ 181 (2526) (199).
الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
حدیث نمبر: 1541
وعن محمد بن زيدٍ: أنَّ ناسًا قالوا لِجَدِّهِ عبدِ اللهِ بن عمر رضي الله عنهم: إنَّا نَدْخُلُ عَلَى سَلاَطِيننَا فَنَقُولُ لَهُمْ بِخِلاَفِ مَا نَتَكَلَّمُ إِذَا خَرَجْنَا مِنْ عِنْدِهِمْ. قَالَ: كُنَّا نَعُدُّ هَذَا نِفَاقًا عَلَى عَهْدِ رسُولِ الله - صلى الله عليه وسلم. رواه البخاري.
محمد بن زید رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ کچھ لوگوں نے ان کے دادا سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے کہا: ہم اپنے حکمرانوں کے پاس جاتے ہیں تو ان سے اس کے خلاف باتیں کرتے ہیں جو ہم ان کے پاس سے نکل کر کہتے ہیں۔ انہوں نے کہا: ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں اسے نفاق شمار کرتے تھے۔
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتَاب الأمُور المَنهي عَنْهَا/حدیث: 1541]
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتَاب الأمُور المَنهي عَنْهَا/حدیث: 1541]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 9/ 89 (7178).
الحكم على الحديث:
صحيح (رواه البخاري)