🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

رياض الصالحين میں نمبر سے تلاش کل احادیث (1896)
حدیث نمبر لکھیں:
رياض الصالحين میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
رياض الصالحين میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

303. باب النَّهي عن إتيان الكُهّان والمنجِّمين والعُرَّاف وأصحاب الرمل والطوارق بالحصى وبالشعير ونحو ذلك
باب: کاہنوں، نجومیوں، عرّافوں (غیب کی خبریں بتانے والوں)، رمل والوں اور کنکریوں اور جَو وغیرہ سے فال نکالنے والوں کے پاس جانے کی ممانعت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1668
عن عائشة رضي الله عنها، قالت: سأل رسُولَ اللهِ - صلى الله عليه وسلم - أنَاسٌ عَنِ الكُهَّانِ، فَقَالَ: «لَيْسُوا بِشَيءٍ» فَقَالُوا: يا رَسُولَ اللهِ إنَّهُمْ يُحَدِّثُونَا أحْيَانًا بِشَيءٍ، فَيَكُونُ حَقًّا؟ فقالَ رسُولُ اللهِ - صلى الله عليه وسلم: «تِلْكَ الكَلِمَةُ مِنَ الحَقِّ يَخْطَفُهَا الجِنِّيُّ فَيَقُرُّهَا فِي أُذُنِ وَلِيِّهِ، فَيَخْلِطُونَ مَعَهَا مِائَةَ كَذْبَةٍ» . متفق عليه.
وفي رواية للبخاري عن عائشة رضي الله عنها: أنَّها سمعتْ رسُولَ اللهِ - صلى الله عليه وسلم - يقولُ: «إنَّ المَلائِكَةَ تَنْزِلُ فِي العَنَانِ - وَهُوَ السَّحَابُ - فَتَذْكُرُ الأَمْرَ قُضِيَ فِي السَّماءِ، فَيَسْتَرِقُ الشَّيْطَانُ السَّمْعَ، فَيَسْمَعُهُ، فَيُوحِيَهُ إلَى الكُهَّانِ، فَيَكْذِبُونَ مَعَهَا مِائَةَ كَذْبَةٍ مِنْ عِنْدِ أَنْفُسِهِمْ» .
قَولُهُ: «فَيَقُرُّهَا» هو بفتح الياء وضم القاف والراء، أي: يُلْقِيها،
«والعَنانِ» بفتح العين.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، انہوں نے کہا: کچھ لوگوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کاہنوں کے بارے میں پوچھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ کچھ (بھی) نہیں ہیں۔“ انہوں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! وہ بعض اوقات ہمیں کوئی بات بتاتے ہیں تو وہ سچ نکلتی ہے؟ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ حق بات کا ایک کلمہ ہوتا ہے جسے جن اچک لیتا ہے، پھر اسے اپنے دوست (کاہن) کے کان میں ڈال دیتا ہے، پھر وہ اس کے ساتھ سو جھوٹ ملا دیتے ہیں۔“
(متفق علیہ)
اور بخاری کی ایک روایت میں سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے ہے کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”فرشتے عنان ـ یعنی بادل ـ میں اترتے ہیں اور اس معاملے کا ذکر کرتے ہیں جس کا آسمان میں فیصلہ کیا گیا ہو، تو شیطان چوری چھپے سن لیتا ہے، پھر اسے سن کر کاہنوں کی طرف القا کر دیتا ہے، پھر وہ اس کے ساتھ اپنی طرف سے سو جھوٹ ملا دیتے ہیں۔“
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان «فَيَقُرُّهَا»: یاء کے فتحہ اور قاف اور راء کے ضمہ کے ساتھ ہے، یعنی: اسے ڈال دیتا ہے۔
«والعَنانِ»: عین کے فتحہ کے ساتھ ہے۔ [رياض الصالحين/كتَاب الأمُور المَنهي عَنْهَا/حدیث: 1668]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 4/ 135 (3210)، ومسلم 7/ 36 (2228) (123).

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1669
وعن صَفِيَّةَ بِنتِ أبي عُبيدٍ، عن بعض أزواجِ النَّبيِّ - صلى الله عليه وسلم - ورَضِيَ اللهُ عنها، عن النَّبيّ - صلى الله عليه وسلم - قال: «مَنْ أَتَى عَرَّافًا فَسَأَلَهُ عنْ شَيْءٍ فَصَدَّقَهُ، لَمْ تُقْبَلْ لَهُ صَلاَةٌ أرْبَعِينَ يَومًا» . رواه مسلم.
صفیہ بنت ابی عبید رحمہا اللہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج میں سے کسی زوجہ ـ رضی اللہ عنہا ـ سے روایت کرتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص کسی عرّاف (غیب کی خبریں بتانے والے) کے پاس جائے اور اس سے کسی چیز کے بارے میں پوچھے اور اس کی تصدیق کرے تو چالیس دن تک اس کی نماز قبول نہیں کی جاتی۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتَاب الأمُور المَنهي عَنْهَا/حدیث: 1669]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 7/ 37 (2230) (125).
وضاحت: «عَرَّافًا» : عرّاف سے مراد نجومی یا (اٹکل سے) اندازے لگانے والا ہے جو علمِ غیب کا دعویٰ کرتا ہے، حالانکہ اللہ تعالیٰ نے اسے اپنے لیے خاص کر رکھا ہے۔ (النہایہ 3/442)

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه البخاري)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1670
وعَنْ قَبِيصَةَ بنِ المُخَارِقِ - رضي الله عنه - قال: سمعتُ رسُولَ الله - صلى الله عليه وسلم - يقولُ: «العِيَافَةُ، وَالطِّيَرَةُ، والطَّرْقُ، مِنَ الجِبْتِ» . رواه أبو داود بإسناد حسن.
وقال: «الطَّرْقُ» هُوَ الزَّجْرُ: أيْ زَجْرُ الطَّيْرِ وَهُوَ أَنْ يَتَيَمَّنَ أو يَتَشَاءمَ بِطَيَرَانِهِ، فإنْ طَارَ إلَى جِهَةِ اليَمِين، تَيَمَّنَ، وإنْ طَارَ إلَى جِهَةِ اليَسَارِ، تَشَاءمَ. قال أبو داود: «والعِيَافَةُ» : الخَطُّ.
قالَ الجَوْهَريُّ في الصِّحَاحِ: الجِبْتُ كَلِمَةٌ تَقَعُ عَلَى الصَّنَمِ وَالكاهِنِ والسَّاحِرِ وَنَحْوِ ذلِكَ.
سیدنا قبیصہ بن مخارق رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”عیافہ، طیرہ (بدشگونی) اور طرق، جبت (یعنی شرکیہ کاموں) میں سے ہیں۔“
(اسے ابوداود نے حسن سند کے ساتھ روایت کیا ہے)
اور (ابوداود نے) کہا: «الطَّرْقُ» سے مراد زجر ہے، یعنی پرندے کو اڑانا، اور وہ یہ ہے کہ اس کے اڑنے سے نیک فال یا بدشگونی لی جائے؛ اگر وہ دائیں جانب اڑے تو نیک فال لے اور اگر بائیں جانب اڑے تو بدشگونی لے۔ ابوداود نے کہا: «والعِيَافَةُ»: لکیریں کھینچنا ہے۔
جوہری نے «الصحاح» میں کہا: «الجِبْتُ» ایسا کلمہ ہے جو بت، کاہن، جادوگر اور اس جیسی چیزوں پر بولا جاتا ہے۔ [رياض الصالحين/كتَاب الأمُور المَنهي عَنْهَا/حدیث: 1670]
تخریج الحدیث: أخرجه: أحمد 3/ 477، وأبو داود (3907)، وهو حديث ضعيف.
قال الألباني في تحقيق رياض الصالحين: قلت: كذا قال وفيه حيان بن علاء وهو مجهول وانظر (غاية المرام) (299)
وضاحت: «الصِّحَاحِ» : (الصحاح للجوہری 1/245، مادہ: جبت)
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
حيان بن العلاء : مجهول (التحرير : 1598) وثقه ابن حبان وحده
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 139

الحكم على الحديث:
د. ماهر الفحل: وهو حديث ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1671
وعن ابن عباس رضي الله عنهم، قال: قال رسولُ الله - صلى الله عليه وسلم: «مَنِ اقْتَبَسَ عِلْمًا مِنَ النُّجُوم، اقْتَبَسَ شُعْبَةً مِنَ السِّحْرِ زَادَ مَا زَادَ» . رواه أبو داود بإسناد صحيح.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے ستاروں کا کوئی علم سیکھا اس نے جادو کا ایک حصہ سیکھا، وہ (علم نجوم) جتنا زیادہ سیکھے گا اتنا ہی (جادو میں) بڑھتا جائے گا۔“
(اسے ابوداود نے صحیح سند کے ساتھ روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتَاب الأمُور المَنهي عَنْهَا/حدیث: 1671]
تخریج الحدیث: أخرجه: أبو داود (3905).
وضاحت: «النُّجُوم» : خطابی «معالم السنن» (4/212) میں فرماتے ہیں: ”وہ علمِ نجوم جس سے منع کیا گیا ہے، وہ ہے جس کا نجومی دعویٰ کرتے ہیں، یعنی ان واقعات اور حوادث کا علم جو ابھی واقع نہیں ہوئے اور مستقبل میں واقع ہوں گے، جیسے ہواؤں کے چلنے، بارش کے آنے، گرمی اور سردی کے ظاہر ہونے اور قیمتوں کے بدلنے کے اوقات کی خبر دینا، اور اسی طرح کے دیگر امور، وہ گمان کرتے ہیں کہ وہ ستاروں کی ان کے مداروں میں گردش سے ان کی معرفت حاصل کر لیتے ہیں...“ پھر فرمایا: ”رہا وہ علمِ نجوم جو مشاہدے اور حس کے ذریعے حاصل ہوتا ہے، جس سے زوال (کا وقت) معلوم ہوتا ہے اور قبلہ کی سمت جانی جاتی ہے، تو وہ ممانعت میں داخل نہیں۔“
اسے احمد (1/227، 311)، عبد بن حمید (714) اور ابن ماجہ (3726) نے بھی روایت کیا ہے۔
قال الشيخ الألباني: حسن (أبو داود 3905)
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده حسن
مشكوة المصابيح (4598)
أخرجه ابن ماجه (3726 وسنده حسن)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1672
وعن مُعاوِيَةَ بنِ الحَكَمِ - رضي الله عنه - قال: قلتُ: يا رسُولَ اللهِ إنِّي حديثُ عَهْدٍ بالجاهِليَّةِ، وَقَدْ جَاءَ اللهُ تَعَالَى بالإسْلاَمِ، وإنَّ مِنَّا رِجَالًا يَأتُونَ الكُهَّانَ؟ قال: «فَلاَ تأتِهِمْ» قُلْتُ: وَمِنَّا رِجَالٌ يَتَطَيَّرُونَ؟ قَالَ: «ذَلِكَ شَيْءٌ يَجِدُونَهُ فِي صُدُورِهِمْ، فَلاَ يَصُدُّهُمْ» قُلْتُ: وَمِنَّا رِجَالٌ يَخُطُّونَ؟ قَالَ: «كَانَ نَبِيٌّ مِنَ الأنْبِيَاءِ يَخُطُّ، فَمَنْ وَافَقَ خَطَّهُ، فَذَاكَ» . رواه مسلم.
سیدنا معاویہ بن حکم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! میں نیا نیا جاہلیت سے (نکل کر آیا) ہوں، اور اللہ تعالیٰ نے اسلام عطا فرما دیا ہے، اور ہم میں کچھ لوگ کاہنوں کے پاس جاتے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم ان کے پاس مت جاؤ۔“ میں نے عرض کیا: اور ہم میں کچھ لوگ بدشگونی لیتے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ ایک چیز ہے جسے وہ اپنے دلوں میں پاتے ہیں، تو یہ انہیں (ان کے کام سے) نہ روکے۔“ میں نے عرض کیا: اور ہم میں کچھ لوگ (زمین پر) لکیریں کھینچتے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”انبیاء میں سے ایک نبی لکیریں کھینچتے تھے، تو جس کی لکیر ان کی لکیر کے موافق ہو جائے تو وہ (درست) ہے۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتَاب الأمُور المَنهي عَنْهَا/حدیث: 1672]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 7/ 35 (537) (121).

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1673
وعن أَبي مَسعودٍ البدريِّ - رضي الله عنه: أنَّ رسُولَ اللهِ - صلى الله عليه وسلم - نَهَى عَنْ ثَمَنِ الكَلْبِ، وَمَهْرِ البَغِيِّ، وَحُلْوَانِ الكاهِنِ. متفق عَلَيْهِ.
سیدنا ابومسعود بدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کتے کی قیمت، زانیہ کی اجرت اور کاہن کی مٹھائی (نذرانے) سے منع فرمایا۔
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتَاب الأمُور المَنهي عَنْهَا/حدیث: 1673]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 3/ 110 (2237)، ومسلم 5/ 35 (1567) (39).
وضاحت: «الكَلْبِ» : شیخ ابن عثیمین رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”رہا کتا تو وہ معروف ہے، اور اسے پالنا حرام ہے، انسان کے لیے جائز نہیں کہ وہ کتا پالے اور اسے اپنے گھر میں رکھے، خواہ مٹی کا گھر ہو یا پختہ (سیمنٹ کا) یا بالوں (کا خیمہ)، سوائے تین صورتوں کے: 1۔ کھیتی کا کتا، یعنی فصل (کی حفاظت کے لیے)۔ 2۔ مویشیوں کا کتا، یعنی کسی انسان کے پاس بکریاں یا اونٹ یا گائیں ہوں اور وہ ان کی حفاظت کے لیے کتا رکھے۔ 3۔ شکاری کتا جس کے ذریعے انسان شکار کرے، کیونکہ کتا جب سدھایا ہوا ہو اور کوئی چیز شکار کرے تو وہ (شکار) حلال ہے... لیکن جب اس سے فارغ ہو جائے، یعنی اس کے پاس کتے کی ضرورت ختم ہو جائے، تو اسے کسی ایسے شخص کو دے دے جسے اس کی ضرورت ہو، اور اس کے لیے اسے بیچنا حلال نہیں، کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کتے کی قیمت سے منع فرمایا ہے۔“ (شرح ریاض الصالحین لابن عثیمین 4/271-272)
«وَمَهْرِ البَغِيِّ» : یعنی زانیہ عورت کی اجرت، والعیاذ باللہ۔
«وَحُلْوَانِ الكاهِنِ» : وہ اجرت اور رشوت جو کاہن کو اس کی کہانت پر دی جاتی ہے۔ (النہایہ 1/435)

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں