🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

رياض الصالحين میں نمبر سے تلاش کل احادیث (1896)
حدیث نمبر لکھیں:
رياض الصالحين میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
رياض الصالحين میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

365. باب تحريم لبس الرجل ثوبًا مزعفرًا
باب: مرد کے لیے زعفران میں رنگا ہوا کپڑا پہننے کی حرمت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1798
عن أنس - رضي الله عنه - قَالَ: نَهَى النبيُّ - صلى الله عليه وسلم - أَنْ يَتَزَعْفَرَ الرجُل. متفق عَلَيْهِ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بات سے منع فرمایا کہ مرد زعفران لگائے۔
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتَاب الأمُور المَنهي عَنْهَا/حدیث: 1798]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 7/ 197 (5846)، ومسلم 6/ 155 (2101) (77).
وضاحت: «يَتَزَعْفَرَ» : یعنی مرد اپنے کپڑوں یا اپنے جسم کو زعفران سے رنگے۔

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1799
وعن عبد اللهِ بن عمرو بن العاص رضي الله عنهم، قَالَ: رأى النَّبيُّ - صلى الله عليه وسلم - عَلَيَّ ثَوْبَيْنِ مُعَصْفَرَيْنِ، فَقَالَ: «أُمُّكَ أمَرَتْكَ بِهَذا؟» قلتُ: أَغْسِلُهُمَا؟ قَالَ: «بَلْ أَحْرِقْهُمَا» .
وفي رواية، فَقَالَ: «إنَّ هَذَا مِنْ ثِيَابِ الكُفَّارِ فَلاَ تَلْبَسْهَا» . رواه مسلم.
سیدنا عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ پر عصفر میں رنگے ہوئے دو کپڑے دیکھے تو فرمایا: ”کیا تمہاری ماں نے تمہیں اس کا حکم دیا ہے؟“ میں نے عرض کیا: کیا میں انہیں دھو ڈالوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بلکہ انہیں جلا دو۔“
اور ایک روایت میں ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ کافروں کے کپڑوں میں سے ہے، لہٰذا اسے مت پہنو۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتَاب الأمُور المَنهي عَنْهَا/حدیث: 1799]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 6/ 144 (2077) (27) و(28).
وضاحت: «أُمُّكَ أمَرَتْكَ بِهَذا؟» : امام نووی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان: ’کیا تمہاری ماں نے تمہیں اس کا حکم دیا ہے؟‘ کا مطلب یہ ہے کہ یہ عورتوں کا لباس، ان کی وضع قطع اور ان کے طور طریقے ہیں۔ رہا انہیں جلانے کا حکم، تو کہا گیا ہے کہ یہ سزا اور سختی کے طور پر تھا تاکہ انہیں اور دوسروں کو اس طرح کے کام سے باز رکھا جائے۔“ (شرح صحیح مسلم للنووی 7/246)

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں