🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

رياض الصالحين میں نمبر سے تلاش کل احادیث (1896)
حدیث نمبر لکھیں:
رياض الصالحين میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
رياض الصالحين میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

295. باب النهي عن القَزَع وَهُوَ حلق بعض الرأس دون بعض، وإباحة حَلْقِهِ كُلّهِ للرجل دون المرأة
باب: قزع، یعنی سر کا کچھ حصہ مونڈنے اور کچھ چھوڑ دینے کی ممانعت، اور مرد کے لیے (نہ کہ عورت کے لیے) پورا سر مونڈنے کا جواز
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1638
عن ابن عمر رضي الله عنهم، قَالَ: نهَى رسُولُ اللهِ - صلى الله عليه وسلم - عن القَزَعِ. متفق عَلَيْهِ.
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے قزع سے منع فرمایا۔
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتَاب الأمُور المَنهي عَنْهَا/حدیث: 1638]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 7/ 210 (5920)، ومسلم 6/ 164 (2120) (113).

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1639
وعنه، قَالَ: رأَى رسُولُ اللهِ - صلى الله عليه وسلم - صَبِيًّا قَدْ حُلِقَ بَعْضُ شَعْرِ رَأسِهِ وَتُرِكَ بَعْضُهُ، فَنَهَاهُمْ عَنْ ذَلِكَ، وقال: «احْلِقُوهُ كُلَّهُ، أَوِ اتْرُكُوهُ كُلَّهُ» . رواه أَبُو داود بإسناد صحيح عَلَى شرط البخاري ومسلم.
انہی (سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما) سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک بچے کو دیکھا جس کے سر کے کچھ بال مونڈ دیے گئے تھے اور کچھ چھوڑ دیے گئے تھے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں (یعنی اس کے گھر والوں کو) اس سے منع فرمایا اور فرمایا: ”اس کا پورا (سر) مونڈ دو یا پورا چھوڑ دو۔“
(اسے ابوداود نے بخاری اور مسلم کی شرط پر صحیح سند کے ساتھ روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتَاب الأمُور المَنهي عَنْهَا/حدیث: 1639]
تخریج الحدیث: أخرجه: أبو داود (4195)، والنسائي 8/ 130.
قال الشيخ الألباني: صحيح (أبو داود 4195)
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده صحيح
رواه مسلم (2120) مختصرًا ولم يذكر اللفظ

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1640
وعن عبد الله بن جعفر رضي الله عنهم: أنَّ النَّبيَّ - صلى الله عليه وسلم - أمْهَلَ آلَ جَعْفَر ثَلاَثًا، ثُمَّ أتَاهُمْ، فَقَالَ: «لاَ تَبْكُوا عَلَى أخِي بَعْدَ اليَوْمِ» ثُمَّ قَالَ: «ادْعُوا لِي بَنِي أَخِي» فَجِيءَ بِنَا كَأنَّنَا أفْرُخٌ فَقَالَ: «ادْعُوا لِي الحَلاَّقَ» فَأمرَهُ، فَحَلَقَ رُؤُوسَنَا. رواه أَبُو داود بإسناد صحيح عَلَى شرط البخاري ومسلم.
سیدنا عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے (سیدنا) جعفر (رضی اللہ عنہ) کے گھر والوں کو (ان کی شہادت کے بعد) تین دن کی مہلت دی، پھر ان کے پاس تشریف لائے اور فرمایا: ”آج کے بعد میرے بھائی پر مت رونا۔“ پھر فرمایا: ”میرے بھتیجوں کو میرے پاس بلاؤ۔“ تو ہمیں لایا گیا گویا کہ ہم (پرندوں کے) چوزے ہیں۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میرے پاس حجام کو بلاؤ۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے حکم دیا تو اس نے ہمارے سر مونڈ دیے۔
(اسے ابوداود نے بخاری اور مسلم کی شرط پر صحیح سند کے ساتھ روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتَاب الأمُور المَنهي عَنْهَا/حدیث: 1640]
تخریج الحدیث: أخرجه: أبو داود (4192).
قال الشيخ الألباني: صحيح (أبو داود 4192)
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده صحيح
مشكوة المصابيح (4463)
أخرجه النسائي (5229 وسنده صحيح)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1641
وعن عليٍّ - رضي الله عنه - قَالَ: نَهَى رسُولُ اللهِ - صلى الله عليه وسلم - أَنْ تَحْلِقَ المَرْأةُ رَأسَهَا. رواه النسائي.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بات سے منع فرمایا کہ عورت اپنا سر مونڈے۔
(اسے نسائی نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتَاب الأمُور المَنهي عَنْهَا/حدیث: 1641]
تخریج الحدیث: أخرجه: النسائي 8/ 130، والترمذي (914)، وهو حديث ضعيف.
قال الألباني في تحقيق رياض الصالحين: قلت: وكذا الترمذي وأعله بالإضطراب في إسناده وبيانه في (الضعيفة) رقم (678)
قال الشيخ الألباني: ضعيف

الحكم على الحديث:
د. ماهر الفحل: وهو حديث ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں