مسند الحميدي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث نمبر 319
حدیث نمبر: 319
حَدَّثنا سُفْيَانُ ، قَالَ: حَدَّثنا الزُّهْرِيُّ ، قَالَ: أَخْبَرَنِي عُبَيْدُ بْنُ السَّبَّاقِ , أَنَّهُ سَمِعَ جُوَيْرِيَةَ بِنْتَ الْحَارِثِ ، تَقُولُ: دَخَلَ عَلَيَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَاتَ يَوْمٍ، فَقَالَ: " هَلْ مِنْ طَعَامٍ؟" , فَقُلْتُ: لا، إِلا عَظْمٌ قَدْ أُعْطِيَتْهُ مَوْلاةٌ لَنَا مِنَ الصَّدَقَةِ، فَقَالَ النَّبِيًّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" قَرِّبِيهِ فَقَدْ بَلَغَتْ مَحِلَّهَا" . قَالَ أَبُو بَكْرٍ: يَعْنِي: لَيْسَ هِيَ الآنَ صَدَقَةً.
عبید بن سباق بیان کرتے ہیں: انہوں نے سیدہ جویریہ بنت حارث رضی اللہ عنہا کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا ہے: ایک دن نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم میرے ہاں تشریف لائے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: ”کیا کچھ کھانے کے لیے ہے؟“ میں نے عرض کی: جی نہیں! صرف ایک ہڈی (والا گوشت ہے) جو ہماری کنیز کا صدقے کے طور پر دیا گیا تھا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہی لے آؤ، کیونکہ وہ اپنی جگہ تک پہنچ گیا ہے۔“
امام حمیدی رحمہ اللہ کہتے ہیں: یعنی اب اس کی حیثیت صدقے والی نہیں رہی ہے۔ [مسند الحميدي/حدیث: 319]
امام حمیدی رحمہ اللہ کہتے ہیں: یعنی اب اس کی حیثیت صدقے والی نہیں رہی ہے۔ [مسند الحميدي/حدیث: 319]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح وأخرجه مسلم فى «الزكاة» برقم: 1073، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 5117، 5118، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 7067»