🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

رياض الصالحين میں نمبر سے تلاش کل احادیث (1896)
حدیث نمبر لکھیں:
رياض الصالحين میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
رياض الصالحين میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

291. باب تحريم الخلوة بالأجنبية
باب: اجنبی (نامحرم) عورت کے ساتھ تنہائی اختیار کرنے کی حرمت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1628
وعن عقبة بن عامر - رضي الله عنه: أنَّ رسولَ اللهِ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «إيَّاكُمْ وَالدُّخُولَ عَلَى النِّسَاءِ!» فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الأنْصَارِ: أفَرَأيْتَ الحَمْوَ؟ قَالَ: «الحَمْوُ المَوْتُ!» . متفق عَلَيْهِ.
«الحَمْو» : قَريبُ الزَّوْجِ كَأخِيهِ، وابْنِ أخِيهِ، وَابْنِ عَمِّهِ.
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”(نامحرم) عورتوں کے پاس جانے سے بچو!“ تو انصار میں سے ایک آدمی نے عرض کیا: (اے اللہ کے رسول!) دیور (یعنی شوہر کے رشتہ دار) کے بارے میں آپ کیا فرماتے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دیور تو موت ہے!“
(متفق علیہ)
«الحَمْو»: شوہر کا رشتہ دار، جیسے اس کا بھائی، اس کا بھتیجا اور اس کا چچا زاد۔ [رياض الصالحين/كتَاب الأمُور المَنهي عَنْهَا/حدیث: 1628]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 7/ 48 (5232)، ومسلم 7/ 7 (2172) (20).

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1629
وعن ابن عباس رضي الله عنهم: أنَّ رسولَ اللهِ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «لاَ يَخْلُونَّ أَحَدُكُمْ بِامْرَأَةٍ إِلاَّ مَعَ ذِي مَحْرَمٍ» . متفق عَليْهِ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے کوئی (شخص) کسی عورت کے ساتھ ہرگز تنہائی اختیار نہ کرے مگر یہ کہ (اس کے ساتھ) کوئی محرم ہو۔“
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتَاب الأمُور المَنهي عَنْهَا/حدیث: 1629]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 4/ 72 (3006)، ومسلم 4/ 104 (1341) (424).

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1630
وعن بُريدَةَ - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رسولُ الله - صلى الله عليه وسلم: «حُرْمَةُ نِسَاءِ المُجَاهِدِينَ عَلَى القَاعِدِينَ كَحُرْمَةِ أُمَّهَاتِهِمْ، مَا مِنْ رَجُلٍ مِنَ القَاعِدِيْنَ يَخْلُفُ رَجُلًا مِنَ المُجَاهِدِينَ في أهْلِهِ، فَيَخُونُهُ فِيهِمْ إِلاَّ وَقَفَ لَهُ يَوْمَ القِيَامَةِ، فَيَأْخُذُ مِنْ حَسَنَاتِهِ مَا شَاءَ حَتَّى يَرْضى» ثُمَّ التَفَتَ إلَيْنَا رسولُ اللهِ - صلى الله عليه وسلم - فَقَالَ: «مَا ظَنُّكُمْ؟» . رواه مسلم.
سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”(جہاد سے) پیچھے بیٹھ رہنے والوں پر مجاہدین کی عورتوں کی حرمت ایسی ہے جیسی ان کی اپنی ماؤں کی حرمت۔ پیچھے بیٹھ رہنے والوں میں سے جو آدمی بھی مجاہدین میں سے کسی آدمی کے گھر والوں میں اس کا جانشین بنے، پھر ان کے معاملے میں اس سے خیانت کرے، تو قیامت کے دن اسے اس (مجاہد) کے سامنے کھڑا کیا جائے گا، اور وہ اس کی نیکیوں میں سے جتنی چاہے گا لے لے گا یہاں تک کہ راضی ہو جائے۔“ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہماری طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا: ”تو تمہارا کیا خیال ہے؟“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتَاب الأمُور المَنهي عَنْهَا/حدیث: 1630]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 6/ 42 (1897) (139) و6/ 43 (1897) (140).

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں