الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
354. باب تحريم إحداد المرأة على ميت فوق ثلاثة أيام إلا على زوجها أربعة أشهر وعشرة أيام
باب: عورت کا کسی میت پر تین دن سے زیادہ سوگ منانا حرام ہے، سوائے اپنے شوہر کے (کہ اس پر) چار مہینے دس دن (سوگ کرے)
حدیث نمبر: 1774
عن زينب بنتِ أبي سلمة رضي الله عنهم، قالت: دَخَلْتُ عَلَى أُمِّ حَبِيبَةَ رضي الله عنها، زَوجِ النَّبِيِّ - صلى الله عليه وسلم - حِينَ تُوُفِّيَ أبُوهَا أبُو سُفْيَانَ بن حرب - رضي الله عنه - فَدَعَتْ بِطِيبٍ فِيهِ صُفْرَةُ خَلُوقٍ أوْ غَيرِهِ، فَدَهَنَتْ مِنهُ جَارِيَةً، ثُمَّ مَسَّتْ بِعَارِضَيْهَا، ثُمَّ قَالَتْ: واللهِ مَا لِي بِالطِّيبِ مِنْ حَاجَةٍ، غَيْرَ أنِّي سَمِعْتُ رسولَ اللهِ - صلى الله عليه وسلم - يقُولُ عَلَى المِنْبَرِ: «لا يَحِلُّ لامْرَأَةٍ تُؤْمِنُ بِاللهِ وَاليَوْمِ الآخِرِ أَنْ تُحِدَّ على مَيِّتٍ فَوقَ ثَلاَثِ لَيَالٍ، إلاَّ علَى زَوْجٍ أرْبَعَةَ أشْهُرٍ وَعَشْرًا» .
قالَتْ زَيْنَبُ: ثُمَّ دَخَلْتُ عَلَى زَيْنَبَ بنْتِ جَحْشٍ رضي الله عنها حينَ تُوُفِّيَ أَخُوهَا، فَدَعَتْ بِطِيبٍ فَمَسَّتْ مِنْهُ ثُمَّ قَالَتْ: أمَا وَاللهِ مَا لِي بِالطِّيبِ مِنْ حَاجَةٍ، غَيرَ أنِّي سَمِعْتُ رسُولَ اللهِ - صلى الله عليه وسلم - يقُولُ عَلَى المِنْبَرِ: «لا يَحِلُّ لامْرَأَةٍ تُؤْمِنُ بِاللهِ وَاليَوْمِ الآخِرِ أَنْ تُحِدَّ على مَيِّتٍ فَوقَ ثَلاَثٍ، إلاَّ علَى زَوْجٍ أرْبَعَةَ أشْهُرٍ وَعَشْرًا» . متفق عليه.

سیدہ زینب بنت ابی سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ ام المومنین سیدہ ام حبیبہ رضی اللہ عنہا کے پاس اس وقت گئی جب ان کے والد ابوسفیان بن حرب رضی اللہ عنہ فوت ہوئے، تو انہوں نے ایک خوشبو منگوائی جس میں خلوق یا کسی اور چیز کی زردی تھی، پھر اس میں سے ایک لونڈی کو لگائی، پھر اپنے دونوں رخساروں پر مل لی، پھر فرمایا: اللہ کی قسم! مجھے خوشبو کی کوئی حاجت نہیں، مگر یہ کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو منبر پر فرماتے ہوئے سنا: ”جو عورت اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتی ہو اس کے لیے حلال نہیں کہ وہ کسی میت پر تین راتوں سے زیادہ سوگ منائے، سوائے شوہر کے (کہ اس پر) چار مہینے دس دن (سوگ منائے)۔“
زینب کہتی ہیں: پھر میں سیدہ زینب بنت جحش رضی اللہ عنہا کے پاس اس وقت گئی جب ان کے بھائی فوت ہوئے، تو انہوں نے خوشبو منگوائی اور اس میں سے (کچھ) لگائی، پھر فرمایا: سنو! اللہ کی قسم! مجھے خوشبو کی کوئی حاجت نہیں، مگر یہ کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو منبر پر فرماتے ہوئے سنا: ”جو عورت اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتی ہو اس کے لیے حلال نہیں کہ وہ کسی میت پر تین (دن) سے زیادہ سوگ منائے، سوائے شوہر کے (کہ اس پر) چار مہینے دس دن (سوگ منائے)۔“
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتَاب الأمُور المَنهي عَنْهَا/حدیث: 1774]

تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 2/ 99 (1281) و(1282)، ومسلم 4/ 202 (1486) (58) و(1487).
الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)