الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
327. باب النهي عن الفحش وبذاء اللسان
باب: فحش گوئی اور بدزبانی کی ممانعت
حدیث نمبر: 1734
عن ابن مسعودٍ - رضي الله عنه - قال: قالَ رسولُ اللهِ - صلى الله عليه وسلم: «لَيْسَ المُؤْمِنُ بالطَّعَّانِ، وَلاَ اللَّعَّانِ، وَلاَ الفَاحِشِ، وَلاَ البَذِيِّ» . رواه الترمذي، وقال: «حديث حسن» .
سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مومن طعنہ زنی کرنے والا، لعنت کرنے والا، فحش گو اور بدزبان نہیں ہوتا۔“
(اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور کہا ہے: یہ حدیث حسن ہے) [رياض الصالحين/كتَاب الأمُور المَنهي عَنْهَا/حدیث: 1734]
(اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور کہا ہے: یہ حدیث حسن ہے) [رياض الصالحين/كتَاب الأمُور المَنهي عَنْهَا/حدیث: 1734]
تخریج الحدیث: انظر الحديث (1555). أخرجه: الترمذي (1977). وقال: «حديث حسن غريب» .
وضاحت: یہ حدیث نمبر 1555 پر گزر چکی ہے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح، الصحيحة (320) (الترمذي 1977)
حدیث نمبر: 1735
وعن أنسٍ - رضي الله عنه - قال: قالَ رسولُ اللهِ - صلى الله عليه وسلم: «مَا كَانَ الفُحْشُ فِي شَيْءٍ إلاَّ شَانَهُ، وَمَا كَانَ الحَيَاءُ فِي شَيْءٍ إلاَّ زَانَهُ» . رواه الترمذي، وقال: «حديث حسن» .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے حیائی جس چیز میں بھی ہو اسے عیب دار بنا دیتی ہے، اور حیا جس چیز میں بھی ہو اسے زینت بخشتی ہے۔“
(اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور کہا ہے: یہ حدیث حسن ہے) [رياض الصالحين/كتَاب الأمُور المَنهي عَنْهَا/حدیث: 1735]
(اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور کہا ہے: یہ حدیث حسن ہے) [رياض الصالحين/كتَاب الأمُور المَنهي عَنْهَا/حدیث: 1735]
تخریج الحدیث: أخرجه: ابن ماجه (4185)، والترمذي (1974)، وقال: «حديث حسن غريب» .
قال الشيخ الألباني: صحيح، ابن ماجة (4185) (الترمذي 1974)