الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
311. باب نهي من أكل ثومًا أَوْ بصلًا أَوْ كراثًا أَوْ غيره مِمَّا لَهُ رائحة كريهة عن دخول المسجد قبل زوال رائحته إِلاَّ لضرورة
باب: جس نے لہسن، پیاز، گندنا یا کوئی اور بدبو والی چیز کھائی ہو اسے بدبو زائل ہونے سے پہلے مسجد میں داخل ہونے کی ممانعت، الا یہ کہ کوئی مجبوری ہو
حدیث نمبر: 1701
عن ابن عمر رضي الله عنهم: أنَّ النبيَّ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «مَنْ أكَلَ مِنْ هذِهِ الشَّجَرَةِ - يعني: الثُّومَ - فَلاَ يَقْرَبَنَّ مَسْجِدَنَا» . متفق عَلَيْهِ.
وفي روايةٍ لمسلم: «مساجدنا» .
وفي روايةٍ لمسلم: «مساجدنا» .
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے اس پودے -یعنی لہسن- میں سے کچھ کھایا ہو وہ ہماری مسجد کے قریب ہرگز نہ آئے۔“
(متفق علیہ)
اور مسلم کی ایک روایت میں ہے: ”ہماری مسجدوں (کے قریب)۔“ [رياض الصالحين/كتَاب الأمُور المَنهي عَنْهَا/حدیث: 1701]
(متفق علیہ)
اور مسلم کی ایک روایت میں ہے: ”ہماری مسجدوں (کے قریب)۔“ [رياض الصالحين/كتَاب الأمُور المَنهي عَنْهَا/حدیث: 1701]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 1/ 216 (853)، ومسلم 2/ 79 (561) و(68) و(69).
الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
حدیث نمبر: 1702
وعن أنس - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ النَّبيُّ - صلى الله عليه وسلم: «مَنْ أَكَلَ مِنْ هذِهِ الشَّجَرَةِ فَلاَ يَقْرَبَنَّ، وَلاَ يُصَلِّيَنَّ مَعَنَا» . متفق عَلَيْهِ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے اس پودے میں سے کچھ کھایا ہو وہ ہمارے قریب ہرگز نہ آئے اور نہ ہمارے ساتھ نماز پڑھے۔“
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتَاب الأمُور المَنهي عَنْهَا/حدیث: 1702]
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتَاب الأمُور المَنهي عَنْهَا/حدیث: 1702]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 1/ 217 (856)، ومسلم 2/ 79 (562) (70).
الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
حدیث نمبر: 1703
وعن جابر - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ النبيُّ - صلى الله عليه وسلم: «مَنْ أكَلَ ثُومًا أَوْ بَصَلًا فَلْيَعْتَزلنا، أو فَلْيَعْتَزِلْ مَسْجِدَنَا» . متفق عَلَيْهِ.
وفي روايةٍ لمسلم: «مَنْ أكَلَ البَصَلَ، والثُّومَ، والكُرَّاثَ، فَلاَ يَقْرَبَنَّ مَسْجِدَنَا، فَإنَّ المَلاَئِكَةَ تَتَأَذَّى مِمَّا يَتَأَذَّى مِنْهُ بَنُو آدَمَ» .
وفي روايةٍ لمسلم: «مَنْ أكَلَ البَصَلَ، والثُّومَ، والكُرَّاثَ، فَلاَ يَقْرَبَنَّ مَسْجِدَنَا، فَإنَّ المَلاَئِكَةَ تَتَأَذَّى مِمَّا يَتَأَذَّى مِنْهُ بَنُو آدَمَ» .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے لہسن یا پیاز کھایا ہو وہ ہم سے الگ رہے، یا (فرمایا:) ہماری مسجد سے الگ رہے۔“
(متفق علیہ)
اور مسلم کی ایک روایت میں ہے: ”جس نے پیاز، لہسن اور گندنا کھایا ہو وہ ہماری مسجد کے قریب ہرگز نہ آئے، کیونکہ فرشتوں کو بھی ان چیزوں سے تکلیف ہوتی ہے جن سے انسانوں کو تکلیف ہوتی ہے۔“ [رياض الصالحين/كتَاب الأمُور المَنهي عَنْهَا/حدیث: 1703]
(متفق علیہ)
اور مسلم کی ایک روایت میں ہے: ”جس نے پیاز، لہسن اور گندنا کھایا ہو وہ ہماری مسجد کے قریب ہرگز نہ آئے، کیونکہ فرشتوں کو بھی ان چیزوں سے تکلیف ہوتی ہے جن سے انسانوں کو تکلیف ہوتی ہے۔“ [رياض الصالحين/كتَاب الأمُور المَنهي عَنْهَا/حدیث: 1703]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 1/ 216 (855)، ومسلم 2/ 80 (564) (73) و(74).
الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
حدیث نمبر: 1704
وعن عمر بن الخطاب - رضي الله عنه: أنَّه خَطَبَ يومَ الجُمُعَةِ فَقَالَ في خطبته: ثُمَّ إنَّكُمْ أَيُّهَا النَّاسُ تَأكُلُونَ شَجَرتَيْنِ مَا أرَاهُمَا إِلاَّ خَبِيثَتَيْن: البَصَلَ، وَالثُّومَ. لَقَدْ رَأَيْتُ رسولَ الله - صلى الله عليه وسلم - إِذَا وَجدَ ريحَهُمَا مِنَ الرَّجُلِ في المَسْجِدِ أَمَرَ بِهِ، فَأُخْرِجَ إِلَى البَقِيعِ، فَمَنْ أكَلَهُمَا، فَلْيُمِتْهُمَا طَبْخًا. رواه مسلم.
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے جمعہ کے دن خطبہ دیا اور اپنے خطبے میں فرمایا: پھر اے لوگو! تم دو ایسے پودے کھاتے ہو جنہیں میں ناپسندیدہ (بدبودار) ہی سمجھتا ہوں: پیاز اور لہسن۔ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ جب آپ مسجد میں کسی آدمی سے ان دونوں کی بو پاتے تو اس کے بارے میں حکم دیتے اور اسے بقیع کی طرف نکال دیا جاتا۔ پس جو انہیں کھائے وہ انہیں پکا کر (ان کی بو) ختم کر دے۔
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتَاب الأمُور المَنهي عَنْهَا/حدیث: 1704]
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتَاب الأمُور المَنهي عَنْهَا/حدیث: 1704]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 2/ 81 (567) (78).
وضاحت: شیخ ابن عثیمین رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”پیاز اور لہسن حرام نہیں ہیں، انسان کے لیے انہیں کھانا جائز ہے، لیکن جب وہ انہیں کھائے تو نہ مسجد میں داخل ہو، نہ جماعت کے ساتھ نماز پڑھے اور نہ کسی علمی درس میں حاضر ہو؛ کیونکہ فرشتوں کو اس کی بری بو سے تکلیف ہوتی ہے۔“ (شرح ریاض الصالحین لابن عثیمین 4/291-292)
الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)