🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

رياض الصالحين میں نمبر سے تلاش کل احادیث (1896)
حدیث نمبر لکھیں:
رياض الصالحين میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
رياض الصالحين میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

276. باب النهي عن الغش والخداع
باب: دھوکا دہی اور فریب کی ممانعت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1579
وعن أَبي هريرة - رضي الله عنه: أنَّ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «مَنْ حَمَلَ عَلَيْنَا السِّلاَحَ فَلَيْسَ مِنَّا، وَمَنْ غَشَّنَا فَلَيْسَ مِنَّا» . رواه مسلم.
وفي رواية لَهُ: أنَّ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - مَرَّ عَلَى صُبْرَةِ طَعَامٍ فَأدْخَلَ يَدَهُ فِيهَا فَنَالَتْ أصابِعُهُ بَلَلًا، فَقَالَ: «مَا هذَا يَا صَاحِبَ الطَّعَامِ؟» قَالَ: أصَابَتهُ السَّمَاءُ يَا رسول الله. قَالَ: «أفَلاَ جَعَلْتَهُ فَوقَ الطَّعَامِ حَتَّى يرَاهُ النَّاسُ! مَنْ غشَّنَا فَلَيْسَ مِنَّا» .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے ہم پر ہتھیار اٹھایا وہ ہم میں سے نہیں، اور جس نے ہمیں دھوکا دیا وہ ہم میں سے نہیں۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
اور مسلم ہی کی ایک روایت میں ہے: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم غلے کے ایک ڈھیر کے پاس سے گزرے تو آپ نے اپنا ہاتھ اس میں داخل کیا، آپ کی انگلیوں کو تری محسوس ہوئی، تو آپ نے فرمایا: ”اے غلے والے! یہ کیا ہے؟“ اس نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! اس پر بارش پڑ گئی تھی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو تم نے اسے غلے کے اوپر کیوں نہ رکھا تاکہ لوگ اسے دیکھ لیتے؟ جس نے دھوکا دیا وہ ہم میں سے نہیں۔“ [رياض الصالحين/كتَاب الأمُور المَنهي عَنْهَا/حدیث: 1579]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 1/ 69 (101) (164) و1/ 69 (102).

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1580
وعنه: أنَّ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «لاَ تَنَاجَشُوا» متفق عَلَيْهِ.
انہی (سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”(خریدنے کی نیت کے بغیر) ایک دوسرے کے خلاف بولی نہ بڑھاؤ۔“
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتَاب الأمُور المَنهي عَنْهَا/حدیث: 1580]
تخریج الحدیث: انظر الحديث (235). أخرجه: مسلم 8/ 10 (2564) (32).
وضاحت: یہ حدیث نمبر 235 پر گزر چکی ہے۔

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1581
وعن ابن عمر رضي الله عنهم: أنَّ النَّبيَّ - صلى الله عليه وسلم - نَهى عن النَّجْشِ. متفق عَلَيْهِ.
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے نَجْش (یعنی خریدنے کی نیت کے بغیر قیمت بڑھانے کے لیے بولی لگانے) سے منع فرمایا۔
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتَاب الأمُور المَنهي عَنْهَا/حدیث: 1581]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 3/ 90 (2142)، ومسلم 5/ 5 (1516) (13).

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1582
وعنه، قَالَ: ذَكَرَ رَجُلٌ لِرَسُولِ الله - صلى الله عليه وسلم: أنَّهُ يُخْدَعُ في البُيُوعِ؟ فَقَالَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم: «مَنْ بَايَعْتَ، فَقُلْ: لاَ خِلاَبَةَ» . متفق عَلَيْهِ.
«الخِلاَبَةُ» بخاءٍ معجمةٍ مكسورةٍ وباءٍ موحدة، وهي: الخديعة.
انہی (سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما) سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ایک آدمی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ذکر کیا کہ اسے خرید و فروخت میں دھوکا دے دیا جاتا ہے، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس سے تم خرید و فروخت کرو تو کہہ دیا کرو: کوئی دھوکا نہیں (ہوگا)۔“
(متفق علیہ)
«الخِلاَبَةُ»: خائے معجمہ کے زیر اور بائے موحدہ کے ساتھ، اس کا معنی ہے: دھوکا۔ [رياض الصالحين/كتَاب الأمُور المَنهي عَنْهَا/حدیث: 1582]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 3/ 85 - 86 (2117)، ومسلم 5/ 11 (1533) (48).

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1583
وعن أَبي هريرة - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم: «مَنْ خَبَّبَ زَوْجَةَ امْرِئٍ، أَوْ مَمْلُوكَهُ، فَلَيْسَ مِنَّا» . رواهُ أَبُو داود.
«خَبب» بخاءٍ معجمة، ثُمَّ باءٍ موحدة مكررة: أيْ أفْسده وخدعه.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے کسی آدمی کی بیوی یا اس کے غلام کو (اس کے خلاف) ورغلایا، وہ ہم میں سے نہیں۔“
(اسے ابوداود نے روایت کیا ہے)
«خَبَّبَ»: خائے معجمہ، پھر مکرر بائے موحدہ کے ساتھ، یعنی اسے بگاڑ دیا اور دھوکا دیا۔ [رياض الصالحين/كتَاب الأمُور المَنهي عَنْهَا/حدیث: 1583]
تخریج الحدیث: أخرجه: أبو داود (5170) .....
قال الشيخ الألباني: صحيح (أبو داود 5170)
قال الشيخ زبير على زئي:حسن
مشكوة المصابيح (3262)
انظر الحديث السابق (2175)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں