الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
357. باب النهي عن الإشارة إلى مسلم بسلاح ونحوه، سواء كان جادًا أو مازحًا، والنهي عن تعاطي السيف مسلولًا
باب: کسی مسلمان کی طرف ہتھیار وغیرہ سے اشارہ کرنے کی ممانعت، خواہ سنجیدگی سے ہو یا مذاق سے، اور ننگی تلوار پکڑانے کی ممانعت
حدیث نمبر: 1783
عن أبي هريرة - رضي الله عنه - عن رسولِ اللهِ - صلى الله عليه وسلم - قال: «لاَ يُشِرْ أحَدُكُمْ إلَى أخِيهِ بِالسِّلاحِ، فَإنَّهُ لاَ يَدْرِي لَعَلَّ الشَّيْطَانَ يَنْزعُ فِي يَدِهِ، فَيَقَع فِي حُفْرَةٍ مِنَ النَّارِ» . متفق عليه.
وفي رواية لمسلم قال: قال أبو القاسم - صلى الله عليه وسلم: «مَنْ أشَارَ إلَى أخِيهِ بِحَدِيدَةٍ، فَإنَّ المَلاَئِكَةَ تَلْعَنُهُ حَتَّى يَنْزعَ، وَإنْ كَانَ أخَاهُ لأَبِيهِ وَأُمِّهِ» . قوله - صلى الله عليه وسلم: «يَنْزع» ضُبِطَ بالعين المهملة مع كسر الزاي، وبالغين المعجمة مع فتحها، ومعناهما مُتَقَارِبٌ، وَمَعنَاهُ بالمهملةِ يَرْمِي، وبالمعجمةِ أيضًا يَرْمِي وَيُفْسِدُ. وَأصْلُ النَّزْعِ: الطَّعْنُ وَالفَسَادُ.

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے کوئی شخص اپنے بھائی کی طرف ہتھیار سے اشارہ نہ کرے، کیونکہ وہ نہیں جانتا، ہو سکتا ہے شیطان اس کے ہاتھ سے (ہتھیار) چلوا دے، پھر وہ (اس کی وجہ سے) جہنم کے گڑھے میں جا گرے۔“
(متفق علیہ)
اور مسلم کی ایک روایت میں ہے، انہوں نے کہا کہ ابوالقاسم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص اپنے بھائی کی طرف لوہے (کے کسی ہتھیار) سے اشارہ کرے تو فرشتے اس پر لعنت کرتے رہتے ہیں یہاں تک کہ وہ (اس سے) باز آ جائے، اگرچہ وہ اس کا سگا (ماں باپ کی طرف سے) بھائی ہی ہو۔“
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان «يَنْزِعُ» عین مہملہ اور زاء کے زیر کے ساتھ (يَنْزِعُ) بھی ضبط کیا گیا ہے، اور غین معجمہ اور (زاء کے) زبر کے ساتھ (يَنْزَغُ) بھی، اور دونوں کا معنی قریب قریب ہے۔ عین مہملہ کے ساتھ اس کا معنی ہے: پھینک دے (چلا دے)، اور غین معجمہ کے ساتھ بھی: پھینک دے اور بگاڑ دے۔ اور نزغ کا اصل معنی ہے: طعنہ زنی (چوکا لگانا) اور فساد ڈالنا۔ [رياض الصالحين/كتَاب الأمُور المَنهي عَنْهَا/حدیث: 1783]

تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 9/ 62 (7072)، ومسلم 8/ 33 (2616) (125) و8/ 34 (2617) (126).
وضاحت: (یعنی) کوئی شخص کسی کی طرف ہتھیار، لوہے، پتھر یا اس جیسی کسی چیز سے اس طرح اشارہ نہ کرے گویا وہ اسے اس سے مارنا چاہتا ہے۔ اسی طرح وہ (حرکت بھی اسی میں داخل ہے) جو بعض بے وقوف لوگ کرتے ہیں کہ کسی کھڑے یا بیٹھے شخص کی طرف تیزی سے گاڑی دوڑاتے ہوئے آتے ہیں، اور اسی طرح کسی انسان پر کتا چھوڑ دینا۔ خلاصہ یہ کہ ہلاکت کے تمام اسباب سے انسان کو منع کیا گیا ہے کہ وہ انہیں اختیار کرے، خواہ سنجیدگی سے ہو یا مذاق سے… (شرح ریاض الصالحین لابن عثیمین 4/349)
الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
حدیث نمبر: 1784
وعن جابر - رضي الله عنه - قال: نهى رسولُ اللهِ - صلى الله عليه وسلم - أَنْ يُتَعَاطَى السَّيْفُ مَسْلُولًا. رواه أبو داود والترمذي، وقال: «حديث حسن» .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بات سے منع فرمایا کہ ننگی تلوار (ایک دوسرے کو) پکڑائی جائے۔
(اسے ابوداود اور ترمذی نے روایت کیا ہے اور ترمذی نے کہا ہے: یہ حدیث حسن ہے) [رياض الصالحين/كتَاب الأمُور المَنهي عَنْهَا/حدیث: 1784]
(اسے ابوداود اور ترمذی نے روایت کیا ہے اور ترمذی نے کہا ہے: یہ حدیث حسن ہے) [رياض الصالحين/كتَاب الأمُور المَنهي عَنْهَا/حدیث: 1784]
تخریج الحدیث: أخرجه: أبو داود (2588)، والترمذي (2163)، وقال: «حديث حسن غريب» .
قال الشيخ الألباني: صحيح (أبو داود 2588)
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
ترمذي (2163)
أبو الزبير مدلس وعنعن
وللحديث شواھد ضعيفة
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 95
إسناده ضعيف
ترمذي (2163)
أبو الزبير مدلس وعنعن
وللحديث شواھد ضعيفة
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 95