مسند الحميدي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
(روزے کے دوران مسواک کرنے کی روایت)
حدیث نمبر: 141
حَدَّثنا سُفْيَانُ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَامِرِ بْنِ رَبِيعَةَ ، عَنْ أَبِيهِ , قَالَ:" رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا لا أُحْصِي يَسْتَاكُ وَهُوَ صَائِمٌ" .
عبداللہ بن عامر اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: میں نے بے شمار مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو روزے کے دوران مسواک کرتے ہوئے دیکھا۔ [مسند الحميدي/حدیث: 141]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأبو يعلى الموصلي فى ”مسنده“:7193، وأحمد فى ”مسنده“، برقم: 15918»
(جنازے کے لیے کھڑے ہونے کی ہدایت کی روایت)
حدیث نمبر: 142
حَدَّثنا سُفْيَانُ ، قَالَ: حَدَّثنا الزُّهْرِيُّ ، قَالَ: أَخْبَرَنِي سَالِمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَامِرِ بْنِ رَبِيعَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِذَا رَأَيْتُمُ الْجَنَازَةَ فَقُومُوا لَهَا حَتَّى تُخَلِّفَكُمْ , أَوْ تُوضَعَ" .
سیدنا عامر بن ربیعہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب تم جنازہ دیکھو تو اس کے لیے کھڑے ہو جاؤ، یہاں تک کہ وہ آگے گزر جائے یا اسے رکھ دیا جائے۔“ [مسند الحميدي/حدیث: 142]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه البخاري 1307، ومسلم: 958، وأبو يعلى الموصلي فى ”مسنده“:7200، وابن حبان فى ”صحيحه“: 3051، 3052»