الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
269. باب النهي عن التباغض والتقاطع والتدابر
باب: باہمی بغض، قطع تعلقی اور ایک دوسرے سے منہ پھیرنے کی ممانعت
حدیث نمبر: 1567
وعن أنس - رضي الله عنه: أنَّ النَّبيّ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «لاَ تَبَاغَضُوا، وَلاَ تَحَاسَدُوا، وَلاَ تَدَابَرُوا، وَلاَ تَقَاطَعُوا، وَكُونُوا عِبَادَ اللهِ إخْوَانًا، وَلاَ يَحِلُّ لِمُسْلِمٍ أَنْ يَهْجُرَ أخَاهُ فَوْقَ ثَلاَثٍ» . متفق عَلَيْهِ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”آپس میں بغض نہ رکھو، ایک دوسرے سے حسد نہ کرو، ایک دوسرے سے منہ نہ پھیرو، اور قطع تعلقی نہ کرو، اور اللہ کے بندے بھائی بھائی بن جاؤ، اور کسی مسلمان کے لیے حلال نہیں کہ وہ اپنے بھائی کو تین دن سے زیادہ چھوڑے رکھے۔“
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتَاب الأمُور المَنهي عَنْهَا/حدیث: 1567]
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتَاب الأمُور المَنهي عَنْهَا/حدیث: 1567]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 8/ 23 (6065)، ومسلم 8/ 8 (2559) (23).
الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
حدیث نمبر: 1568
وعن أَبي هريرة - رضي الله عنه: أنَّ رسولَ اللهِ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «تُفْتَحُ أبْوابُ الجَنَّةِ يَوْمَ الإثْنَيْنِ ويَوْمَ الخَمْيِسِ، فَيُغْفَرُ لِكُلِّ عَبْدٍ لا يُشْرِكُ بِاللهِ شَيْئًا، إِلاَّ رَجُلًا كَانَتْ بينهُ وَبَيْنَ أخِيهِ شَحْنَاءُ فَيُقَالُ: أنْظِرُوا هَذَيْنِ حَتَّى يَصْطَلِحَا! أَنْظِرُوا هَذَينِ حَتَّى يَصْطَلِحَا!» . رواه مسلم.
وفي روايةٍ لَهُ: «تُعْرَضُ الأعْمالُ في كُلِّ يَوْمِ خَمِيسٍ وإثْنَيْن» وذَكَرَ نَحْوَهُ.
وفي روايةٍ لَهُ: «تُعْرَضُ الأعْمالُ في كُلِّ يَوْمِ خَمِيسٍ وإثْنَيْن» وذَكَرَ نَحْوَهُ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پیر اور جمعرات کے دن جنت کے دروازے کھولے جاتے ہیں، تو ہر اس بندے کو بخش دیا جاتا ہے جو اللہ کے ساتھ کسی چیز کو شریک نہیں ٹھہراتا، سوائے اس آدمی کے جس کے اور اس کے بھائی کے درمیان عداوت ہو، تو کہا جاتا ہے: ان دونوں کو مہلت دو یہاں تک کہ صلح کر لیں! ان دونوں کو مہلت دو یہاں تک کہ صلح کر لیں!“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
اور مسلم کی ایک روایت میں ہے: ”ہر جمعرات اور پیر کے دن اعمال پیش کیے جاتے ہیں۔“ اور پھر اسی طرح (باقی حدیث) ذکر کی۔ [رياض الصالحين/كتَاب الأمُور المَنهي عَنْهَا/حدیث: 1568]
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
اور مسلم کی ایک روایت میں ہے: ”ہر جمعرات اور پیر کے دن اعمال پیش کیے جاتے ہیں۔“ اور پھر اسی طرح (باقی حدیث) ذکر کی۔ [رياض الصالحين/كتَاب الأمُور المَنهي عَنْهَا/حدیث: 1568]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 8/ 11 (2565) (35) و(36).
الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)