الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
329. باب كراهة قوله: خَبُثَتْ نَفْسي
باب: «میرا نفس خبیث ہو گیا» کہنے کی کراہت
حدیث نمبر: 1739
عن عائشة رضي الله عنها، عن النبيّ - صلى الله عليه وسلم - قال: «لاَ يَقُولَنَّ أَحَدُكُمْ: خَبُثَتْ نَفْسِي، وَلكِنْ لِيَقُلْ: لَقِسَتْ نَفْسي» متفق عليه.
قالَ العُلَمَاءُ: مَعْنَى «خَبُثَتْ» : غَثَتْ، وَهُوَ مَعْنَى: «لَقِسَتْ» وَلَكِنْ كَرِهَ لَفْظَ الخُبْثِ.
قالَ العُلَمَاءُ: مَعْنَى «خَبُثَتْ» : غَثَتْ، وَهُوَ مَعْنَى: «لَقِسَتْ» وَلَكِنْ كَرِهَ لَفْظَ الخُبْثِ.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے کوئی شخص یہ نہ کہے: «خَبُثَتْ نَفْسِي» (میرا نفس خبیث ہو گیا)، بلکہ یوں کہے: «لَقِسَتْ نَفْسِي» (میرا جی متلا رہا ہے)۔“
(متفق علیہ)
علماء نے کہا ہے: «خَبُثَتْ» کا معنی ہے: جی متلانا (طبیعت خراب ہونا)، اور یہی معنی «لَقِسَتْ» کا بھی ہے، لیکن آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ”خبث“ کا لفظ ناپسند فرمایا۔ [رياض الصالحين/كتَاب الأمُور المَنهي عَنْهَا/حدیث: 1739]

تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 8/ 51 (6179)، ومسلم 7/ 47 (2250) (16).
وضاحت: یہ بات ابو عبید اور خطابی نے کہی ہے، جیسا کہ ابن حجر نے اسے نقل کیا ہے۔ (فتح الباری 10/692، معالم السنن 4/121)
اس حدیث سے یہ بات اخذ ہوتی ہے کہ برے الفاظ اور ناموں سے بچنا اور ان کی جگہ ایسے الفاظ اختیار کرنا مستحب ہے جن میں کوئی قباحت نہ ہو۔ ابن حجر نے یہ بات ابن ابی جمرہ سے نقل کی ہے۔ (فتح الباری 10/692)
اس حدیث سے یہ بات اخذ ہوتی ہے کہ برے الفاظ اور ناموں سے بچنا اور ان کی جگہ ایسے الفاظ اختیار کرنا مستحب ہے جن میں کوئی قباحت نہ ہو۔ ابن حجر نے یہ بات ابن ابی جمرہ سے نقل کی ہے۔ (فتح الباری 10/692)
الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)