الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
350. باب تحريم الشفاعة في الحدود
باب: حدود میں سفارش کرنے کی حرمت
حدیث نمبر: 1770
وعن عائشة رضي الله عنها: أنَّ قُرَيْشًا أهَمَّهُمْ شَأْنُ المَرْأَةِ المَخْزُومِيَّةِ الَّتي سَرَقَتْ، فقَالُوا: مَنْ يُكَلِّمُ فِيهَا رَسُولَ اللهِ - صلى الله عليه وسلم؟ فقالوا: وَمَنْ يَجْتَرِئُ عَلَيْهِ إِلاَّ أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ، حِبُّ رَسُولِ اللهِ - صلى الله عليه وسلم. فَكَلَّمَهُ أُسَامَةُ، فَقَالَ رسُولُ اللهِ - صلى الله عليه وسلم: «أتَشْفَعُ في حَدٍّ مِنْ حُدُودِ اللهِ تَعَالَى؟!» ثُمَّ قَامَ فاخْتَطَبَ، ثُمَّ قَالَ: «إنَّمَا أهْلَكَ الَّذِينَ قَبْلَكُمْ أنَّهُمْ كَانُوا إِذَا سَرَقَ فِيِهمُ الشَّرِيفُ تَرَكُوهُ، وَإِذَا سَرَقَ فِيهِمُ الضَّعِيفُ، أَقَامُوا عَلَيْهِ الحَدَّ، وَايْمُ اللهِ لَوْ أنَّ فَاطِمَةَ بِنْتَ مُحَمَّدٍ سَرَقَتْ لَقَطَعْتُ يَدَهَا» . متفق عَلَيْهِ.
وفي روايةٍ: فَتَلوَّنَ وَجْهُ رَسُولِ الله - صلى الله عليه وسلم - فَقَالَ: «أتَشْفَعُ في حَدٍّ مِنْ حُدُودِ اللهِ!؟» فَقَالَ أُسَامَةُ: اسْتَغْفِرْ لِي يَا رَسُولَ اللهِ. قَالَ: ثُمَّ أَمَرَ بِتِلْكَ المَرْأَةِ فَقُطِعَتْ يَدُهَا.

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ قریش کو اس مخزومی عورت کے معاملے نے فکر میں ڈال دیا جس نے چوری کی تھی، تو انہوں نے کہا: اس کے بارے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کون بات کرے؟ پھر انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے محبوب اسامہ بن زید (رضی اللہ عنہما) کے سوا کون اس کی جرأت کر سکتا ہے۔ چنانچہ سیدنا اسامہ رضی اللہ عنہ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے بات کی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم اللہ تعالیٰ کی حدود میں سے ایک حد میں سفارش کرتے ہو؟!“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوئے اور خطبہ دیا، پھر فرمایا: ”تم سے پہلے لوگوں کو اسی چیز نے ہلاک کیا کہ جب ان میں کوئی معزز آدمی چوری کرتا تو اسے چھوڑ دیتے، اور جب ان میں کوئی کمزور آدمی چوری کرتا تو اس پر حد قائم کر دیتے۔ اللہ کی قسم! اگر فاطمہ بنت محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) بھی چوری کرتی تو میں اس کا ہاتھ (بھی) کاٹ دیتا۔“
(متفق علیہ)
اور ایک روایت میں ہے: تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرے کا رنگ بدل گیا اور آپ نے فرمایا: ”کیا تم اللہ کی حدود میں سے ایک حد میں سفارش کرتے ہو!؟“ تو سیدنا اسامہ رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! میرے لیے مغفرت کی دعا فرمائیں۔ راوی کہتے ہیں: پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس عورت کے بارے میں حکم دیا تو اس کا ہاتھ کاٹ دیا گیا۔ [رياض الصالحين/كتَاب الأمُور المَنهي عَنْهَا/حدیث: 1770]

تخریج الحدیث: انظر الحديث (650). أخرجه: البخاري 4/ 213 (3475)، ومسلم 5/ 114 (1688) (8).
وضاحت: «فَاخْتَطَبَ» : یعنی آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک بلیغ خطبہ دیا۔
یہ حدیث نمبر 650 پر گزر چکی ہے۔
یہ حدیث نمبر 650 پر گزر چکی ہے۔
الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)